آپ کے نام کا مطلب اور اثر

عثمان

محفلین
میرے نام کے دو مطالب مجھے مختلف لوگوں نے بتائے ہیں۔
ایک ہے " خوبصورت قلم"
دوسرا ہے "سانپ"

واللہ علم۔
 

نایاب

لائبریرین
میرے نام کے دو مطالب مجھے مختلف لوگوں نے بتائے ہیں۔
ایک ہے " خوبصورت قلم"
دوسرا ہے "سانپ"

واللہ علم۔
عثمان کے لغوی معنی " سانپ " کی کچھ خاص خصوصیات پر مشتمل ہیں ۔
جوکہ گہری سوچ کا حامل
اپنی دنیا میں مگن رہنے والا
سرد مزاج خودنمائی سے دور
اپنے آپ کو چھپا رکھنے والا ۔
اور یہ " ہاشم ، اسد ، حرب " جیسے ناموں میں سے اک نام ہے ۔
جو کہ مختلف جانوروں اور اعمال سے ابھرنے والی خاص خصوصیات کا عکاس ہوتا ہے
اسی باعث جناب عثمان رضی اللہ تعالی کا ایام جاہلیت والا نام برقرار رہا ۔
اور جناب عثمان رضی اللہ تعالی کی شخصیت میں یہ خصوسیات " حیا دار ، کم گو ، نمائیش سے دور " نمایاں ہیں ۔
اور بے شک اللہ ہی سچا علیم ہے ۔
 

نیلم

محفلین
میرے نام کے دو مطالب مجھے مختلف لوگوں نے بتائے ہیں۔
ایک ہے " خوبصورت قلم"
دوسرا ہے "سانپ"

واللہ علم۔
نام تو خوبصورت ہے آپ کا مطلب بڑا خطرناک ہے...لیکن نایاب بھائی نے جوتشریح کی ہے وہ بہت زبردست ہےاور آپ کی شخصیت سے میچ بھی کر رہی ہیےمیراخیال ہے یہ باقی آپ بہتر جانتے ہیں.
 

مہ جبین

محفلین
میرے نام کا مطلب ہے

مہ = چاند
جبین = پیشانی

یعنی چاند کی پیشانی

آگے تو کچھ صاحبِ علم لوگوں سے درخوست ہے کہ میری رہنمائی کریں کہ کیا میں ٹھیک کہہ رہی ہوں ؟
نایاب بھائی ذرا ادھر بھی نظر کرلیں
 

نیلم

محفلین
ماشاءاللہ مطلب تو بہت بہترین ہے آنی آپ کے نام کا..
میرے نام کا مطلب ہے

مہ = چاند
جبین = پیشانی

یعنی چاند کی پیشانی

آگے تو کچھ صاحبِ علم لوگوں سے درخوست ہے کہ میری رہنمائی کریں کہ کیا میں ٹھیک کہہ رہی ہوں ؟
نایاب بھائی ذرا ادھر بھی نظر کرلیں
 

عدیل منا

محفلین
اور اچھامطلب بھی ہےنہ بھیا...آپ نےاپنا اصل نام اور مطلب توبتایاہی نہیں..
آپ کے نام کا مطلب تو واقعی بہت اچھا ہے۔
باقی رہا ہمارے نام کے مطلب کا سوال تو۔۔۔یہ تو بہت واضح ہے۔عدیل "انصاف پسند" یہ خصوصیت ہم میں ہےبھی کہ نہیں؟ اس کے ثبوت کیلئے آپ کو ایک دفعہ ہمیں کھانے پر بلانا ہوگا۔ آپ دیکھیں گی کہ ہم کھانے کے ساتھ خوب انصاف کرتے ہیں۔
 

مہ جبین

محفلین
آپ کے نام کا مطلب تو واقعی بہت اچھا ہے۔
باقی رہا ہمارے نام کے مطلب کا سوال تو۔۔۔ یہ تو بہت واضح ہے۔عدیل "انصاف پسند" یہ خصوصیت ہم میں ہےبھی کہ نہیں؟ اس کے ثبوت کیلئے آپ کو ایک دفعہ ہمیں کھانے پر بلانا ہوگا۔ آپ دیکھیں گی کہ ہم کھانے کے ساتھ خوب انصاف کرتے ہیں۔
ماشاءاللہ یہ :انصاف پسندی " صرف کھانے کے ساتھ ہے عدیل منا :heehee:
 

فاتح

لائبریرین
اسلام و علیکم،
جلدی سے سب ممبران اپنا اصل نام بتاہیے اوراپنے نام کا مطلب بھی بتاہیے.میں نے سُنا ہے کہ ہمیشہ سوچ سمجھ کے نام رکھنا چاہیے.آپ کی زندگی پر آپ کے نام کا بہت اثرپڑتاہے.کیا آپ کی زندگی پر آپ کے نام کا کوئی اثر پڑھا.اور کیا آپ اس بات سے متفق ہیں؟
ہمارا اصل نام بھی "فاتح" ہی ہے جس کا مطلب فتح کرنے والا ہے اور ہمارے خیال میں تو ناموں کا کوئی اثر نہیں پڑتا۔
 
Top