آپ کے نام کا مطلب اور اثر

نیلم

محفلین
اگر مراسلہ پر پوسٹ کا بٹن دبانے سے پہلے اور بعد میں اک نظر مار لیا کرو کہ کیا گل کھلا رہی ہوں تو یہ سوال نہ پوچھنا پڑے۔ :ROFLMAO:
مجھے پتہ ہے دماغ پر بوجھ تم سر پر کسی چیز کا رکھنا سمجھتی ہو۔ :D
بندہ گیا نہ۔۔۔ پر تم تو بندی ہو۔:laugh:
پھول کھلانا تو اچھی بات ہے نا:D
 
نیلم

محفلین
زبردست نیلم اب جب یہاں بہت زیادہ نام جمع ہو جائیں گے تو ہم ان ناموں کی اک ڈکشنری بنائیں گے
آپ کا نام اور ان کے مطالب۔۔۔ :happy:
بالکل متفق :)
اور پھر جس نے بچوں کے نام رکھنے ہوں گے یہاں سے دیکھ کے رکھ لیں گے نام کےساتھ نام کا مطلب اور نام کا اثر سب تحریر ہوگا:)
 
فلک شیر

محفلین
فلک شیر...................یعنی ’’آسمان کا شیر‘‘
اور
اسد الٰہی...................اللہ کا شیر
اور
چلیں رہنے دیں..........دو ہی کافی ہیں:):)
سارے تھوڑی بتانے ہیں...........:)
 
میرے نام کے تین حصے ہیں سب کے معنی بتا دیتا ہوں
محسن:عربی کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے "مددگار" ،"بھلائی کرنے والا"
وقار:عربی کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے"عزت"،"ہيبت"،"تمکنت"فخر"
علی:یہ بھی عربی کا لفظ ہے اور اس کا مطلب ہوتا ہے "بلند"،"برتر"
 
نام بھی اچھے ہیں اور مطلب بھی ۔اثر کتنا ہے آپ پہ اس نام کا؟
پکارے کس نام سے جاتے ہیں اتنا لمبا نام ہے آپ کا
 
نام بھی اچھے ہیں اور مطلب بھی ۔اثر کتنا ہے آپ پہ اس نام کا؟
پکارے کس نام سے جاتے ہیں اتنا لمبا نام ہے آپ کا
اثر کا میں کیا کہوں:)
جس کا جو دل چاہے پکارتا ہے۔گھر میں محسن،کچھ دوست وقار یا وکی بھی کہتے ہیں۔
یہاں محفل پر بھی ایسا ہی ہے۔کوئی محسن لکھتا ہے تو کوئی وقار۔
 
Top