امجد میانداد
محفلین
میرا نام امجد ہے اور امجد کے معنیٰ بزرگ یا بڑے کے ہیں۔ اور اس نام کا میری شخصیت پہ بہت گہرا اثر پڑا کہ بچپن سے ہی بہت عزت ملی، محلے کے بدتمیز ترین لڑکے بھی امجد بھائی کہہ کر بلاتے تھے، بڑوں کی طرف سے بھی یہی لقب ملا امجد بھائی۔ پھر کچھ ایسا بھی ہوا کہ اپنے ہم عمر لوگوں سے زیادہ بڑوں کی قربت اور صحبت اچھی لگنے لگی، جس عمر میں لڑکے بڑوں کی نصحیت سے کترا کر اِدھر اُدھر بھاگتے، میں بڑوں کو کسی نئے مباحثے کے لیئے تاڑ رہا ہوتا۔ شاید نام ہی کا اثر ہے کہ بچے بہت اچھے لگتے ہیں خواہ کسی کے بھی ہوں۔ بری باتوں سے کوئی بابا جی اندر ہی اندر سے ٹوکتے رہتے ہیں اور باز رکھتے ہیں۔ ایک نعرہ رکھا ہے زندگی کا کہ کبھی منفی نہیں ہونا۔امجد میانداد آپ بھی آیئے اس دھاگے میں اور سوال کا جواب دیجیئے