طارق شاہ

محفلین

ہم ایسے سادہ دِلوں کو ، وہ دوست ہو کہ خُدا
سبھی نے وعدۂ فردا پہ ٹال رکھّا ہے

احمد فراز
 
آخری تدوین:

طارق شاہ

محفلین

ہم اُن سے بدگُماں ہیں ، وہ بھی ہم سے بد گُماں اب تک
خُدا رکھّے محبّت کو ، محبّت ہے جواں اب تک

خُمار بارہ بنکوی
 

طارق شاہ

محفلین

غم کا نہ دل میں‌ ہو گُزر، وصل کی شب ہو یُوں بسر
سب یہ قبول ہے مگر، خوفِ سحر کو کیا کروں

مولانا حسرت موہانی

 

طارق شاہ

محفلین

دِل کی ہوس مِٹا تو دی ، اُن کی جھلک دِکھا تو دی
پر یہ کہو ، کہ شوق کی ، بارِ دگر کو کیا کروں

مولانا حسرت موہانی
 

طارق شاہ

محفلین

جو تُو نے کی ہے توجّہ تو اِنتہا کردے
مجھے ہی سارے زمانے کا غم عطا کردے

شمیم جے پوری

 
آخری تدوین:

طارق شاہ

محفلین

تھی وہ اک شخص کے تصّور سے
اب وہ رعنائیِ خیال کہاں

مرزا اسد الله خاں غالب
 
آخری تدوین:
Top