طارق شاہ

محفلین

ہر سنگ میں شرارہے تیرے ظہوُر کا
موسیٰ نہیں جو سیر کرُوں کوہِ طُور کا

مرزا محمد رفیع سودا

 
آخری تدوین:

طارق شاہ

محفلین

کیا فرض ہے کہ ، سب کو مِلے ایک سا جواب!
آؤ نہ ، ہم بھی سیر کریں کوہِ طُور کی


مرزا اسد الله خاں غالب
 
آخری تدوین:

طارق شاہ

محفلین

یہ حال ہو گیا آخر تِری محبّت میں
کہ چاہتے ہیں تجھے اور تِری خبر سے گئے

مِرا ہی رنگ تھے، تو کیوں نہ بس رہے مجھ میں
مِرا ہی خواب تھے تو کیوں مری نظر سے گئے

عبیداللہ علیم
 

طارق شاہ

محفلین

بات سُننے کے لئے ، صرف ہوائیں خالد!
بات کرنے کے لئے دوست بہت ، یار بہت

خالد یوسف
 
آخری تدوین:
Top