طارق شاہ

محفلین

اِک دوسرے کی آہٹوں پر چلتے ہیں سب لوگ
ہے کوئی یہاں ، جو مجھے رستے کا پتہ دے


سرمد صہبائی
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
شاہ صاحب، اگر برا نہ مانیں تو ایک عرض کروں؟
بستی کو اگر نیرنگ خیال والی بستی بنا دیا جائے تو بھی شعر کا معنی من و عن وہی رہتا ہے
اگر برا مانیں تو مندرجہ بالا فقرہ Void سمجھا جائے :)
یہ میرے والی "بستی" کون سی ہے۔۔۔ :p
Void main ہے یا کوئی اور۔۔۔ اور اس کی ریٹرن ٹائپ کیا ہے۔۔۔ :p
 

طارق شاہ

محفلین

وصال اُس سے میں چاہوں ، کہاں یہ میرا دل !
یہ رو رہا ہُوں کہ ، کیوں اُس کو میں نے دیکھا تھا


فراق گورکھپوری
 

طارق شاہ

محفلین

گُم ہُوئے ہوش و حواس ایسے محیطِ عشق میں
ڈوبنے والوں کو اب تہ پر گُماں ساحل کا ہے

یاس یگانہ چنگیزی
 

قیصرانی

لائبریرین
جھانکتے تھے ہم ان کو جس روزن دیوار سے
وائے قسمت ہو اسی روزن میں گھر زنبور کا

یہ یاداشت کے سہارے لکھ رہا ہوں، عین ممکن ہے کہ شعر کی نثر بنا دی ہو
 

طارق شاہ

محفلین

کوئی بنتا کوئی بگڑتا ہے
کون بدلے نظامِ کون و فساد

پُھول مُرجھا گئے تو پھل آئے
عینِ فِطرت یہی ہے عینِ مُراد

یاس یگانہ چنگیزی
 

طارق شاہ

محفلین

سوزشِ دِل سے مُفت گلتے ہیں
داغ ، جیسے چراغ جلتے ہیں

اِس طرح دِل گیا ، کہ اب تک ہم
بیٹھے روتے ہیں ، ہاتھ ملتے ہیں

میر تقی میر
 
Top