طارق شاہ

محفلین

بستیوں کو دِیے ہیں تُو نے چراغ
دشتِ دل کو بھی کوئی راہی دے

عمر بھر کی نوا گری کا صلہ !
اے خُدا کوئی ہم نوا ہی دے

ناصر کاظمی
 

طارق شاہ

محفلین

بیگانہ صفت جادۂ منزل سے گُزر جا
ہر چیز سزاوارِ نظارہ نہیں ہوتی

فِطرت کی مشیّت بھی بڑی چیز ہے ، لیکن !
فِطرت کبھی بے بس کا سہارا نہیں ہوتی

ساحرلدھیانوی
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
محفل پر مشتاق عاجز صاحب کی شاعری یہاں شیئر ہو چکی ہے
مندرجہ بالا لنک کی آخری پوسٹ کی آخری نظم یا غزل :)
ارے واہ :) بیحد ممنون ہوں کہ بھائی نے نا صِرف شاعر ہی نہیں بتلایا بلکہ اتنے ڈھیر سارے نئے جواہرات سے متعرف بھی کرا دیا۔ رب سوہنا خیر کرے محترم، آمین!
 

صائمہ شاہ

محفلین
اس حرفِ ناشنود سے صحبت بگڑ ہی جاہے
ہر چند لاتے ہیں ہم باتیں بنا بنا کر

جوں شمعِ صبح گاہی اک بار بجھ گئے ہم
اس شعلہ خُو نے ہم کو مارا جلا جلا کر

میر تقی میر
 

طارق شاہ

محفلین

کٹھن ہے راہ گُزر ، تھوڑی دُور ساتھ چلو
بہت کڑا ہے سفر ، تھوڑی دُور ساتھ چلو

تمام عمر کہاں کوئی ساتھ ديتا ہے !
يہ جانتا ہُوں مگر تھوڑی دُور ساتھ چلو


احمد فراز
 
Top