ام اریبہ

محفلین
1690569_773560796006105_491581910_n.jpg
میں ٹھنڈے توے کی روٹی ہوں
مُجھے بے دھیانی میں ڈالا گیا

مُجھے بے دردی سے پلٹا گیا
میرے کِتنے ٹُکڑے اُکھڑ گئے

میں ٹھیک سے سینکی جا نہ سکی
میں کِسی چنگیر میں آ نہ سکی

میرا پیسنا، گُندھنا، اور جَلنا
بے کار گیا ، میں ہار گئی

ایک بے دھیانی مُجھے مار گئی
 

طارق شاہ

محفلین

میں سمجھ گیا ، وہ ہیں بے وفا ، مگر اُن کی راہ میں ہُوں فِدا
مجھے خاک میں وہ مِلا چُکے مگر اب بھی دل میں غُبار ہے

اکبر الہٰ آبادی
 

طارق شاہ

محفلین

زندہ رہیں تو کیا ہے جو مرجائیں ہم تو کیا
دُنیا سے خامشی سے گُزر جائیں ہم تو کیا

ہستی ہی اپنی کیا ہے زمانے کے سامنے !
اِک خواب ہیں جہاں میں ، بکھر جائیں ہم تو کیا

منیر نیازی
 

طارق شاہ

محفلین

اِک دولتِ یقیں تھی ، جو اب پاس بھی نہیں
لیکن یہاں کسی کو یہ احساس بھی نہیں

برسوں سے ہم کھڑے ہیں اُسی آئینے کے پاس
وہ آئینہ ، جو چہرے کا عکاس بھی نہیں

فرح جعفری
 
آخری تدوین:
Top