طارق شاہ

محفلین

لیلائے سُخن کو آنکھ بھر کے دیکھو
قاموس اور لغات سے گُزر کر دیکھو

الفاظ کے سر پر نہیں اُڑتے معنی
الفاظ کے سینے میں اُتر کر دیکھو

جوش ملیح آبادی
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
اِس سمت سمیٹو تو بکھرتا ہے اُدھر سے
دُکھ دیتے ہوئے یار نے دامن نہیں دیکھا
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

شاعر: نا معلوم ، اگر کسی دوست کو علم ہو تو برائے مہربانی رسید کر دیں۔ جزاک اللہ !
 

طارق شاہ

محفلین

کِسی کا عہدِ رفاقت ، وفا ہُوا ہی نہیں
جسے میں سمجھا تھا اپنا، مِرا ہُوا ہی نہیں

یہ ٹھیک ہے کہ محبّت نے راستے بدلے
مگر وہ شخص تو دِل سے جُدا ہُوا ہی نہیں

باقر زیدی
 

طارق شاہ

محفلین

گِلہ نہیں ہے ، فقط عرضِ حال ہے، باقر
کوئی ، ہمارا مزاج آشنا ہُوا ہی نہیں !

باقر زیدی
 
آخری تدوین:
Top