رکھتا ہُوں ایسا طالعِ بیدار میں ، کہ رات ہمسایہ میرے نالوں کی دولت نہ سو سکا خواجہ میر درد
طارق شاہ محفلین جون 6، 2014 #3,761 رکھتا ہُوں ایسا طالعِ بیدار میں ، کہ رات ہمسایہ میرے نالوں کی دولت نہ سو سکا خواجہ میر درد
طارق شاہ محفلین جون 6، 2014 #3,762 اندازہ وہ ہی سمجھے مِرے دل کی آہ کا زخمی جو ہو چُکا ہو کسی کی نگاہ کا خواجہ میر درد
طارق شاہ محفلین جون 6، 2014 #3,763 پھر دل ہے داغ مطلعِ خورشید دیکھ کر از بسکہ یاد جلوۂ بالائے بام ہے مومن خاں مومن
طارق شاہ محفلین جون 6، 2014 #3,764 بزمِ دُشمن سے نہ اُٹھّے، وہ کسی تدبیر سے ! مِل گئے ہم خاک میں ، محشر تِری تاخیر سے مومن خاں مومن
شیزان لائبریرین جون 6، 2014 #3,765 کوئی سکہ بیچ میں گرتا نہیں چاند وہ کشکول ہے تاروں کے بیچ عدیم ؔہاشمی
شیزان لائبریرین جون 6، 2014 #3,766 تُو نے دیکھی ہے پرستش حسن کی؟ آ کبھی اپنے پرستاروں کے بیچ عدیم ہاشمی
طارق شاہ محفلین جون 6، 2014 #3,767 واعظ کے ذکرِ مہرِ قیامت کو کیا کہوں ! عالم شبِ وصال کے آنکھوں میں چھا گئے مومن خاں مومن
شیزان لائبریرین جون 6، 2014 #3,768 میں نے تو جسم کی دیوار ہی ڈھائی ہے فقط قبر تک کھودتے ہیں لوگ خزانے کے لئے عباس تابش
شیزان لائبریرین جون 6، 2014 #3,769 لفظ تو لفظ یہاں دھوپ نکل آتی ہے تیری آواز کی بارش میں نہانے کے لئے عباس تابش
طارق شاہ محفلین جون 6، 2014 #3,770 کہیں سے ڈھونڈھ کرلانا بُتِ کافر کو اے مومن ! طبیعت سیرِ جنّت میں نہیں اُس کے سِوا لگتی مومن خاں مومن
طارق شاہ محفلین جون 6، 2014 #3,771 میں، اگر آپ سے جاؤں تو قرار آجائے ! پر یہ ڈرتا ہوں کہ ، ایسا نہ ہو یار آجائے مومن خاں مومن
طارق شاہ محفلین جون 6، 2014 #3,772 مانگا کریں گے اب سے دُعا ہجرِِ یار کی آخر تو دشمنی ہے اثر کو دُعا کے ساتھ مومن خاں مومن
طارق شاہ محفلین جون 6، 2014 #3,773 مرنے کے بعد بھی، وہی آوارگی رہی ! افسوس! جاں گئی نَفَسِ نا رسا کے ساتھ مومن خاں مومن
طارق شاہ محفلین جون 6، 2014 #3,774 گھر تو دونوں پاس ہیں لیکن ملاقاتیں کہاں آمد و رفت آدمی کی ہے، پہ وہ باتیں کہاں خواجہ میر درد
طارق شاہ محفلین جون 6، 2014 #3,775 تجھے درد کیونکہ سُناؤں میں، نہ خُدا کِسی کو دِکھاوے یہ ! جو کچھ اپنے جی پہ گزُرتی ہے ، کہوں کیا ، کہ اُس کا بیاں نہیں خواجہ میر درد
تجھے درد کیونکہ سُناؤں میں، نہ خُدا کِسی کو دِکھاوے یہ ! جو کچھ اپنے جی پہ گزُرتی ہے ، کہوں کیا ، کہ اُس کا بیاں نہیں خواجہ میر درد
طارق شاہ محفلین جون 6، 2014 #3,776 ذکر کرتے ہیں تِرا ، مجھ سے بعنوانِ جفا چارہ گر پُھول پُرو لائے ہیں تلواروں میں احمد ندیم قاسمی
طارق شاہ محفلین جون 6، 2014 #3,777 مجھ کو نفرت سے نہیں پیار سے مصلوب کرو میں بھی شامل ہُوں محبّت کے گنہ گاروں میں احمد ندیم قاسمی
طارق شاہ محفلین جون 6، 2014 #3,778 اچانک ترقّی کوئی کھیل ہے بُرا یا بَھلا ، بنتے بنتے بنے یاس یگانہ چنگیزی
طارق شاہ محفلین جون 6، 2014 #3,779 یگانہ بنے، یا امام الغزل ! وہ، جو کچھ بنے، بنتے بنتے بنے یاس یگانہ چنگیزی
طارق شاہ محفلین جون 6، 2014 #3,780 کہتے ہو، اپنے فعل کا مُختار ہے بشر اپنی تو موت تک نہ ہُوئی اختیار میں یاس یگانہ چنگیزی