کاشفی

محفلین
ہے فلک آستاں محمد کا
ہے ملک پاسباں محمد کا

چپ رہو اے مسبحان فلک
ہورہا ہے بیاں محمد کا

لوگ کہتے ہیں لامکاں جس کو
ہے وہیں تو مکاں محمد کا

صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

(میر مہدی مجروح دہلوی مرحوم و مغفور رحمتہ اللہ علیہ)
 

کاشفی

محفلین
دیکھ سکتا ہے ہم کو دوزخ میں
کب دلِ مہرباں محمد کا

تخت شاہی سے کام کیا مجروح
میں ہوں اور آستاں محمد کا

(میر مہدی مجروح)
 

کاشفی

محفلین
کہا جو اُس کے لب شکریں کو لعل خوش آب
تو کیسا فرطِ غضب سے وہ مجھ پہ لال ہوا

اسی کا نام ہے آنا، تمہیں کرو انصاف
کہ آکے بیٹھتے ہی جانے کا سوال ہوا

(میر مہدی مجروح)
 

کاشفی

محفلین
چھپانا اُن سے دل کو فائدہ کیا
بھلا چھوڑے گی وہ بانکی ادا کیا

بپا ہے محشر میں اک تازہ محشر
رُخ جاناں سے پردہ اُٹھ گیا کیا

کہا جب دل نہ لے جاؤ تو بولے
کہ میرا اور تیرا ہے جُدا کیا

نہ کہہ سکتے ہیں یار اُس کو نہ دشمن
نہیں معلوم ہے یہ ماجرا کیا

(میر مہدی مجروح)
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
عجب تھا اس کی دلداری کا انداز
وہ برسوں بعد جب مجھ سے مِلا ہے
بَھلا میں پوچھتا اس سے تو کیسے
متاعِ جاں !! تمہارا نام کیا ہے ؟

جون
 

طارق شاہ

محفلین

رونقیں تھیں جہاں میں کیا کیا کچھ
لوگ تھے رفتگاں میں کیا کیا کچھ

اب کی فصلِ بہار سے پہلے
رنگ تھے گُلستاں کے کیا کیا کچھ

کیا کہوں اب تمہیں خِزاں والو
جل گیا آشیاں میں کیا کیا کچھ

دل تِرے بعد سو گیا ورنہ
شور تھا اِس مکاں میں کیا کیا کچھ

ناصر کاظمی
 

طارق شاہ

محفلین

عجب دُشمن ہے ظالم ساتھ بھی میرا نہ چھوڑے گا
مگر مجھ کو ڈبونے کا کوئی مو قع نہ چھوڑے گا

تجھے کھونے، گنوانے کا وہ اِک بے نام سا لمحہ
مجھے لگتا ہے ساری زندگی پیچھا نہ چھوڑے گا

بہت کچھ دِل میں کہنے کو ہے، لیکن کہہ نہیں سکتا
اگر کہہ دُوں تو پھر کوئی مجھے زندہ نہ چھوڑے گا

پروفیسر وسیم بریلوی
 
Top