ہوتا نہ ہمَیں درد یُوں بربادئِ دِل کا کچھ روز اگرغم کے ذرا سہل بھی کٹتے شفیق خلش
طارق شاہ محفلین مارچ 18، 2015 #4,941 ہوتا نہ ہمَیں درد یُوں بربادئِ دِل کا کچھ روز اگرغم کے ذرا سہل بھی کٹتے شفیق خلش
کاشفی محفلین مارچ 19، 2015 #4,942 قریب ہے یارو روزِ مَحشر چُھپے گا کُشتوں کا خون کیوں کر جو چُپ رہے گی زبانِ خنجر لہو پکارے گا آستیں کا (امیر مینائی رحمتہ اللہ علیہ)
قریب ہے یارو روزِ مَحشر چُھپے گا کُشتوں کا خون کیوں کر جو چُپ رہے گی زبانِ خنجر لہو پکارے گا آستیں کا (امیر مینائی رحمتہ اللہ علیہ)
طارق شاہ محفلین مارچ 22، 2015 #4,944 چند لمحوں کے لئے توُ نے مسیحائی کی پھر وہی میں ہُوں، وہی عمر ہے تنہائی کی احمد فراز
طارق شاہ محفلین مارچ 22، 2015 #4,945 غیرتِ عِشق بَجا، طعنۂ یاراں تسلِیم بات کرتے ہیں مگر، سب اُسی ہرجائی کی احمد فراز
طارق شاہ محفلین مارچ 22، 2015 #4,946 اور کیا نذر کروں اے غمِ دلدارِ فراز ! زندگی جو غم دنیا سے بچائی لے لے احمد فراز
طارق شاہ محفلین مارچ 22، 2015 #4,947 خَلِش بنے ہیں سبھی زخم لاعلاج ایسے ! کہ جس پہ کچھ بھی اثر اب دوا، دُعا نہ کرے شفیق خلش
طارق شاہ محفلین مارچ 22، 2015 #4,948 لگایا یُوں غمِ فُرقت نے ہاتھ سینے سے ! کوئی خیال اِسے پَل کو بھی جُدا نہ کرے شفیق خلش
طارق شاہ محفلین مارچ 22، 2015 #4,949 بِیتے ہُوئے دِن پھر سے گُزارے ہیں کئی بار کتنا ہے فسُوں کار تِری یاد کا عالَم کنور مہندر سنگھ بیدی سحر
بِیتے ہُوئے دِن پھر سے گُزارے ہیں کئی بار کتنا ہے فسُوں کار تِری یاد کا عالَم کنور مہندر سنگھ بیدی سحر
طارق شاہ محفلین مارچ 22، 2015 #4,950 خوابِ شِیریں نہ سہی، خوابِ پریشاں ہی سہی دِل بہلنے کا شبِ غم کوئی ساماں ہو جائے مِرزا یاس، یگانہ ، چنگیزی
خوابِ شِیریں نہ سہی، خوابِ پریشاں ہی سہی دِل بہلنے کا شبِ غم کوئی ساماں ہو جائے مِرزا یاس، یگانہ ، چنگیزی
طارق شاہ محفلین مارچ 22، 2015 #4,951 دونوں کو وہی ایک بِکھر جانے کا ڈر تھا میں تھا، گلِ صد چاک تھا اور تیز ہَوا تھی ڈاکٹر خورشید رضوی
کاشفی محفلین مارچ 25، 2015 #4,952 اس دنیا میں اپنے غم سے آج پریشاں کوئی نہیں اوروں کا سکھ دیکھ کے اب تو لوگ دکھی ہوجاتے ہیں اب کے منصف سے ملنا تو اتنی بات بتا دینا جن کا حق چھینا جاتا ہے وہ باغی ہوجاتے ہیں (جوہر کانپوری)
اس دنیا میں اپنے غم سے آج پریشاں کوئی نہیں اوروں کا سکھ دیکھ کے اب تو لوگ دکھی ہوجاتے ہیں اب کے منصف سے ملنا تو اتنی بات بتا دینا جن کا حق چھینا جاتا ہے وہ باغی ہوجاتے ہیں (جوہر کانپوری)
کاشفی محفلین مارچ 26، 2015 #4,953 کسی کے روبرو اُن کا پیام آیا تو کیا ہوگا ہمارے بھی لبوں پر اُن کا نام آیا تو کیا ہوگا کسی کے ظلمِ بیجا پر اگر میں مُسکرا بھی دوں جو آنسو بن کے جوشِ انتقام آیا تو کیا ہوگا (ممتاز لکھنوی)
کسی کے روبرو اُن کا پیام آیا تو کیا ہوگا ہمارے بھی لبوں پر اُن کا نام آیا تو کیا ہوگا کسی کے ظلمِ بیجا پر اگر میں مُسکرا بھی دوں جو آنسو بن کے جوشِ انتقام آیا تو کیا ہوگا (ممتاز لکھنوی)
طارق شاہ محفلین مارچ 28، 2015 #4,954 خُدا کے بعد بھروسہ ہے حضرتِ دِل کا خُدانخواستہ شک ایسے دوست پر گُزرے مرزا یاس یگانہ
طارق شاہ محفلین مارچ 28، 2015 #4,955 ایک تو چھت کے بنا گھر ہے ہمارا محسن! اُس پہ یہ خوف کہ برسات بھی ہو سکتی ہے محسن نقوی
کاشفی محفلین مارچ 29، 2015 #4,956 بہاروں میں بھی مے سے پرہیز توبہ ! خمار آپ کافر ہُوئے جا رہے ہیں (خمار بارہ بنکوی)
طارق شاہ محفلین اپریل 1، 2015 #4,957 حُسنِ ازل کی شان حَسینوں میں آ کے دیکھ آنکھیں خُدا نے دی ہیں تو جلوے خُدا کے دیکھ جلیل مانکپوری
طارق شاہ محفلین اپریل 3، 2015 #4,959 کچھ اِس قدر تھی گرمئِ بازارِ آرزُو ! دِل جو خریدتا تھا، اُسے دیکھتا نہ تھا کشور ناہید
طارق شاہ محفلین اپریل 5، 2015 #4,960 ہائے کمزوریاں محبّت کی ! زندگی جن پہ ناز کرتی ہے فِراق گورکھپُوری