میں ہی احوال اپنا نہیں کہہ سکا
ورنہ پوچھا تھا اس نے سرِ رہگزر
(فاروق بھائی یہ آپ کا شعر پڑھ کر فی البدیہہ ہو ا ہے )
 

طارق شاہ

محفلین

ہم بھی شبِ گیسُو کے اُجالوں میں رہے ہیں
کیا کیجیے دِن پھیر کے لائے نہیں جاتے


ہوش ترمذی
( سید سبط حسن )
 

زبیر مرزا

محفلین
دیوارِ زندگی میں دریچہ کوئی تو ہو
جب میں نہ ہوں تو شہر میں مجھ سا کوئی تو ہو
ناہید بندشوں میں مقید ہے زندگی
جائیں ہزار بار بلاوا کوئی تو ہو
(کشورناہید)
 
Top