خوف دِل سے نہ گیا صُبْح کے ہونے کا قمر وصل کی رات گُزاری ہے شبِ غم کی طرح قمر جلالوی
طارق شاہ محفلین نومبر 28، 2015 #5,661 خوف دِل سے نہ گیا صُبْح کے ہونے کا قمر وصل کی رات گُزاری ہے شبِ غم کی طرح قمر جلالوی
mohsin ali razvi محفلین نومبر 29، 2015 #5,662 وہ چارہ گر جو میرے درد کا دوا تھا بس میرا نھی رھا خوابوں میں تھا وہ بس علیشا رضوی
نازنین شاہ محفلین نومبر 29، 2015 #5,663 ہم بھی خاموش گزر جائیں گے اوروں کی طرح لے بھی آئی تیرے کوچے میں اگر لغزش دل
طارق شاہ محفلین دسمبر 1، 2015 #5,664 شیخ کے مُنہ سے تو نِکلی ہیں مزے کی باتیں ہم یہ سمجھے تھے بَجُز نامِ خُدا کیا ہوگا ابوالاثرحفِیظ جالندھری
شیخ کے مُنہ سے تو نِکلی ہیں مزے کی باتیں ہم یہ سمجھے تھے بَجُز نامِ خُدا کیا ہوگا ابوالاثرحفِیظ جالندھری
طارق شاہ محفلین دسمبر 1، 2015 #5,665 حاصلِ عِشق ہے رُسوائی بھی، ناکامی بھی حاصلِ عُمر نہ جانے ابھی کیا کیا ہوگا ابوالاثرحفِیظ جالندھری
mohsin ali razvi محفلین دسمبر 1، 2015 #5,666 گر چہ رسوائی دوران مقدر ہے تو ھو عشق میں رہ کے کھاں ھوش صنم باقی ہے م ۔علیشا رضوی
نازنین شاہ محفلین دسمبر 1، 2015 #5,667 راہوں میں جز فریب نظر اور کچھ نہ تھا حد نگاہ تک تھے سرابوں کے سلسلے
نازنین شاہ محفلین دسمبر 1، 2015 #5,668 گوشوں میں دل کے اب کوئی خواہش نہیں رہی ان ٹہنیوں سے سارے پرندے اتر گئے
نازنین شاہ محفلین دسمبر 1، 2015 #5,669 ہم شہر جاں میں آخری نغمہ سنا چکے سمجھو کہ اب ہمارا تماشا تمام شد
نازنین شاہ محفلین دسمبر 1، 2015 #5,670 وہ درد رہ وفا وہ محبت تمام شد لے ! دل میں تیرے قرب کی حسرت تمام شد
نازنین شاہ محفلین دسمبر 1، 2015 #5,671 یہ بعد میں کھلے گا کہ کس کس کا خوں ہوا ہر اک بیاں تمام عدالت تمام شد
نازنین شاہ محفلین دسمبر 1، 2015 #5,672 تو اب تو دشمنی کے بھی قابل نہیں رہا اٹھتی تھی جو کبھی وہ عداوت تمام شد
طارق شاہ محفلین دسمبر 2، 2015 #5,674 نہ بچا اُس نگاہِ ناز سے دِل ! ہم نے سو سو طرح چُھپا دیکھا مولانا حسرت موہانی
طارق شاہ محفلین دسمبر 3، 2015 #5,675 ڈھلتی نہ تھی کسی بھی جَتن سے شبِ فراق اے مرگِ ناگہاں! تِرا آنا بہت ہُوا احمد فراز
طارق شاہ محفلین دسمبر 3، 2015 #5,676 ذرا دیر آشنا چشمِ کرَم ہے سِتم ہی عِشق میں پیہَم نہ ہوں گے حفیظ ہوشیارپوری
ع عندلیب محفلین دسمبر 3، 2015 #5,677 جھونکے جو لگ رہے ہیں نسیم بہار کے جنبش میں ہے قفس بھی اسیر چمن کے ساتھ
نظام الدین محفلین دسمبر 3، 2015 #5,678 اے دوست ہم نے ترک محبت کے باوجود محسوس کی ہے تیری ضرورت کبھی کبھی (ناصر کاظمی)
ع عندلیب محفلین دسمبر 3، 2015 #5,679 سر پر ہوائے ظلم چلے سو جتن کے ساتھ اپنی کلاہ کج ہے اسی بانکپن کے ساتھ
طارق شاہ محفلین دسمبر 3، 2015 #5,680 ہرمنزلِ غُربت پہ گُماں ہوتا ہے گھر کا بہلایا ہے ہر گام بہت دربَدری نے فیض احمد فیض