روشنی کے رستے میں خود رکاوٹیں بن کر لوگ کہتے پھرتے ہیں ہر طرف اندھیرا ہے یاسمین حبیب
نازنین شاہ محفلین دسمبر 15، 2015 #5,761 روشنی کے رستے میں خود رکاوٹیں بن کر لوگ کہتے پھرتے ہیں ہر طرف اندھیرا ہے یاسمین حبیب
نظام الدین محفلین دسمبر 16، 2015 #5,762 جانے جس کا نام ہے امجد، کون ہے وہ سچ پوچھو تو میں اک جھوٹا چہرہ ہوں
طارق شاہ محفلین دسمبر 16، 2015 #5,763 فراز! ترکِ تعلق تو خیر کیا ہوگا یہی بہت ہے کہ کم کم مِلا کرو اُس سے احمد فراز
طارق شاہ محفلین دسمبر 16، 2015 #5,764 یہ کیا کہ تم ہی غمِ ہجر کے فسانے کہو کبھی تو اُس کے بہانے سُنا کرو اُس سے احمد فراز
طارق شاہ محفلین دسمبر 16، 2015 #5,765 یہ غُربتیں مِری آنکھوں میں کیسی اُتری ہیں کہ خواب بھی مِرے رُخصت ہیں، رتجگا بھی گیا پروین شاکر
طارق شاہ محفلین دسمبر 16، 2015 #5,766 اب مجھے کوئی دِلائے نہ محبّت کا یقیں جو مجھے بُھول نہ سکتے تھے، وہی بھول گئے جون ایلیا
طارق شاہ محفلین دسمبر 16، 2015 #5,767 نہ ہو کوئی شریکِ حال اُس میں تو اِنساں کے لِیے گھر کچھ نہیں ہے انور شعور
طارق شاہ محفلین دسمبر 16، 2015 #5,768 اِس دُھوپ میں یہ بھی ہے غنیمت سایا مِرے ساتھ چل رہا ہے قتیل شفائی
طارق شاہ محفلین دسمبر 16، 2015 #5,769 اِتنے سُکوں کے دِن کبھی دیکھے نہ تھے فراز آسُودگی نے مجھ کو پریشان کردِیا احمد فراز
طارق شاہ محفلین دسمبر 16، 2015 #5,770 اب سازگار کیا مجھے ناسازگار کیا میں چوبِ خُشک، میری خِزاں کیا بہار کیا حفیظ جالندھری
طارق شاہ محفلین دسمبر 16، 2015 #5,771 خادِم بھی ہُوں، خطاؤں پہ نادِم بھی ہُوں حفِیظ اب اور چاہتے ہیں مِرے دوست یار کیا حفیظ جالندھری
نازنین شاہ محفلین دسمبر 20، 2015 #5,772 ذرا حدت کے ساتھ اک ضرب کاری اور دو ٹکڑے تعلق کس قدر فولاد ہو سکتا ہے یعنی کہ (شکیل جعفری)
نازنین شاہ محفلین دسمبر 20، 2015 #5,773 ذرا حدت کے ساتھ اک ضرب کاری اور دو ٹکڑے تعلق کس قدر فولاد ہو سکتا ہے یعنی کہ (شکیل جعفری)
نازنین شاہ محفلین دسمبر 20، 2015 #5,774 ابھی جو ربط پرندے سے اس منڈیر کا ہے نشاط جاں یہ تماشا ذرا سی دیر کا ہے
فرقان احمد محفلین دسمبر 28، 2015 #5,775 دم لیا تھا نہ قیامت نے ہنوز پھر ترا ۔۔۔ وقتِ سفر یاد آیا زندگی یوں بھی گزر ہی جاتی کیوں ترا ۔۔۔ راہ گزر یاد آیا
دم لیا تھا نہ قیامت نے ہنوز پھر ترا ۔۔۔ وقتِ سفر یاد آیا زندگی یوں بھی گزر ہی جاتی کیوں ترا ۔۔۔ راہ گزر یاد آیا
فرقان احمد محفلین دسمبر 30، 2015 #5,776 اب مُلاقات میں وہ گرمئی جذبات کہاں اب تو رکھنے وہ محبّت کا بھرم آتے ہیں
Umair Maqsood محفلین دسمبر 31، 2015 #5,777 پھر نئے سال کی سرحد پہ کھڑے ہیں ہم لوگ راکھ ہو جائے گا یہ سال بھی حیرت کیسی عزیز نبیل
Umair Maqsood محفلین جنوری 1، 2016 #5,778 یہ خنک رت یہ نئے سال کا پہلا لمحہ دل کی خواہش ہے کہ محسن کوئی اب یاد آئے محسن نقوی
طارق شاہ محفلین جنوری 3، 2016 #5,779 پھر تم ہی کہوگے، کہ یہ تہذیب نہیں ہے کُچھ تم کو سلِیقے سے سُنائی نہیں دیتا سبھاش گپتا شفیق ہوشیار پُور، پنجاب - انڈیا
پھر تم ہی کہوگے، کہ یہ تہذیب نہیں ہے کُچھ تم کو سلِیقے سے سُنائی نہیں دیتا سبھاش گپتا شفیق ہوشیار پُور، پنجاب - انڈیا
طارق شاہ محفلین جنوری 3، 2016 #5,780 درِیچے، برہنہ شاخوں کے اب نظاروں سے مِری طرح ہی جُدائی کا کرب جَھیلے ہیں شفیق خلش