ﺑﺎﺕ ﭘﮭﻮﻟﻮﮞ ﮐﯽ ﺳﻨﺎ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﮨﻢ ﺑﮭﯽ ﮐﺒﮭﯽ ﺷﻌﺮ ﮐﮩﺎ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ ۔ ﺳﺎﻏﺮ ﺻﺪﯾﻘﯽ
مخلص انسان محفلین جنوری 3، 2016 #5,781 ﺑﺎﺕ ﭘﮭﻮﻟﻮﮞ ﮐﯽ ﺳﻨﺎ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﮨﻢ ﺑﮭﯽ ﮐﺒﮭﯽ ﺷﻌﺮ ﮐﮩﺎ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ ۔ ﺳﺎﻏﺮ ﺻﺪﯾﻘﯽ
طارق شاہ محفلین جنوری 4، 2016 #5,782 نئے بَرس سے توقّع، نہ خیر کی اُمِّید ! کہ خوش رہے نہ کسی بھی گُزشتہ سال سے ہم شفیق خلش
طارق شاہ محفلین جنوری 4، 2016 #5,783 زبانِ خلق پہ رہتا ہے ذکر یُوں بھی خلِش ! کہ عاشقی میں ہیں اُن کی نہ کم مِثال سے ہم شفیق خلش
طارق شاہ محفلین جنوری 4، 2016 #5,784 کمال فہْم وفصاحت میں شعر یُوں ہیں خلِش کہ گُفتگوُ میں رہے دُور اِبتذال سے ہم شفیق خلش
طارق شاہ محفلین جنوری 4، 2016 #5,785 چمن میں اہلِ چمن کے یہ طور، ارے توبہ کلِی کلِی کی ہنسی، خندۂ حقارت ہے مجید امجد
نظام الدین محفلین جنوری 4، 2016 #5,786 آج اک اور برس بیت گیا اس کے بغیر جس کے ہوتے ہوئے ہوتے تھے زمانے میرے
سارہ خان محفلین جنوری 4، 2016 #5,787 زنجیر کوئی بھی تو بدن سے نہیں اتری بدلے سے نظر آئے جو زنداں ، نہیں بدلے ہر دور کے سقراط نے خود زہر پیا ہے ہر دور میں سچائی کے خواہاں نہیں بدلے خالد محمود ذکی
زنجیر کوئی بھی تو بدن سے نہیں اتری بدلے سے نظر آئے جو زنداں ، نہیں بدلے ہر دور کے سقراط نے خود زہر پیا ہے ہر دور میں سچائی کے خواہاں نہیں بدلے خالد محمود ذکی
طارق شاہ محفلین جنوری 5، 2016 #5,788 ہمی نہیں ہیں ، ہماری طرح کے اور بھی لوگ عذاب میں تھے جو دُنیا سے سوچتے تھے الگ احمد فراز
ظہیراحمدظہیر لائبریرین جنوری 5، 2016 #5,789 جس دن سے ہم بلند نشانوں میں آئے ہیں ترکش کے سارے تیر کمانوں میں آئے ہیں (افتخار عارف)
ظہیراحمدظہیر لائبریرین جنوری 5، 2016 #5,790 کہاں کے نام و نسب ، علم کیا ، فضیلت کیا جہانِ رزق میں توقیر ِ اہل ِحاجت کیا (افتخار عارف)
نظام الدین محفلین جنوری 5، 2016 #5,791 حنائی انگلیوں کی ضرب دلنشیں دف پر پڑے پھوار سی پھولوں پہ جس طرح جھم جھم
طارق شاہ محفلین جنوری 6، 2016 #5,792 جب حرف ناشناس یہاں لفظ فہم ہیں ! کیوں ذوقِ شعر دے کے، تماشا کیا مجھے پروین شاکر
شہزاد اکرم محفلین جنوری 6، 2016 #5,793 یہ غزل کس شاعر کی ہے ؟ اگر آپکو معلوم ہے تو مجھے بتائے گا.شکریہ
طارق شاہ محفلین جنوری 6، 2016 #5,795 ایک اِک لہُو کی بُوند میں بھرلِیجے دردِ عِشق جتنی رَگیں ہیں، سب کو رَگِ جاں بنائیے جگر مرادآبادی
طارق شاہ محفلین جنوری 6، 2016 #5,796 اِس زمانے کا عَجب طرزِ تصوّف ہے، ندیم ! کہ میں، قطرے میں سمندر کو ڈبونا چاہُوں احمد ندیم قاسمی
طارق شاہ محفلین جنوری 6، 2016 #5,797 پرِ پرواز پہ، یہ راز کھُلا ! پستیوں سے تھا بُلندی کا بَھرم شکیب جلالی
سارہ خان محفلین جنوری 7، 2016 #5,798 تہذیب کے قفس میں ہیں انسان جانور ہم لوگ قید، دہر کے اس چڑیا گھر میں ہیں سید سبط علی صباؔ -
مخلص انسان محفلین جنوری 7، 2016 #5,799 شہزاد اکرم نے کہا: ہم سے بھاگا نہ کرو دور غزالوں کی طرح اسکا شاعر کون ہے مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ جاں نثاراختر زندگی جس کو تیرا پیار ملا وہ جانے ہم تو ناکام رہے چاہنے والوں کی طرح
شہزاد اکرم نے کہا: ہم سے بھاگا نہ کرو دور غزالوں کی طرح اسکا شاعر کون ہے مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ جاں نثاراختر زندگی جس کو تیرا پیار ملا وہ جانے ہم تو ناکام رہے چاہنے والوں کی طرح
طارق شاہ محفلین جنوری 8، 2016 #5,800 دیکھا نہ تجھ کو، ہم یونہی محرُوم ہی چلے آئے تھے تیری دِید کو کیا اشتیاق سے بہادر شاہ ظفر