خاطرِحُسن تھی ہی کُچھ برہم دِل نے دانستہ اور برہم کی جِگر مُرادآبادی
طارق شاہ محفلین جنوری 8، 2016 #5,801 خاطرِحُسن تھی ہی کُچھ برہم دِل نے دانستہ اور برہم کی جِگر مُرادآبادی
طارق شاہ محفلین جنوری 8، 2016 #5,802 اُس کی ہر شان مرحبا، لیکن ہائے رے شان حُسنِ برہم کی جِگر مُرادآبادی
نظام الدین محفلین جنوری 8، 2016 #5,803 سادگی پر اس کی مر جانے کی حسرت دل میں ہے بس نہیں چلتا کہ پھر خنجر کف قاتل میں ہے (غالب)
مخلص انسان محفلین جنوری 8، 2016 #5,804 ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﮐﺎ ﺭﻧﮓ ، ﺑﺎﺕ ﮐﺎ ﻟﮩﺠﮧ ﺑﺪﻝ ﮔﯿﺎ ﻭﮦ ﺷﺨﺺ ﺍﯾﮏ ﺷﺎﻡ ﻣﯿﮟ ﮐﺘﻨﺎ ﺑﺪﻝ ﮔﯿﺎ
طارق شاہ محفلین جنوری 9، 2016 #5,805 جام خالی ہُوئے محفِل میں ہمارے آگے ہم بھرے بیٹھے رہے دِیدۂ تر کی صُورت قمر جلالوی
طارق شاہ محفلین جنوری 9، 2016 #5,806 رات کی رات مجھے بزم میں رہنے دیجے آپ دیکھیں گے سحر کو نہ قمر کی صُورت قمر جلالوی
طارق شاہ محفلین جنوری 9، 2016 #5,807 تمھارے اور بھی وعدوں کی شب یوں ہی کاٹی یقین ہی نہ ہُوا، اِضطراب کیا ہوتا قمر جلالوی
مخلص انسان محفلین جنوری 9، 2016 #5,808 رونے والوں سے کہو اُنکا بھی رونا رولیں جنکو مجبوریِ حالات نے رونے نہ دیا
سارہ خان محفلین جنوری 12، 2016 #5,809 بہت ضروری ہے عہد نو کو جواب دینا سو تیکھے لہجے میں بولتا ہوں خفا نہیں ہوں پیرزادہ قاسم
سید تراب کاظمی محفلین جنوری 12، 2016 #5,810 سارہ خان نے کہا: بہت ضروری ہے عہد نو کو جواب دینا سو تیکھے لہجے میں بولتا ہوں خفا نہیں ہوں پیرزادہ قاسم مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ واہ عمدہ۔
سارہ خان نے کہا: بہت ضروری ہے عہد نو کو جواب دینا سو تیکھے لہجے میں بولتا ہوں خفا نہیں ہوں پیرزادہ قاسم مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ واہ عمدہ۔
مخلص انسان محفلین جنوری 12، 2016 #5,811 تو جو بدلتا ہے تو بے ساختہ میری آنکھیں میرے ہاتھوں کی لکیروں سے الجھ جاتی ہیں پروین شاکر
طارق شاہ محفلین جنوری 13، 2016 #5,812 میں ہُوں یا موجِ فنا اور یہاں کوئی نہیں تم اگر ہو تو ذرا راہ میں حائل ہو جاؤ عرفان صدیقی
مخلص انسان محفلین جنوری 13، 2016 #5,813 میں بھی اب خود سے ہوں جواب طلب وہ مجھے بے سوال چھوڑ گیا جون ایلیا
مخلص انسان محفلین جنوری 16، 2016 #5,814 ہم ہی میں نہ تھی کوئی بات ، یاد نہ تم کو آسکے تم نے ہمیں بُھلادیا ، ہم نہ تمھیں بُھلا سکے
مخلص انسان محفلین جنوری 17، 2016 #5,815 ہزار عمریں بھی کم ہیں میری سزا کے لئے جتنے الزام ہیں وابستہ میرے نام کے ساتھ
سارہ خان محفلین جنوری 18، 2016 #5,816 زیست کے ہیں یہی مزے ، وللہ چار دن شاد ، چار دن نا شاد یاس یگانہ چنگیزی
مخلص انسان محفلین جنوری 19، 2016 #5,818 پہلے تراشا کانچ سے اُس نے میرا وجود پھر شہر بھر کے ہاتھ میں پتھر تھما دیئے
طارق شاہ محفلین جنوری 20، 2016 #5,819 عجب نہیں کہ ہمارے بھی لب ہنسے ہوں کبھی ہجُومِ غم میں بَھلا کِس کو یاد رہتا ہے پیرزادہ قاسم
طارق شاہ محفلین جنوری 20، 2016 #5,820 بساطِ عِجز میں، اِک آہ تھی متاعِ حیات سو وہ بھی صرفِ سِتم ہائے روزگار ہُوئی فانی بدایونی