چاہتیں کتنی بھی آغاز میں پیاری ہوں فراز پھر وہی تلخیاں انجام میں لے آتی ہیں احمد فراز
طارق شاہ محفلین جنوری 20، 2016 #5,821 چاہتیں کتنی بھی آغاز میں پیاری ہوں فراز پھر وہی تلخیاں انجام میں لے آتی ہیں احمد فراز
طارق شاہ محفلین جنوری 20، 2016 #5,822 دوست پُرسِش پہ مُصر، اور ہمارا شیوہ ! اپنے احوال کو خود سے بھی چُھپائے رکھنا احمد فراز
سارہ خان محفلین جنوری 20، 2016 #5,823 میں اسی طور سےگرداں ہوں زمانے میں، وہی صبح ہے، شام ہے، گہنائی ہوئی راتیں ہیں اختر الایمان
مخلص انسان محفلین جنوری 20، 2016 #5,824 تھک گیا ہوں اے زندگی تجھے جیتے جیتے تو ہی بتا دے تو گزر رہی ہے یا میں گزر جاؤں
طارق شاہ محفلین جنوری 21، 2016 #5,825 اب نہیں دِل میں مِرے، شوقِ وصال اب، ہراِک شے سے فراغت ہے مجھے اب نہ وہ جوشِ تمنّا باقی اب نہ وہ، عِشق کی وحشت ہے مجھے اب یونہی عُمر گُزر جائے گی ! اب، یہی بات غنِیمت ہے مجھے میراجی
اب نہیں دِل میں مِرے، شوقِ وصال اب، ہراِک شے سے فراغت ہے مجھے اب نہ وہ جوشِ تمنّا باقی اب نہ وہ، عِشق کی وحشت ہے مجھے اب یونہی عُمر گُزر جائے گی ! اب، یہی بات غنِیمت ہے مجھے میراجی
مخلص انسان محفلین جنوری 21، 2016 #5,826 کسی نے دھول کیا آنکھوں میں جھونکی میں اب پہلے سے بہتر دیکھتا ہوں !!!
طارق شاہ محفلین جنوری 22، 2016 #5,827 آسودگی کا کیا نہیں سامان تھا لئے گھر پھر بھی میری قید کا بُہتان تھا لئے شفیق خلش
سارہ خان محفلین جنوری 22، 2016 #5,828 مرنے کی گھڑی آئے تو میں زیست کا طالبجینے کا تقاضا ہو تو مر جاتا ہوں اکثرواصف علی واصف
طارق شاہ محفلین جنوری 23، 2016 #5,829 احباب مِلنے میری اسیری میں آئے جب داروغہ میری موت کا فرمان تھا لئے شفیق خلش
مخلص انسان محفلین جنوری 24، 2016 #5,830 مرے پہلو میں ہر دم درد کی کلیاں چٹکتی ہیں کہ اب تو ہجر کا موسم میرے آنگن میں رہتا ہے
ع عندلیب محفلین جنوری 24، 2016 #5,831 جو منہ میں یار کے آتا ہے بک دیتا ہے اے آتش نہ الٹی ہی سمجھتا ہے نہ وہ رشک قمر سیدھی
ادب دوست معطل جنوری 24، 2016 #5,832 مر جائیں گے ، مر جائیں گے ، کیوں سر پہ کھڑی ہے ؟ عجلت تجھے کیوں گردشِ ایّام پڑی ہے ؟
طارق شاہ محفلین جنوری 25، 2016 #5,833 لفظوں نے، پی لِیا ہے مُظفّر مِرا لہُو ہنگامۂ صَدا ہُوں، سُخن ور نہیں ہُوں میں مُظفّر وارثی
مخلص انسان محفلین جنوری 25، 2016 #5,834 احباب کے فریبِ مسلسل کے باوجود کھنچتا ہے دل خلوص کی آواز پر ابھی
طارق شاہ محفلین جنوری 26، 2016 #5,835 اِک عُمر ہوگئی کہ ہے بارش میں چشم تر اب تک نہ کوئی نخلِ تمنّا ہَرا ہُوا شہاب ثاقب (تجلائے شہاب ثاقب مطبوعہ 1924) آخری تدوین: جنوری 26، 2016
اِک عُمر ہوگئی کہ ہے بارش میں چشم تر اب تک نہ کوئی نخلِ تمنّا ہَرا ہُوا شہاب ثاقب (تجلائے شہاب ثاقب مطبوعہ 1924)
سارہ خان محفلین جنوری 26، 2016 #5,836 جنوں کیسا کہاں کا عشق صاحبمیں اپنے آپ ہی میں مبتلا ہوںرسا چغتائی
طارق شاہ محفلین جنوری 26، 2016 #5,837 غُنچہ و گُل کیسے اِظہارِ وفاداری کریں گُلسِتاں والے ہی جب، گُلشن سے غدّاری کریں دے رہی ہیں اِک پیامِ نَو شَفَق کی سُرخِیاں آؤ پارانِ سفر چلنے کی تیّاری کریں منصُور عثمانی، منصُور مرادآباد، انڈیا
غُنچہ و گُل کیسے اِظہارِ وفاداری کریں گُلسِتاں والے ہی جب، گُلشن سے غدّاری کریں دے رہی ہیں اِک پیامِ نَو شَفَق کی سُرخِیاں آؤ پارانِ سفر چلنے کی تیّاری کریں منصُور عثمانی، منصُور مرادآباد، انڈیا
طارق شاہ محفلین جنوری 26، 2016 #5,838 اُجاڑ سکتے ہو تم ساری بستیاں، لیکن اِک آشیانہ بَسانا تمھارے بس میں نہیں مِرے لہُو سے اُجالا ہے ہر طرح منصُور مِرا چراغ بُجھانا تمھارے بس میں نہیں منصُور عثمانی، منصُور مرادآباد، انڈیا
اُجاڑ سکتے ہو تم ساری بستیاں، لیکن اِک آشیانہ بَسانا تمھارے بس میں نہیں مِرے لہُو سے اُجالا ہے ہر طرح منصُور مِرا چراغ بُجھانا تمھارے بس میں نہیں منصُور عثمانی، منصُور مرادآباد، انڈیا
طارق شاہ محفلین جنوری 26، 2016 #5,839 اِظہارِ تمنّا پہ وہ کُچھ بولے تھے، لیکن ! سُننے نہ دِیا دِل کے دھڑکنے کی صَدا نے کلِیم عاجِز
طارق شاہ محفلین جنوری 26، 2016 #5,840 عجب اِک کیفیتِ دِل کا سامنا ہے، خَلِش وگرنہ اب بھی ہے اُس کا جمال پہلا سا شفیق خلش