اُن سے کہیے اب اور کیا قاصد ! مر رہے ہیں جو ہیں جُدا کہیے شفیق خلش
طارق شاہ محفلین فروری 5، 2016 #5,881 اُن سے کہیے اب اور کیا قاصد ! مر رہے ہیں جو ہیں جُدا کہیے شفیق خلش
ساقی۔ محفلین فروری 6، 2016 #5,882 بچا لیا تیری خوشبو کے فرق نے، ورنہ میں تیرے "وہم" میں تجھ سے لپٹنے والی تھی
طارق شاہ محفلین فروری 7، 2016 #5,883 کبھی تو اقبال مند ہوگی مِری محبّت نہیں ہے اِمکاں کوئی، مگرمانتا نہیں ہُوں پیرزادہ قاسم
طارق شاہ محفلین فروری 7، 2016 #5,884 نہ پُوچھ حال مِرا، چوبِ خُشکِ صحرا ہُوں لگا کے آگ مجھے، کارواں روانہ ہُوا آتش
طارق شاہ محفلین فروری 7، 2016 #5,885 یہ مجھ دِیوانے کی زنجِیر سے آواز آتی ہے ! وہ کِیچڑ میں پھنسا ہے جو ہے آب و گِل کے زِنداں میں آتش
طارق شاہ محفلین فروری 7، 2016 #5,886 محبّت میں نہیں ہے فرق جینے اور مرنے کا ! اُسی کو دیکھ کر جِیتے ہیں جس کافر پہ دَم نِکلے مِرزا اسداللہ خاں غالب
محبّت میں نہیں ہے فرق جینے اور مرنے کا ! اُسی کو دیکھ کر جِیتے ہیں جس کافر پہ دَم نِکلے مِرزا اسداللہ خاں غالب
طارق شاہ محفلین فروری 7، 2016 #5,887 کب سے ہُوں کیا بتاؤں جہانِ خراب میں شبہائے ہجر کو بھی رکھوں گر حساب میں مِرزا اسداللہ خاں غالب
مخلص انسان محفلین فروری 7، 2016 #5,888 نبھانے آئے تھے جو رسم دوستی ہم سے ان ہی کہ تیر ستم کا یہ دل نشانہ ہے !!! حبیب جالب
طارق شاہ محفلین فروری 9، 2016 #5,889 میں شبِ وعدہ تصوّر میں اُنھیں لے آیا در پہ بیٹھے ہی رہے غیر نِگہباں ہو کر قمر جلالوی
طارق شاہ محفلین فروری 9، 2016 #5,890 تجھے کیا ناصحا احباب خود سمجھائے جاتے ہیں اِدھر تو کھائے جاتا ہے اُدھر وہ کھائے جاتے ہیں قمر جلالوی
طارق شاہ محفلین فروری 9، 2016 #5,891 کوئی دَم اشک تھمتے ہی نہیں، ایسا بھی کیا رونا قمر دو چار دن کی بات ہے، وہ آئے جاتے ہیں قمر جلالوی
طارق شاہ محفلین فروری 9، 2016 #5,892 سب تھے محفِل میں اُن کی محوِجمال ایک کو ایک کی خبر نہ ہُوئی قمر جلالوی
مخلص انسان محفلین فروری 9، 2016 #5,893 میری عمر سے نہ سمٹ سکے میرے دل میں اتنے سوال تھے تیرے پاس جتنے جواب تھے تیری ایک نگاہ میں آگئے ۔۔۔
مخلص انسان محفلین فروری 10، 2016 #5,894 آنسو بہا بہا کے بھی ہوتے نہیں ہیں کم کتنی امیر ہوتی ہے آنکھیں غریب کی
مخلص انسان محفلین فروری 11، 2016 #5,895 وفا میں اب یہ ہنر اختیار کرنا ہے وہ سچ کہے نہ کہے اعتبار کرنا ہے محسن نقوی
مخلص انسان محفلین فروری 16، 2016 #5,896 دو گھڑی میسر ہو اُس کا ہمسفر ہونا پھر ہمیں گوارا ہے ، اپنا دربدر ہونا
مخلص انسان محفلین فروری 17، 2016 #5,897 خود اپنی دید سے اندھی ہیں آنکھیں خود اپنی گونج سے بہرا ہوا ہوں
مخلص انسان محفلین فروری 19، 2016 #5,898 مجھ کو تو ہوش نہیں تم کو خبر ہو شائد لوگ کہتے ہیں کہ تم نے مجھے برباد کیا
مخلص انسان محفلین فروری 21، 2016 #5,899 بچھڑ گیا ہے تو اس کا ساتھ کیا مانگوں ذرا سی عمر ہے غم سے نجات کیا مانگوں وہ ساتھ ہوتا تو ہوتی ضرورت بھی بہت اکیلی ذات کے لئے کائنات کیا مانگوں
بچھڑ گیا ہے تو اس کا ساتھ کیا مانگوں ذرا سی عمر ہے غم سے نجات کیا مانگوں وہ ساتھ ہوتا تو ہوتی ضرورت بھی بہت اکیلی ذات کے لئے کائنات کیا مانگوں
شیزان لائبریرین فروری 22، 2016 #5,900 میں جو چپ تھا ، ہمہ تن گوش تھی بستی ساری اب مرے منھ میں زباں ہے کوئی سنتا ہی نہیں دیکھنے والے تو اس شہر میں یوں بھی کم تھے اب سماعت بھی گراں ہے کوئی سنتا ہی نہیں عباس رضوی
میں جو چپ تھا ، ہمہ تن گوش تھی بستی ساری اب مرے منھ میں زباں ہے کوئی سنتا ہی نہیں دیکھنے والے تو اس شہر میں یوں بھی کم تھے اب سماعت بھی گراں ہے کوئی سنتا ہی نہیں عباس رضوی