محبت تھی چمن سے لیکن اب یہ بے دماغی ہے کہ موجِ بوئے گل سے ناک میں آتا ہے دم میرا
La Alma لائبریرین ستمبر 28، 2017 #6,801 محبت تھی چمن سے لیکن اب یہ بے دماغی ہے کہ موجِ بوئے گل سے ناک میں آتا ہے دم میرا
محمد وارث لائبریرین ستمبر 29، 2017 #6,802 بُلبل کے کاروبار پہ ہیں خندہ ہائے گُل کہتے ہیں جس کو عشق خلل ہے دماغ کا غالب
showbee محفلین ستمبر 29، 2017 #6,805 دن کی ساری تھکان____، ﺳﺎﺭا غُصّہ زائل ہوا.. مَیں آپ کے ہاتھوں کی__، چائے کا قائل ہوا.. !
عائشہ صدیقہ محفلین ستمبر 30، 2017 #6,806 یہ جو میسر ہمیں ہر شے کی فراوانی ہے یہ بھی اپنی جگہ ایک پریشانی ہے امجد اسلام امجد
نعمان صدیقی محفلین ستمبر 30، 2017 #6,810 تعجب کیا جو ان بچوں میں یہ شوق شہادت ہے یہ بچے ہیں انہیں کچھ جلد سو جانے کی عادت ہے
نعمان صدیقی محفلین ستمبر 30، 2017 #6,811 چھپاتی رہیں راز غم چپکے چپکے مری آہیں نغموں کے سانچے میں ڈھل کے مولانا شاہ محمد احمد پرتاب گڑھی
نعمان صدیقی محفلین ستمبر 30، 2017 #6,812 آؤ دیار دار سے ہوکر گزر چلیں سنتے ہیں اس طرف سے مسافت رہے گی کم
محمد وارث لائبریرین اکتوبر 2، 2017 #6,813 حد چاہیے سزا میں عقوبت کے واسطے آخر گناہ گار ہوں کافر نہیں ہوں میں غالب
فرحان محمد خان محفلین اکتوبر 4، 2017 #6,815 محمد وارث نے کہا: حد چاہیے سزا میں عقوبت کے واسطے آخر گناہ گار ہوں کافر نہیں ہوں میں غالب مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ واہ واہ واہ
محمد وارث نے کہا: حد چاہیے سزا میں عقوبت کے واسطے آخر گناہ گار ہوں کافر نہیں ہوں میں غالب مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ واہ واہ واہ
آ آورکزئی محفلین اکتوبر 4، 2017 #6,816 نہ ہو قبول ______ تو قسمت ہمارے سجدے کی مگر یہ سر نہیں _____ اوروں کے سنگِ در کیلئے شاعر۔۔۔ نامعلوم
فرحان محمد خان محفلین اکتوبر 4، 2017 #6,817 کفر کچھ چاہئے اسلام کی رونق کے لیے حسنِ زنّار ہے تسبیح سلیمانی کا میر تقی میر
آ آورکزئی محفلین اکتوبر 4، 2017 #6,818 دھڑکتے ہوئے دل کی _______ آواز سنیے خموشی _____ کچھ ارشاد فرما رہی ہے شاعر : نامعلوم
لاریب مرزا محفلین اکتوبر 4، 2017 #6,819 گناہ گار کے دل سے نہ بچ کے چل زاہد یہیں کہیں تری جنت بھی پائی جاتی ہے (جگرؔ مرادآبادی)
عینی مروت محفلین اکتوبر 4، 2017 #6,820 جتنا ہو فزوں عطاے رب ہے تخلیق کا کرب بھی عجب ہے اس خواب کی لو کو مت بجھانا یہ میرا چراغ نیم شب ہے پروین شاکر
جتنا ہو فزوں عطاے رب ہے تخلیق کا کرب بھی عجب ہے اس خواب کی لو کو مت بجھانا یہ میرا چراغ نیم شب ہے پروین شاکر