یہ نازِ حسن ہے یا امتحانِ عشقِ اے دوست کہ تیرے ساتھ رہوں اور تجھ کو پا نہ سکوں رئیس امروہوی
فرحان محمد خان محفلین اکتوبر 5، 2017 #6,821 یہ نازِ حسن ہے یا امتحانِ عشقِ اے دوست کہ تیرے ساتھ رہوں اور تجھ کو پا نہ سکوں رئیس امروہوی
فہد اشرف محفلین اکتوبر 5، 2017 #6,822 ماتم کی انجمن ہو کہ بزمِ نشاط ہو شامل ہیں اک ادائے کنارہ کشی سے ہم فراق گورکھپوری
عینی مروت محفلین اکتوبر 5، 2017 #6,823 دکھ اوڑھتےنہیں کبھی جشن طرب میں ہم ملبوس دل کو تن کا لبادہ نہیں کیا پروین شاکر
عبد الرحمٰن محفلین اکتوبر 5، 2017 #6,824 میں نہیں مانتا کاغذ پہ لکھا شجرہ ء نسب بات کرنے سے قبیلے کا پتا چلتا ہے
La Alma لائبریرین اکتوبر 5، 2017 #6,825 اس بار کوزہ گر کی توجہ تھی اور سمت ورنہ ہماری خاک سے کیا کیا نہیں بنا
فہد اشرف محفلین اکتوبر 6، 2017 #6,826 کہیں کسی کے بدن سے بدن نہ چھو جائے اِس احتیاط میں خواہش کا ڈھنگ سا کچھ ہے عرفان صدیقی
فرحان محمد خان محفلین اکتوبر 6، 2017 #6,827 فرصت کا وقت ڈھونڈ کے ملنا کبھی اجل تجھ کو بھی کام ہے ابھی مجھ کو بھی کام ہے عبد الحمید عدم
عبد الرحمٰن محفلین اکتوبر 7، 2017 #6,828 نزاکت اس گل رعنا کی دیکھیو انشاؔ نسیم صبح جو چھو جائے رنگ ہو میلا
محمد وارث لائبریرین اکتوبر 7، 2017 #6,829 نطق کا ساتھ نہیں دیتا ذہن شُکر کرتا ہوُں، گِلہ لگتا ہے احمد ندیم قاسمی
عبد الرحمٰن محفلین اکتوبر 7، 2017 #6,830 عجب مٹی سے بنا ہے خمیر میرا میں کچھ دن آباد رہ کر اجڑ جاتا ہوں
فرحان محمد خان محفلین اکتوبر 7، 2017 #6,831 مرے قریب نہ آ اے بہشتِ بے خبری ! خود آگہی کی جہنم میں جل رہا ہوں میں رئیس امروہوی
عینی مروت محفلین اکتوبر 7، 2017 #6,832 ہم تِرے لُطف سے نادم ہیں کہ اکثر اوقات دِل کِسی اور کی باتوں سے دُکھا ہوتا ہے فراز
لاریب مرزا محفلین اکتوبر 7، 2017 #6,833 پھونکا ہے کس نے گوشِ محبت میں اے خدا افسونِ انتظار، تمنا کہیں جسے (مرزا اسد اللہ خان غالب)
محمد وارث لائبریرین اکتوبر 9، 2017 #6,834 کسی طرح تو جمے بزم میکدے والو نہیں جو بادہ و ساغر تو ہاؤ ہُو ہی سہی فیض
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین اکتوبر 9، 2017 #6,835 عشق ہوتا نہیں اترتا ہے غار دل پر کسی وحی کی طرح۔
لاریب مرزا محفلین اکتوبر 10، 2017 #6,837 میں جو کہتا ہوں کہ ہم لیں گے قیامت میں تمہیں کس رعونت سے وہ کہتے ہیں کہ "ہم حور نہیں" (مرزا غالب)
کاشفی محفلین اکتوبر 10، 2017 #6,838 وہ چاند ہے تو عکس بھی پانی میں آئے گا کردار خود ابھر کے کہانی میں آئے گا (اقبال ساجد)
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین اکتوبر 10، 2017 #6,839 رونے لگتا ہوں محبت میں تو کہتا ہے کوئی کیا ترے اشکوں سے یہ جنگل ہرا ہو جائے گا احمد مشتاق
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین اکتوبر 10، 2017 #6,840 اب تو اس کے بارے میں تم جو چاہو وہ کہہ ڈالو وہ انگڑائی میرے کمرے تک تو بڑی روحانی تھی جون ایلیا