لاعلم امکانی طور پر شاعر کا تخلص ہو گا! نہیں بھیا ،ہم شاعر کے نام سے لاعلم ہیں۔:)
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین فروری 9، 2018 #7,321 فرقان احمد نے کہا: لاعلم امکانی طور پر شاعر کا تخلص ہو گا! مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ نہیں بھیا ،ہم شاعر کے نام سے لاعلم ہیں۔
فرقان احمد نے کہا: لاعلم امکانی طور پر شاعر کا تخلص ہو گا! مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ نہیں بھیا ،ہم شاعر کے نام سے لاعلم ہیں۔
فرقان احمد محفلین فروری 10، 2018 #7,322 ہم کیا کریں، اگر نہ تِری آرزو کریں دُنیا میں اور کوئی بھی تیرے سِوا ہے کیا آخری تدوین: مارچ 2، 2018
فرحان محمد خان محفلین فروری 10، 2018 #7,323 بات تو دل شکن ہے پر، یارو! عقل سچی تھی، عشق جھوٹا تھا جون ایلیا
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین فروری 10، 2018 #7,324 یہ گرد بیٹھ جائے تو معلوم کرسکوں آنکھیں نہیں رہیں کہ تماشا نہیں رہا عباس تابش
طاہر راجپوت ملتان محفلین فروری 10، 2018 #7,325 حضرت نوح سے کہتا ہے بس ڈوب مرو طفل اشک اے فلک پیرّ ہے لڑکا گستاخ اے ہمّا یہ بھی ہے طاقت کہ ادب منہ سے رکھیں ہڈیوں سے ہے ہماری سِگ لیلیٰ گستاخ مرزا حاتم علی مہرؔ الماس درخشاں✍
حضرت نوح سے کہتا ہے بس ڈوب مرو طفل اشک اے فلک پیرّ ہے لڑکا گستاخ اے ہمّا یہ بھی ہے طاقت کہ ادب منہ سے رکھیں ہڈیوں سے ہے ہماری سِگ لیلیٰ گستاخ مرزا حاتم علی مہرؔ الماس درخشاں✍
طاہر راجپوت ملتان محفلین فروری 10، 2018 #7,326 بتاں ہند پسند آئے ہیں خدائی میں رہے گی بعد فنا بھی اسی دیار میں روح ذرا بھی گر لب جان بخش کا اشارہ ہو تو ڈال دے دِم خنجر ترا شکار میں روح مرزا حاتم علی مہرؔ الماس درخشاں✍
بتاں ہند پسند آئے ہیں خدائی میں رہے گی بعد فنا بھی اسی دیار میں روح ذرا بھی گر لب جان بخش کا اشارہ ہو تو ڈال دے دِم خنجر ترا شکار میں روح مرزا حاتم علی مہرؔ الماس درخشاں✍
فرقان احمد محفلین فروری 11، 2018 #7,327 مُدّت سے تو دِلوں کی مُلاقات بھی گئی ظاہر کا پاس تھا، سو مدارات بھی گئی پِھرتے ہیں میر خوار کوئی پُوچھتا نہیں اِس عاشقی میں عزّتِ سادات بھی گئی میر تقی میر
مُدّت سے تو دِلوں کی مُلاقات بھی گئی ظاہر کا پاس تھا، سو مدارات بھی گئی پِھرتے ہیں میر خوار کوئی پُوچھتا نہیں اِس عاشقی میں عزّتِ سادات بھی گئی میر تقی میر
سردار محمد نعیم محفلین فروری 11، 2018 #7,328 قفس میں ساتھ ہے جن کے خیال لالہ وگل تمام عمر کبھی باغ کی ہوس نہ کریں عمر فیضی
فرقان احمد محفلین فروری 12، 2018 #7,329 یہاں کسی کو کسی کی خبر نہیں ملتی بس ایک رشتۂ آب و ہوا غنیمت ہے تمام راہیں ہوئیں گردِ ممکنات میں گم مسافروں کو ترا نقشِ پا غنیمت ہے سلیم کوثر
یہاں کسی کو کسی کی خبر نہیں ملتی بس ایک رشتۂ آب و ہوا غنیمت ہے تمام راہیں ہوئیں گردِ ممکنات میں گم مسافروں کو ترا نقشِ پا غنیمت ہے سلیم کوثر
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین فروری 12، 2018 #7,330 دوستو میں تو نہ مانوں گا وہ ہے خشک مزاج اس نے آنکھوں کو سکھایا ہے مری تر ہونا طفیل چترویدی
فہد اشرف محفلین فروری 12، 2018 #7,331 در بہ در ٹھوکریں کھائیں تو یہ معلوم ہوا گھر کسے کہتے ہیں کیا چیز ہے بے گھر ہونا سلیم احمد
فرقان احمد محفلین فروری 13، 2018 #7,332 ہر سُو ہے اِک ملال کی دُنیا بسی ہُوئی رُوئے خیال، آہ کدھر ہو کدھر نہ ہو بیخود موہانی
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین فروری 13، 2018 #7,333 بجھ نہی سکا چراغِ عشق ہوئے بہت مگر نمرود پیدا خاکی
فرقان احمد محفلین فروری 13، 2018 #7,334 افسوس تو کم ہوتا، گر ساتھ ذرا چلتے تا عمر کے وعدے پر دوگام نہ تم آئے شفیق خلش
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین فروری 14، 2018 #7,335 مَیں نے کہا، خراب ہوں، گردشِ چشمِ مَست سے اُس نے کہا کہ رقص کر، سارا جہاں خراب ہے علی زریون
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین فروری 15، 2018 #7,336 وہ اور ہونگے جنہیں شوق خود نمائی ہے یہاں تو عمر ہی گزری ہے نکتہ چینوں میں .کلیِم عاؔجز
فہد اشرف محفلین فروری 15، 2018 #7,337 ہوئی مدت کہ غالبؔ مر گیا پر یاد آتا ہے وہ ہر اک بات پر کہنا کہ یوں ہوتا تو کیا ہوتا مرزا غالب
فرقان احمد محفلین فروری 16، 2018 #7,338 اے وعدہ فراموش تو آیا نہیں اب بھی دن کٹ گیا ہے یوں ہی گزر جائے گی شب بھی انور صابری
فرقان احمد محفلین فروری 17، 2018 #7,339 اب یادِ رفتگاں کی بھی ہمت نہیں رہی یاروں نے کتنی دور بسائی ہیں بستیاں ! فراق گورکھپوری
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین فروری 17، 2018 #7,340 میری باتیں مہکی مہکی جیسے میر کے نازک شعر انکی باتیں سوچی سمجھی جیسے غالب کا دیوان ۔ شبنم رومانوی۔