دہر جز جلوۂ یکتائیِ معشوق نہیں ہم کہاں ہوتے اگر حسن نہ ہوتا خود بیں غالب
فہد اشرف محفلین فروری 26، 2018 #7,361 دہر جز جلوۂ یکتائیِ معشوق نہیں ہم کہاں ہوتے اگر حسن نہ ہوتا خود بیں غالب
فرقان احمد محفلین فروری 27، 2018 #7,362 روندے ہے نقشِ پا کی طرح خلق یاں مجھے اے عمرِ رفتہ ! چھوڑ گئی تو کہاں مجھے ۔۔۔! خواجہ میر درد
سردار محمد نعیم محفلین فروری 27، 2018 #7,363 ان شوخ حسینوں کی ادا اور ہی کچھ ہے اور ان کی اداؤں میں مزا اور ہی کچھ ہے ابوالکلام آزاد
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین فروری 27، 2018 #7,364 اک کرب کا موسم ہے جو دائم ہے ابھی تک اک ہجر کا قصہ کہ مکمل نہیں ہوتا مستحسن جامی
فرقان احمد محفلین فروری 27، 2018 #7,365 زلف برہم ہے، دل آشفتہ، صبا آوارہ! خواب ہستی سا نہیں خواب پریشاں کوئی شاعر: چراغ حسن حسرت
ط طاہر شیخ محفلین فروری 27، 2018 #7,366 رحم کر میرے حال پر واعظ کہ اُمنگیں بھی ہیں شباب بھی ہے داغ دہلوی
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین فروری 27، 2018 #7,367 ہائے مہماں کہاں یہ غم جاناں ہو گا خانہ دل تو کوئی روز میں ویراں ہو گا داغ دہلوی
ط طاہر شیخ محفلین فروری 27، 2018 #7,368 ہم تو خزاں نصیب جوانی کو رو چکے اب تم سے ہو سکے، تو بلالو بہار کو حیات امروہوی
فرقان احمد محفلین فروری 27، 2018 #7,369 مجھے سنے نہ کوئی مستِ بادۂ عشرت مجاز ٹوٹے ہوئے دل کی اک صدا ہوں میں اسرار الحق مجاز
فہد اشرف محفلین فروری 28، 2018 #7,370 لرزتا ہے مرا دل زحمتِ مہرِ درخشاں پر میں ہوں وہ قطرۂ شبنم کہ ہو خارِ بیاباں پر غالب
ط طاہر شیخ محفلین فروری 28، 2018 #7,371 پُوچھونہ تیرے ہجرمیں کاٹے ہیں کیسے سب ! کوہِ گراں سے مجھ پہ وہ شام وسحر ہُوئے شفیق خلش
ط طاہر شیخ محفلین فروری 28، 2018 #7,372 اب مجھے کوئی پوچھتا ہی نہیں !! یعنی بیکار ہو چکا ہوں میں !! شاید جون ایلیاء
فرقان احمد محفلین فروری 28، 2018 #7,374 کیسی ہے رہ گُزر وہ ، دیکھیں گے جاکے اب اُسے بیت گئے برس بہت ، دیکھا تھا ہم نے جب اُسے اِک اِک ورق ہے باب زر تیری غزل کا جب یہ کتاب ہوچُکے ، جاکے دِکھانا تب اُسے! منیر نیازی
کیسی ہے رہ گُزر وہ ، دیکھیں گے جاکے اب اُسے بیت گئے برس بہت ، دیکھا تھا ہم نے جب اُسے اِک اِک ورق ہے باب زر تیری غزل کا جب یہ کتاب ہوچُکے ، جاکے دِکھانا تب اُسے! منیر نیازی
فاخر رضا محفلین فروری 28، 2018 #7,375 مجھ کو تو کوئی ٹوکتا بھی نہیں یہی ہوتا ہے خاندان میں کیا جون ایلیا
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین مارچ 1، 2018 #7,376 ڈھونڈتا پھرتا ہوں خود اپنی بصارت کی حدود کھو گئی ہیں میری نظریں میری ہی بینائی میں شاعر ؟؟
ط طاہر شیخ محفلین مارچ 1، 2018 #7,378 کیا جانے اسے وہم ہے کیا میری طرف سے جو خواب میں بھی رات کو تنہا نہيں آتا ابراہیم ذوق
فرقان احمد محفلین مارچ 2، 2018 #7,379 ہمیں خبر ہے کسےاعتبار کہتے ہیں سخن گروں کو صفِ معتبرمیں رہنے دو! ڈاکٹر پیرزادہ قاسم
ط طاہر شیخ محفلین مارچ 2، 2018 #7,380 کروں گا موم اک دن پتھروں کو اگر تاثیر ہے میری زباں میں حفیظ جالندھری