فہد اشرف

محفلین
مجھ کو ہر سمت لے کے جاتا ہے
ایک امکان تیرے ہونے کا

آگیا وقت میرے بعد آخر
اب پریشان تیرے ہونے کا

میرا ہونا بھی ایک پہلو ہے
ہاں مری جان تیرے ہونے کا

اظہر نواز
 

زارا آریان

محفلین
مسجد میں وعظ، وعظ میں ذکر مئے طہور
لو آج گھر خدا کا بھی میخانہ ہو گیا

مولانا حکیم میر نادر علی رعد
حیدر آباد دکن، بھارت | ۱۲۹۱ ق – ۱۳۶۲ ق
غزلیاتِ نادر
 
‏آسمان اپنا ، زمیں اپنی ، نہ سانس اپنی ، تو پھر
‏جانے کس بات پہ اترائے ہوئے لوگ ہیں ہم ,

جس طرح چاہے بنا لے ، ہمیں وقت قتیل
‏درد کی آنچ پہ ، پگھلائے ہوئے لوگ ہیں ہم

قتیل شفائی
 
Top