دورِ گردوں ہے خداوندا کہ یہ دورِ شراب دیکھتا ہوں جس کو میں اس انجمن میں مست ہے آتش
محمد وارث لائبریرین مارچ 17، 2018 #7,441 دورِ گردوں ہے خداوندا کہ یہ دورِ شراب دیکھتا ہوں جس کو میں اس انجمن میں مست ہے آتش
فہد اشرف محفلین مارچ 17، 2018 #7,442 زخمِ سر کے دیوانے زخمِ دل کا قائل ہو زندگی سنورتی ہے دل پہ چوٹ کھانے سے شکیل بدایونی
فرقان احمد محفلین مارچ 19، 2018 #7,443 دیےجو چارہ گروں نے، ہم آزما بھی چکے! کسی بھی نسخے سے بے تابیاں نہیں جاتیں شفیق خلش
محمد وارث لائبریرین مارچ 19، 2018 #7,444 رند جو ظرف اٹھا لیں وہی ساغر بن جائے جس جگہ بیٹھ کے پی لیں وہی میخانہ بنے اصغر گونڈوی
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین مارچ 19، 2018 #7,445 لوگ مصروف جانتے ہیں مجھے یہاں میراغم ہی میری فُرصت ہے خواہشیں دل کا ساتھ چھوڑ گئیں یہ اذیت بڑی اذیت ہے
لوگ مصروف جانتے ہیں مجھے یہاں میراغم ہی میری فُرصت ہے خواہشیں دل کا ساتھ چھوڑ گئیں یہ اذیت بڑی اذیت ہے
فرقان احمد محفلین مارچ 19، 2018 #7,446 ہرحقیقت حُسن کی، ہے بے نیازِ اعتراف اب، کوئی اقرار یا انکار، جو چاہے کرے! جگر مراد آبادی
فرقان احمد محفلین مارچ 20، 2018 #7,447 وفا کیسی، کہاں کا عِشق جب سر پھوڑنا ٹھہرا تو پھر، اے سنگ دل، تیرا ہی سنگِ آستاں کیوں ہو مرزا غالب
محمد وارث لائبریرین مارچ 20، 2018 #7,448 دیا اُسے دل و دیں، اب یہ جان ہے سودا پھر آگے دیکھیے جو ہو سو ہو، ہوا سو ہوا مرزا فیع سودا
فرقان احمد محفلین مارچ 20، 2018 #7,449 چلی سمتِ غیب سے اِک ہَوا کہ چمن ظہور کا جل گیا مگر ایک شاخِ نہالِ غم، جسے دل کہیں سو ہری رہی! نظرِ تغافلِ یار کا، گلہ کِس زباں سے کروں بیاں کہ شرابِ حسرت و آرزو، خُمِ دل میں تھی سو بھری رہی! سراج اورنگ آبادی
چلی سمتِ غیب سے اِک ہَوا کہ چمن ظہور کا جل گیا مگر ایک شاخِ نہالِ غم، جسے دل کہیں سو ہری رہی! نظرِ تغافلِ یار کا، گلہ کِس زباں سے کروں بیاں کہ شرابِ حسرت و آرزو، خُمِ دل میں تھی سو بھری رہی! سراج اورنگ آبادی
محمد وارث لائبریرین مارچ 21، 2018 #7,451 ہر غنچہ لب سے عشق کا اظہار ہے غَلَط اس مبحثِ صحيح کی تکرار ہے غَلَط مومن
فرقان احمد محفلین مارچ 21، 2018 #7,452 رہتے ہیں آج جس میں ، جسے دیکھتے ہیں ہم مُمکن ہے ۔۔۔ یہ گزشتہ کا خواب و خیال ہو! منیر نیازی
محمد وارث لائبریرین مارچ 22، 2018 #7,453 حیراں ہے کئی روز سے ٹھہرا ہوا پانی تالاب میں اب کیوں کوئی کنکر نہیں گرتا قتیل شفائی
فرقان احمد محفلین مارچ 22، 2018 #7,454 جنوں کیسا، کہاں کا عشق صاحب! میں اپنے آپ ہی میں مبتلا ہوں رسا چغتائی
کاشفی محفلین مارچ 22، 2018 #7,455 وہ بات سارے فسانے میں جس کا ذکر نہ تھاhttps://rekhta.org/poets/siddique-mujibi?lang=ur وہ بات ان کو بہت نا گوار گزری ہے (فیض احمد فیض)
وہ بات سارے فسانے میں جس کا ذکر نہ تھاhttps://rekhta.org/poets/siddique-mujibi?lang=ur وہ بات ان کو بہت نا گوار گزری ہے (فیض احمد فیض)
کاشفی محفلین مارچ 22، 2018 #7,456 جو دیس کہ ہوتا ہے خوشی کا دشمن دیتا نہیں آب و نان و کافور و کفن جس دیس سے ملتا نہیں پیغامِ حیات اس دیس سے اُگتی ہی نہیں حُبِّ وطن (جوش ملیح آبادی)
جو دیس کہ ہوتا ہے خوشی کا دشمن دیتا نہیں آب و نان و کافور و کفن جس دیس سے ملتا نہیں پیغامِ حیات اس دیس سے اُگتی ہی نہیں حُبِّ وطن (جوش ملیح آبادی)
ضیاء حیدری محفلین مارچ 23، 2018 #7,457 عذاب یہ بھی کسی اور پر نہیں آیا کہ ایک عمر چلے اور گھر نہیں آیا
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین مارچ 23، 2018 #7,458 وه جس کے خوف سے چھوڑا تھا میں نےبستی کو وه سانپ پھر مرے سامان سے نکل آیا عباس تابش
فرقان احمد محفلین مارچ 23، 2018 #7,459 اِتنے قریب آ کہ نظر بھر کے دیکھ لوں شاید کہ ، پھر مِلو تو یہ ذوقِ نظر نہ ہو! فیض احمد فیض
فرقان احمد محفلین مارچ 24، 2018 #7,460 یہ ضد کہ آج نہ آوے ، اور آئے بِن نہ رہے قضا سے شکوہ ہمیں کس قدر ہے، کیا کہیے ۔۔۔ ! غالب