آتش عشق وہ جہنم ہے جس میں فردوس کے نظارے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جگر مراد آبادی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
سردار محمد نعیم محفلین نومبر 1، 2018 #8,001 آتش عشق وہ جہنم ہے جس میں فردوس کے نظارے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جگر مراد آبادی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
سردار محمد نعیم محفلین نومبر 1، 2018 #8,002 ابھی آئے ابھی جاتے ہو جلدی کیا ہے دم لے لو نہ چھوڑوں گا میں جیسی چاہے تم مجھ سے قسم لے لو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ امیر مینائی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
ابھی آئے ابھی جاتے ہو جلدی کیا ہے دم لے لو نہ چھوڑوں گا میں جیسی چاہے تم مجھ سے قسم لے لو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ امیر مینائی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
رباب واسطی محفلین نومبر 1، 2018 #8,003 افسردگی بھی حسن ہے تابندگی بھی حسن ہم کو خزاں نے،،، تم کو سنوارا بہار نے
مبشر ڈاہر محفلین نومبر 1، 2018 #8,004 داغ تھا درد تھا غم تھا کہ الم تھا کچھ تھا لے لیا عشق میں جو ہم کو میسر آیا ۔۔۔۔۔۔ داغ ۔۔۔۔۔۔۔۔
زیرک محفلین نومبر 1، 2018 #8,005 بنام امن ہیں جنگ و جدل کے منصوبے بہ شور عدل، تفاوت کے کارخانے ہیں ساحر لدھیانوی
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین نومبر 1، 2018 #8,006 کشتیاں سب کی کنارے پہ پہنچ جاتی ہیں ناخدا جن کا نہیں ان کا خدا ہوتا ہے بیدم شاہ وارثی
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین نومبر 1، 2018 #8,007 مڑ کے دیکھا تو ہمیں چھوڑ کے جاتی تھی حیات ہم نے جانا تھا کوئی بوجھ گرا ہے سر سے زاہدہ زیدی
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین نومبر 1، 2018 #8,008 تصدق اس کرم کے میں کبھی تنہا نہیں رہتا کہ جس دن تم نہیں آتے تمہاری یاد آتی ہے جلیل مانک پوری
زیرک محفلین نومبر 1، 2018 #8,009 ہاتھوں میں لیے سنگِ سزا سوچ رہا ہوں ایسا بھی کوئی ہے جو گنہگار نہیں ہے؟؟ تنویر سپرا
زیرک محفلین نومبر 1، 2018 #8,010 منافقت کا ہے احسان، بچ گئے ہم بھی وگرنہ سر کسی نیزے پہ چڑھ گیا ہوتا رضا نقوی
ام اویس محفلین نومبر 1، 2018 #8,011 زنداں میں بھی شورِش نہ گئی اپنے جنوں کی اب سنگ مداوا ہے پریشاں نظری کا
زیرک محفلین نومبر 1، 2018 #8,012 مجھے کافر کہو گے تو تمہارا کیا بھلا ہو گا مِرا بھی وہی خدا نکلا تو پھر تمہارا کیا ہو گا
نسیم زہرہ محفلین نومبر 2، 2018 #8,013 ہر گام اک ستم ترے اسلام پر ہوا اُس پر ستم ہوا کہ ترے نام پر ہوا
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین نومبر 2، 2018 #8,014 کشتیاں سب کی کنارے پہ پہنچ جاتی ہیں ناخدا جن کا نہیں ان کا خدا ہوتا ہے بیدم شاہ وارثی آخری تدوین: نومبر 2، 2018
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین نومبر 2، 2018 #8,015 کہوں کس سے میں کہ کیا ہے شب غم بری بلا ہے مجھے کیا برا تھا مرنا اگر ایک بار ہوتا مرزا اسد اللہ غالب
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین نومبر 2، 2018 #8,016 اس طرح زندگی نے دیا ہے ہمارا ساتھ جیسے کوئی نباہ رہا ہو رقیب سے ساحر لدھیانوی
نسیم زہرہ محفلین نومبر 2، 2018 #8,017 رباب واسطی نے کہا: جھانک لیں جو اپنے گریباں میں کہیں شرم سے ہی لوگ مر نہ جائیں کہیں مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ کاش
رباب واسطی نے کہا: جھانک لیں جو اپنے گریباں میں کہیں شرم سے ہی لوگ مر نہ جائیں کہیں مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ کاش
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین نومبر 2، 2018 #8,018 تمام جسم کی عریانیاں تھیں آنکھوں میں وہ میری روح میں اترا حجاب پہنے ہوئے ساقی فاروقی
نسیم زہرہ محفلین نومبر 2، 2018 #8,019 رحمتِ سَیدِ لَولاک پہ کامِل ایماں اُمتِ سَیدِ لَولاک سے خوف آتا ہے افتخار عارف