مر گیا ہو کوئی بچھڑنے سے ایک ایسی مثال دے مجھ کو جون ایلیا
زیرک محفلین نومبر 16، 2018 #8,242 اداسی، شام، تنہائی، کسک، یادوں کی بے چینی مجھے سب سونپ کر سورج اتر جاتا ہے پانی میں
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین نومبر 16، 2018 #8,244 رسوا ہوئے ذلیل ہوئے در بدر ہوئے حق بات لب پہ آئی تو ہم بے ہنر ہوئے خلیل تنویر
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین نومبر 16، 2018 #8,245 الفت میں برابر ہے وفا ہو کہ جفا ہو ہر بات میں لذت ہے اگر دل میں مزا ہو امیر مینائی
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین نومبر 16، 2018 #8,246 کیوں پشیماں ہو اگر وعدہ وفا ہو نہ سکا کہیں وعدے بھی نبھانے کے لئے ہوتے ہیں عبرت مچھلی شہری
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین نومبر 16، 2018 #8,247 کیفیت چشم اس کی مجھے یاد ہے سوداؔ ساغر کو مرے ہاتھ سے لیجو کہ چلا میں محمد رفیع سوداؔ
رباب واسطی محفلین نومبر 16، 2018 #8,248 چند لمحوں کا ہوا کرتا ہے خوابوں کا سفر آنکھ کھلتی ہے تو صدیوں کی تھکن ہوتی ہے
رباب واسطی محفلین نومبر 16، 2018 #8,249 آنکھوں سے اک خواب گذرنے والا ہے کھڑکی سے مہتاب گذرنے والا ہے
سحرش سحر محفلین نومبر 16، 2018 #8,250 ایک ایک کرکے ستاروں کی طرح ڈوب گئے ہائے......! کیا لوگ مرے حلقہء احباب میں تھے
زیرک محفلین نومبر 16، 2018 #8,251 زخم بھر جاتے، مگر اُف یہ کُھرچنے والے روز آ جاتے ہیں 'دِکھلائیے! اب کیسے ہیں؟'
زیرک محفلین نومبر 16، 2018 #8,253 لوبھیوں کی بستی میں، مایا کے ترازو سے فیصلہ کرے گا کون، کیا ہے پاپ کیا ہے پُن؟
زیرک محفلین نومبر 16، 2018 #8,254 صحنِ خیالِ یار میں، کی نہ بسر شبِ فراق جب سے وہ چاندنا گیا، جب سے وہ چاندنی گئی جون ایلیا
زیرک محفلین نومبر 16، 2018 #8,255 آبِ محیطِ عشق کا، بحر عجیب بحر ہے تَیرے تو غرق ہو گئے، ڈوبے تو پار اتر گئے عدیم ہاشمی
زیرک محفلین نومبر 16، 2018 #8,256 عجیب بات ہے، اندھوں کو آ رہا ہے نظر یہاں جو بہرے ہیں، ان کو سنائی دیتا ہے زاہد توقیر
سردار محمد نعیم محفلین نومبر 16، 2018 #8,257 دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجے رشتہ دل ملے یا نہ ملے ہاتھ ملاتے رہیے ندا فاضلی
زیرک محفلین نومبر 16، 2018 #8,258 خیال اپنا ، مزاج اپنا ، پسند اپنی ، کمال کیا ہے جو یار چاہے وہ حال اپنا بنا کے رکھنا، کمال یہ ہے
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین نومبر 17، 2018 #8,259 کون فریاد کرے گا کسے جرأت ہوگی حشر میں پیش نظر جب تری صورت ہوگی شعلہ کراروی
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین نومبر 17، 2018 #8,260 زندگی کیا ہے آج اسے اے دوست سوچ لیں اور اداس ہو جائیں فراق گورکھپوری