یہ رہِ عشق ہے اور عشق میں یونس تحسین گردنیں توڑتے پھندے نہیں دیکھے جاتے یونس تحسین
زیرک محفلین دسمبر 13، 2018 #8,521 یہ رہِ عشق ہے اور عشق میں یونس تحسین گردنیں توڑتے پھندے نہیں دیکھے جاتے یونس تحسین
زیرک محفلین دسمبر 13، 2018 #8,522 خبر نہیں ابھی دنیا کو میرے سانحے کی سو اپنے آپ سے کرتا ہوں تعزیت اپنی انجم سلیمی
رباب واسطی محفلین دسمبر 13، 2018 #8,523 اس شرط پہ جو لیجئیے ' تو حاضر ہے دل ابھی "رنجش" نہ ہو ،" فریب" نہ ہو ، " امتحان" نہ ہو
رباب واسطی محفلین دسمبر 13، 2018 #8,524 ہر چند نظر نے جھیلے ہیں ہر بار سنہرے گھاؤ بھی ہم آج بھی دھوکا کھا لیں گے، تم بھیس بدل کر آؤ تو
رباب واسطی محفلین دسمبر 13، 2018 #8,525 آتا ہے جسے رسم محبت کا وظیفہ چلتا نہیں اس پر غم حالات کا جادو
رباب واسطی محفلین دسمبر 13، 2018 #8,526 اپنی اذاں تو کوئی مؤذن نہ سن سکا کانوں پہ ہاتھ رکھے ہوئے بولتا رہا
رباب واسطی محفلین دسمبر 13، 2018 #8,527 یوں ہی دشمن نہیں در آیا مرے آنگن میں دھوپ کو راہ ملی پیڑ کی عریانی سے سلیم کوثر
زیرک محفلین دسمبر 13، 2018 #8,528 وہ مسیحا نہ بنا، ہم نے بھی خواہش نہیں کی اپنی شرطوں پہ جیے اس سے گزارش نہیں کی
زیرک محفلین دسمبر 13، 2018 #8,529 اس نے اک روز کیا ہم سے اچانک وہ سوال دھڑکنیں تھم سی گئیں وقت نے جنبش نہیں کی
زیرک محفلین دسمبر 13، 2018 #8,530 آج تو خواہش کہ چھلک جائے یہ پیمانۂ صبر ہم تو ہاتھوں میں کئی جام لیے بیٹھے ہیں
زیرک محفلین دسمبر 13، 2018 #8,531 اگر وہ پوچھ لیں ہم سے، تمہیں کس بات کا غم ہے؟ تو پھر کس بات کا غم ہے، اگر وہ پوچھ لیں ہم سے
زیرک محفلین دسمبر 14، 2018 #8,534 تری کمی سے بکھرنے لگا ہے شیرازہ تُو آئے گا تو تجھے ٹوٹ کر گلے ملیں گے اسامہ خالد
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین دسمبر 14، 2018 #8,535 ممکن ہے کہ اب بھی ہونٹوں پر کوئی بھولا بسرا شعلہ ہو میں جلتے جلتے راکھ ہوا لہجہ مدھم کرنے کے لیے ساقی فاروقی
ممکن ہے کہ اب بھی ہونٹوں پر کوئی بھولا بسرا شعلہ ہو میں جلتے جلتے راکھ ہوا لہجہ مدھم کرنے کے لیے ساقی فاروقی
زیرک محفلین دسمبر 14، 2018 #8,536 یادیں تنہائی کا اک اور مزہ لوٹ رہا ہوں مہمان مرے گھر میں بہت آئے ہوئے ہیں
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین دسمبر 14، 2018 #8,537 حیرانی میں ہوں آخر کس کی پرچھائیں ہوں وہ بھی دھیان میں آیا جس کا سایہ کوئی نہ تھا ساقی فاروقی
زیرک محفلین دسمبر 14، 2018 #8,538 بادل تو بہت ہیں، مگر اس شہر میں ہم نے آنکھوں کے سوا کچھ بھی برستے نہیں دیکھا
زیرک محفلین دسمبر 14، 2018 #8,539 ہر شخص دوڑتا ہے یہاں بِھیڑ کی طرف پھر یہ بھی چاہتا ہے اسے راستہ ملے وسیم بریلوی
رباب واسطی محفلین دسمبر 14، 2018 #8,540 تم کسی اور تجسُس میں پڑے ہو ورنہ آئینہ دیکھنے والے تو سُدھر جاتے ہیں