سمجھ جاتا ہوں چالوں کو مگر کچھ وقت لگتا ہے وہ بازی جیت جاتے ہیں مرے چالاک ہونے تک
سحرش سحر محفلین دسمبر 16، 2018 #8,561 سمجھ جاتا ہوں چالوں کو مگر کچھ وقت لگتا ہے وہ بازی جیت جاتے ہیں مرے چالاک ہونے تک
زیرک محفلین دسمبر 16، 2018 #8,562 غرقاب ہو نہ جائے کہیں ضبط کا جہاں پھر آج دردِ دل کا ہے دریا چڑھا ہوا
زیرک محفلین دسمبر 16، 2018 #8,564 بے ستوں مکانوں سے پیڑ راؔم اچھے ہیں گود بھی کشادہ ہے، چھاؤں بھی زیادہ ہے رام ریاض
زیرک محفلین دسمبر 17، 2018 #8,565 نقاب ان کے چہرے سے سرکا ہے شاید بڑی دور تک برق لہرا رہی ہے عبدالحمید عدم
زیرک محفلین دسمبر 17، 2018 #8,566 برباد گلستاں کرنے کو بس ایک ہی الو کافی تھا ہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے، انجامِ گلستاں کیا ہو گا شوق بہرائچی
برباد گلستاں کرنے کو بس ایک ہی الو کافی تھا ہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے، انجامِ گلستاں کیا ہو گا شوق بہرائچی
زیرک محفلین دسمبر 17، 2018 #8,567 لاکھ بازارِ محبت کے لگائے پھیرے بیوقوفی کے سوا اور کوئی سودا نہ ملا شوق بہرائچی
زیرک محفلین دسمبر 17، 2018 #8,568 دیکھتے ہیں جب کبھی ایمان میں نقصان شیخ اونے پونے بیچ ڈالا کرتے ہیں ایمان شیخ شوق بہرائچی
رباب واسطی محفلین دسمبر 17، 2018 #8,569 فراق چھیڑ دیا تُو نے کیا فسانۂ درد سمجھ میں کچھ نہیں آتا مگر سنائے جا فراق گورکھپوری
زیرک محفلین دسمبر 17، 2018 #8,570 یہاں سخن جو فسانہ طراز ہو، وہ کرے جو بات سچ ہے وہ ناقابلِ بیاں ہے یہاں
زیرک محفلین دسمبر 17، 2018 #8,571 کہاں جاتے ہو الفت کا فسانہ چھیڑ کر، ٹھہرو پہنچتی ہے کہاں اب یہ کہانی، دیکھتے جاؤ
زیرک محفلین دسمبر 17، 2018 #8,572 کوئی سنتا نہیں یہ پند و نصیحت ناصح آپ کیوں کہہ کے گنہگار ہوا کرتے ہیں
رباب واسطی محفلین دسمبر 17، 2018 #8,573 ہمارے پاس ذرا چل کے آ ضرورت ہے قدم " ہمارے قدم سے ,ملا ضرورت ہے عابد کمالوی
زیرک محفلین دسمبر 17، 2018 #8,574 میں قرض کا کشکول بھلا کیوں نہ اٹھاؤں اک لُوٹا ہوا گھر مجھے وِرثے میں ملا ہے عابد کمالوی
رباب واسطی محفلین دسمبر 17، 2018 #8,575 اپنی عادت ہی زمانے سے جدا رکھی ہے دوستی ہم سے کرو ہم میں وفا رکھی ہے عابد کمالوی
زیرک محفلین دسمبر 17، 2018 #8,576 اس نے آنکھوں کے اشاروں سے بھری محفل میں کچھ نہ کچھ تو ہمیں سمجھانے کی کوشش کی ہے عابدکمالوی
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین دسمبر 18، 2018 #8,577 دے مال ہم کو مفت ہم اصحابِ کہف ہیں سکہ ہمارے دور کا چلتا نہیں کہیں جون ایلیاء
رباب واسطی محفلین دسمبر 19، 2018 #8,578 پھر دل کو ہوگئی ہے وہی راہ گذر عزیز پھر آگئے فریب میں ہم مدتوں کے بعد
رباب واسطی محفلین دسمبر 19، 2018 #8,579 دشمنوں کا بھی نہیں اب تو بھروسہ کوئی بعض اوقات وہ احباب نکل آتے ہیں عبدالحمید عدم
رباب واسطی محفلین دسمبر 19، 2018 #8,580 یہاں الفاظ بکتے ہیں تجارت ہے تخیل کی محبت ایک پیشہ ہے تمہارے شہر میں محسنؔ