جاسمن
لائبریرین
اب پچھتاوے کیا ہووت۔۔۔نظر کو پھیر کر ہم بھی گذر جاتے تو اچھا تھا
محبت کے اوائل میں مُکر جاتے تو اچھا تھا
اب پچھتاوے کیا ہووت۔۔۔نظر کو پھیر کر ہم بھی گذر جاتے تو اچھا تھا
محبت کے اوائل میں مُکر جاتے تو اچھا تھا
کرے کلام جو مجھ سے تو میرے لہجے میں
میں چپ رہوں تو میرے تیوروں کا ساتھی ہو
افتخار عارف
یہ شعر بہت بہت پہلے پڑھا تھا۔جیسے ساحل سے چھڑا لیتی ہیں موجیں دامن
کتنا سادہ ہے تیرا مجھ سے گریزاں ہونا
بہت خوب!اب تک میری یادوں سے ، مٹائے نہیں مٹتا
بھیگی ہوئی اِک شام کا منظر , تیری آنکھیں
محسن نقوی
میرے حجرے میں نہیں، اور کہیں پر رکھ دو
آسماں لائے ہو ؟ لے آؤ، زمیں پر رکھ دو
اب کہاں ڈھونڈنے جاؤ گے ہمارے قاتل
آپ تو قتل کا الزام ہمِیں پر رکھ دو
میں نے اُس طاق میں کُچھ ٹوٹے دئیے رکھے ہیں
چاند سورج کو بھی لے جا کے وہیں پر رکھ دو
راحت اندوری
ایک تلخ حقیقت۔نجانے کتنے چراغوں کو مل گئی شہرت
اِک آفتاب کے بے وقت ڈُوب جانے سے
ہمارے لہجے میں یہ توازن بڑی صعُوبت کے بعد آیا
کئی مزاجوں کے دشت دیکھے، کئی رویوں کی خاک چھانی
(عزم بہزاد)
کمال کیاایک تلخ حقیقت۔
ہائے نہیں رباب۔ ساری لڑی تو ماشاءاللہ بہت بڑی ہے۔ میں نے آج دو تین صفحات ہی دیکھے ہیں بس۔کمال کیا
ساری لڑی کا تجزیہ کر ڈالا آج تو آپ نے
بہرحال شکریہہائے نہیں رباب۔ ساری لڑی تو ماشاءاللہ بہت بڑی ہے۔ میں نے آج دو تین صفحات ہی دیکھے ہیں بس۔
ہماری خوش بختی ہے کہ آپ یہاں تشریف لائیں۔ہائے نہیں رباب۔ ساری لڑی تو ماشاءاللہ بہت بڑی ہے۔ میں نے آج دو تین صفحات ہی دیکھے ہیں بس۔
جس قدر پسندیدگیاں ہیں،اسی قدر شکریے ہونے چاہیئں۔ہماری خوش بختی ہے کہ آپ یہاں تشریف لائیں۔
آپ نے دیگر مراسلات پر اس قدر پسندیدگیوں سے نواز دیا ہے کہ شاید شکریہ کے لیے الگ سے لڑی بنانا پڑ جائے گی
قابل صد احترام زہرا نگار صاحبہ (ہمشیرہ محترم انور مقصود حمیدی، مرحومہ فاطمہ ثریا بجیا، مرحومہ زبیدہ طارق المعروف زبیدہ آپا)
محمداحمد بھائی توجہ فرمائیں ۔قابل صد احترام زہرا نگار صاحبہ (ہمشیرہ محترم انور مقصود حمیدی، مرحومہ فاطمہ ثریا بجیا، مرحومہ زبیدہ طارق المعروف زبیدہ آپا)