ﻣﺠﮭﮯ ﻣﻠﯽ ﮨﮯ ﮔﺰﺷﺘﮧ ﺑﺮﺱ ﮐﯽ ﺍﮎ ﺗﺼﻮﯾﺮ ﮐﮩﯿﮟ ﮐﮩﯿﮟ ﺳﮯ ﺑﮩﺖ ﻣﻞ ﺭﮨﺎ ﮨﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺧﻮﺩ سے عمیر نجمی
لاريب اخلاص لائبریرین اپریل 29، 2019 #8,821 ﻣﺠﮭﮯ ﻣﻠﯽ ﮨﮯ ﮔﺰﺷﺘﮧ ﺑﺮﺱ ﮐﯽ ﺍﮎ ﺗﺼﻮﯾﺮ ﮐﮩﯿﮟ ﮐﮩﯿﮟ ﺳﮯ ﺑﮩﺖ ﻣﻞ ﺭﮨﺎ ﮨﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺧﻮﺩ سے عمیر نجمی
رباب واسطی محفلین اپریل 29، 2019 #8,822 اب جو دامن پہ گرا خوں تو شکایت کیسی میں نہ کہتا تھا مجھے دور سے مارو پتھر
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین اپریل 29، 2019 #8,823 رباب واسطی نے کہا: اب جو دامن پہ گرا خوں تو شکایت کیسی میں نہ کہتا تھا مجھے دور سے مارو پتھر مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ واہ ، لاجواب
رباب واسطی نے کہا: اب جو دامن پہ گرا خوں تو شکایت کیسی میں نہ کہتا تھا مجھے دور سے مارو پتھر مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ واہ ، لاجواب
سردار محمد نعیم محفلین مئی 11، 2019 #8,824 قدم قدم پہ رلایا ہمیں مقدر نے ہم ان کے شہر میں آئے تھے مسکرانے کو ۔ نصیر الدین نصیر
فرقان احمد محفلین مئی 13، 2019 #8,825 دل ابھی پوری طرح ٹوٹا نہیں دوستوں کی مہربانی چاہئے۔۔۔! عدم ٓ آخری تدوین: مئی 13، 2019
جان محفلین مئی 13، 2019 #8,826 آسماں اپنے ارادوں میں مگن ہے لیکن آدمی اپنے خیالات لیے پھرتا ہے انور مسعود
جان محفلین مئی 13، 2019 #8,827 بابِ قفس کھلا بھی تو کچھ دیر کے لئے جو قید میں نہیں تھے رہا کر دیے گئے ہم کو ہماری نیند بھی پوری نہیں ملی لوگوں کو ان کے خواب جگا کر دیے گئے عمران عامی
بابِ قفس کھلا بھی تو کچھ دیر کے لئے جو قید میں نہیں تھے رہا کر دیے گئے ہم کو ہماری نیند بھی پوری نہیں ملی لوگوں کو ان کے خواب جگا کر دیے گئے عمران عامی
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین مئی 13، 2019 #8,828 نہ آج لطف کر اتنا کہ کل گزر نہ سکے وہ رات جو کہ ترے گیسوؤں کی رات نہیں یہ آرزو بھی بڑی چیز ہے مگر ہمدم وصالِ یار فقط آرزو کی بات نہیں فیض احمد فیض
نہ آج لطف کر اتنا کہ کل گزر نہ سکے وہ رات جو کہ ترے گیسوؤں کی رات نہیں یہ آرزو بھی بڑی چیز ہے مگر ہمدم وصالِ یار فقط آرزو کی بات نہیں فیض احمد فیض
رباب واسطی محفلین مئی 15، 2019 #8,829 اس شرط پہ جو لیجئیے تو حاضر ہے دل ابھی رنجش نہ ہو ، فریب نہ ہو ، امتحاں نہ ہو
جان محفلین مئی 16، 2019 #8,830 آئینہ چھوڑ کے دیکھا کئے صورت میری دل مضطر نے مرے ان کو سنورنے نہ دیا عزیز لکھنوی
جان محفلین مئی 16، 2019 #8,831 ادا سے دیکھ لو جاتا رہے گلہ دل کا بس اک نگاہ پہ ٹھہرا ہے فیصلہ دل کا ارشد علی خان قلق
انس معین محفلین مئی 16، 2019 #8,833 دل ہی تو ہے نہ سنگ و خشت درد سے بھر نہ آئے کیوں روئیں گے ہم ہزار بار کوئی ہمیں ستائے کیوں غالب
انس معین محفلین مئی 16، 2019 #8,834 واں وہ غرور عز و ناز یاں یہ حجاب پاس وضع راہ میں ہم ملیں کہاں بزم میں وہ بلائے کیوں ہاں وہ نہیں خدا پرست جاؤ وہ بے وفا سہی جس کو ہو دین و دل عزیز اس کی گلی میں جائے کیوں غالبؔ خستہ کے بغیر کون سے کام بند ہیں روئیے زار زار کیا کیجیے ہائے ہائے کیوں غالب
واں وہ غرور عز و ناز یاں یہ حجاب پاس وضع راہ میں ہم ملیں کہاں بزم میں وہ بلائے کیوں ہاں وہ نہیں خدا پرست جاؤ وہ بے وفا سہی جس کو ہو دین و دل عزیز اس کی گلی میں جائے کیوں غالبؔ خستہ کے بغیر کون سے کام بند ہیں روئیے زار زار کیا کیجیے ہائے ہائے کیوں غالب
رباب واسطی محفلین مئی 17، 2019 #8,836 نا شناسی دہر کی ہمیں تنہا کرتی گئی ہوتے ہوتے ہم زمانے سے جدا ہو گئے منؔیر نیازی
زارا آریان محفلین مئی 17، 2019 #8,837 غارت کیا اخیر جوانی میں دہر کو دنیا تمام لوٹ لی تھوڑی سی رات میں سید اسماعیل حسین منیرؔ شکوہ آبادی ۱۸۱۴–۱۸۸۰ رام پور، ہندوستان مآخذ منتخب العالم
غارت کیا اخیر جوانی میں دہر کو دنیا تمام لوٹ لی تھوڑی سی رات میں سید اسماعیل حسین منیرؔ شکوہ آبادی ۱۸۱۴–۱۸۸۰ رام پور، ہندوستان مآخذ منتخب العالم
جاسمن لائبریرین مئی 18، 2019 #8,838 میں ایسے جمگھٹے میں کھو گیا ہوں جہاں میرے سواکوئی نہیں ہے صابر ظفر
جان محفلین مئی 19، 2019 #8,840 آئے ہے بیکسیِ عشق پہ رونا غالبؔ کس کے گھر جائے گا سیلابِ بلا میرے بعد مرزا غالب