خامشی عرضِ حال ہے شاید میری صورت سوال ہے شاید ناز وائی
جان محفلین جون 6، 2019 #8,902 حدودِ وقت کے دروازے منتظر ہیں نسیمؔ کہ تو یہ فاصلے کر کے عبور دستک دے نسیم سحر
جان محفلین جون 6، 2019 #8,903 خاموش زندگی جو بسر کر رہے ہیں ہم گہرے سمندروں میں سفر کر رہے ہیں ہم رئیس امروہوی
جان محفلین جون 6، 2019 #8,904 آنے والی آ نہیں چکتی جانے والی جا بھی چکی ویسے تو ہر جانے والی رات تھی آنے والی رات عطا الرحمن جمیل
جان محفلین جون 6، 2019 #8,905 خوشبو سے کس زبان میں باتیں کریں گے لوگ محفل میں یہ سوال تجھے دیکھ کر ہوا ! منصور عثمانی
جان محفلین جون 6، 2019 #8,906 خدا کے نام پہ کیا کیا فریب دیتے ہیں زمانہ ساز یہ رہبر بھی، میں بھی، دنیا بھی منصور عثمانی
فرقان احمد محفلین جون 7، 2019 #8,907 خاک جو صحرا صحرا اڑتی پھرتی تھی سر میں ڈالی، ایک تماشا ہم نے کیا ٓ ٓ ٓ ڈاکٹر توصیف تبسم
جان محفلین جون 7، 2019 #8,908 فرقان احمد نے کہا: خاک جو صحرا صحرا اڑتی پھرتی تھی سر میں ڈالی، ایک تماشا ہم نے کیا ٓ ٓ ٓ ڈاکٹر توصیف تبسم مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ لاجواب غزل ہے۔
فرقان احمد نے کہا: خاک جو صحرا صحرا اڑتی پھرتی تھی سر میں ڈالی، ایک تماشا ہم نے کیا ٓ ٓ ٓ ڈاکٹر توصیف تبسم مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ لاجواب غزل ہے۔
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین جون 7، 2019 #8,909 میری خاموشیوں میں لرزاں ہے میرے نالوں کی گم شدہ آواز فیض احمد فیض
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین جون 7، 2019 #8,910 ہم تیرے ہونٹوں کی لرزش کب بھولے ہیں پانی میں پتھر پھینکیں اور لہریں دیکھیں تہذیب حافی
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین جون 7، 2019 #8,911 میں کہ کاغذ کی ایک کشتی ہوں پہلی بارش ہی آخری ہے مجھے تہذیب حافی
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین جون 7، 2019 #8,912 میں اپنے جسم کی سرگوشیوں کو سنتا ہوں ترے وصال کی ساعت نکلتی جاتی ہے شہریار
محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین جون 7، 2019 #8,913 ہزار بار نگاہوں سے چوم کر دیکھا لبوں پہ اس کے وہ پہلی سی اب مٹھاس نہیں اسلم آزاد
جان محفلین جون 7، 2019 #8,914 نہ منزلوں کو نہ ہم رہ گزر کو دیکھتے ہیں عجب سفر ہے کہ بس ہم سفر کو دیکھتے ہیں احمد فراز
جان محفلین جون 7، 2019 #8,915 رہِ طلب میں کسے آرزوئے منزل ہے شعور ہو تو سفر خود سفر کا حاصل ہے غلام ربانی تاباںؔ
جان محفلین جون 7، 2019 #8,916 کسے اپنا بنائیں کوئی اس قابل نہیں ملتا یہاں پتھر بہت ملتے ہیں لیکن دل نہیں ملتا مخمور دہلوی
جان محفلین جون 7، 2019 #8,917 ابھرتا ہی نہیں دل ڈوب کر بحرِ محبت میں جب آ جاتی ہے اس دریا میں طغیانی نہیں جاتی مخمور دہلوی
جان محفلین جون 7، 2019 #8,918 مت مجھے سادہ سمجھنے کا تکلف کیجے! صاف کہیے مری باتوں میں صداقت ہی نہیں! راحیل فاروق آخری تدوین: جون 7، 2019
لاريب اخلاص لائبریرین جون 7، 2019 #8,919 محبت کی کتاب میں لکھیں گے ساری کربلائیں اور پھر تجھ کو ہم کُوفہ مزاج لکھیں گے!
رباب واسطی محفلین جون 9، 2019 #8,920 پھر دھڑکنے لگا ھے آنکھوں میں دل کی مرضی ھے پھر تماشا ہو نعیم ضرار