میں نے کل شب چاہتوں کی سب کتابیں پھاڑ دیں صرف اک کاغذ پہ لکھا لفظ ماں رہنے دیا منور رانا
لاريب اخلاص لائبریرین اکتوبر 14، 2020 #9,521 میں نے کل شب چاہتوں کی سب کتابیں پھاڑ دیں صرف اک کاغذ پہ لکھا لفظ ماں رہنے دیا منور رانا
لاريب اخلاص لائبریرین اکتوبر 14، 2020 #9,522 چلتی پھرتی ہوئی آنکھوں سے اذاں دیکھی ہے میں نے جنت تو نہیں دیکھی ہے ماں دیکھی ہے منور رانا
ع عطاء اللہ جیلانی محفلین اکتوبر 14، 2020 #9,523 ابھی زندہ ہے ماں میری مجھے کچھ بھی نہیں ہوگا میں گھر سے جب نکلتا ہوں دعا بھی ساتھ چلتی ہے منور رانا
سیما علی لائبریرین اکتوبر 14، 2020 #9,524 عمرِ عزیز بھول بھلیاں میں کٹ گئی جو بھی ملا وہ ایک پہیلی سنا گیا مشتاق عاجز
سیما علی لائبریرین اکتوبر 14، 2020 #9,525 اپنی رسوائی ترے نام کا چرچا دیکھوں اک ذرا شعر کہوں اور میں کیا کیا دیکھوں پروین شاکر
سیما علی لائبریرین اکتوبر 14، 2020 #9,526 اے دوست ہم نے ترک محبت کے باوجود محسوس کی ہے تیری ضرورت کبھی کبھی ناصر کاظمی
سیما علی لائبریرین اکتوبر 14، 2020 #9,527 کب تک، یقینِ عِشق ہَمَیں خود نہ آئے گا کب تک، مکاں کا حال کہیں گے مکِیں سے ہم صباؔ اکبر آبادی
سیما علی لائبریرین اکتوبر 14، 2020 #9,528 آئینہ خود بھی سنورتا تھا ہماری خاطر ہم ترے واسطے تیار ہوا کرتے تھے سلیم کوثر
لاريب اخلاص لائبریرین اکتوبر 14، 2020 #9,529 عجیب طرفہ تماشا ہے میرے عہد کے لوگ سوال کرنے سے پہلے جواب مانگتے ہیں عباس رضوی
لاريب اخلاص لائبریرین اکتوبر 14، 2020 #9,530 خدا کی اس کے گلے میں عجیب قدرت ہے وہ بولتا ہے تو اک روشنی سی ہوتی ہے بشیر بدر
لاريب اخلاص لائبریرین اکتوبر 14، 2020 #9,531 موت خاموشی ہے چپ رہنے سے چپ لگ جائے گی زندگی آواز ہے باتیں کرو باتیں کرو احمد مشتاق
لاريب اخلاص لائبریرین اکتوبر 14، 2020 #9,532 رات اک اجڑے مکاں پر جا کے جب آواز دی گونج اٹھے بام و در میری صدا کے سامنے منیر نیازی
سیما علی لائبریرین اکتوبر 14، 2020 #9,533 جس کی خواہش ہے کہ صحرا میں سمندر دیکھے اک نظر آ کے وہ میری آنکھ کے اندر دیکھے
سید عاطف علی لائبریرین اکتوبر 16، 2020 #9,534 ہائے ری حسرتِ دیدار ، مری ہائے کو بھی ہائے دو چشمی سے لکھتے ہیں کتابت والے
شمشاد لائبریرین اکتوبر 16، 2020 #9,535 ایک ستم اور لاکھ ادائیں اف ری جوانی ہائے زمانے ترچھی نگاہیں تنگ قبائیں اف ری جوانی ہائے زمانے (شاد عظیم آبادی)
ایک ستم اور لاکھ ادائیں اف ری جوانی ہائے زمانے ترچھی نگاہیں تنگ قبائیں اف ری جوانی ہائے زمانے (شاد عظیم آبادی)
سیما علی لائبریرین اکتوبر 21، 2020 #9,536 محبت میں نہیں ہے فرق جینے اور مرنے کا اسی کو دیکھ کر جیتے ہیں جس کافر پہ دم نکلے مرزا غالب
سیما علی لائبریرین اکتوبر 21، 2020 #9,537 کبھی کسی کو مکمل جہاں نہیں ملتا کہیں زمین کہیں آسماں نہیں ملتا ندا فاضلی
سیما علی لائبریرین اکتوبر 21، 2020 #9,538 پتا پتا بوٹا بوٹا حال ہمارا جانے ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے باغ تو سارا جانے ہے میر تقی میر
پتا پتا بوٹا بوٹا حال ہمارا جانے ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے باغ تو سارا جانے ہے میر تقی میر
سیما علی لائبریرین اکتوبر 21، 2020 #9,539 کوئی ہاتھ بھی نہ ملائے گا جو گلے ملو گے تپاک سے یہ نئے مزاج کا شہر ہے ذرا فاصلے سے ملا کرو بشیر بدر
شمشاد لائبریرین اکتوبر 21، 2020 #9,540 دیکھیں قریب سے بھی تو اچھا دکھائی دے اک آدمی تو شہر میں ایسا دکھائی دے (ظفر گورکھپوری)