فرشتے سے بڑھ کر ہے انسان بننا مگر اِس میں لگتی ہے محنت زیادہ الطاف حسین حالی
سیما علی لائبریرین نومبر 1، 2020 #9,561 فرشتے سے بڑھ کر ہے انسان بننا مگر اِس میں لگتی ہے محنت زیادہ الطاف حسین حالی
شمشاد لائبریرین نومبر 1، 2020 #9,562 ہم کو اس کی کیا خبر گلشن کا گلشن جل گیا ہم تو اپنا صرف اپنا آشیاں دیکھا کیے حسن نجمی سکندرپوری
عبدالحسیب محسن محفلین نومبر 5، 2020 #9,563 سرکتی جائے ہے نقاب آہستہ آہستہ نکلتا آرہا ہے آفتاب آہستہ آہستہ وہ بے دردی سے سر کاٹیں امیر، اور میں کہوں ان سے حضور آہستہ آہستہ، جناب آہستہ آہستہ امیر مینائی
سرکتی جائے ہے نقاب آہستہ آہستہ نکلتا آرہا ہے آفتاب آہستہ آہستہ وہ بے دردی سے سر کاٹیں امیر، اور میں کہوں ان سے حضور آہستہ آہستہ، جناب آہستہ آہستہ امیر مینائی
سیما علی لائبریرین نومبر 5، 2020 #9,564 اس طرح پہروں تجھے سوچتا رہتا ہوں میں میری ہر سانس ترے نام لکھی ہو جیسے جاوید اختر
سیما علی لائبریرین نومبر 5، 2020 #9,565 انشاء جی کیا عذر ہے تم کو ، نقدِ دل و جاں نذر کروں روپ نگر کے ناکے پر یہ لگتا ہے محصول میاں ابن انشاء
انشاء جی کیا عذر ہے تم کو ، نقدِ دل و جاں نذر کروں روپ نگر کے ناکے پر یہ لگتا ہے محصول میاں ابن انشاء
سیما علی لائبریرین نومبر 5، 2020 #9,566 کتنے سادہ مزاج ہو تم عدم اس گلی میں بہت نہ جایا کرو عبدالحمید عدم
سیما علی لائبریرین نومبر 5، 2020 #9,567 نصیر ! اشک تو پلکوں پہ سب نے دیکھ لیے گزر رہی ہے جو دل پر ، وہ کوئی کیا جانے نصیر الدین نصیر
سیما علی لائبریرین نومبر 5، 2020 #9,568 کیا پری خوں ہے جو راتوں کو جگاوے ہے میر شام سے دل، جگر و جان جلاتا ہے میاں میر تقی میر
شمشاد لائبریرین نومبر 5، 2020 #9,569 عبدالحسیب محسن نے کہا: سرکتی جائے ہے نقاب آہستہ آہستہ نکلتا آرہا ہے آفتاب آہستہ آہستہ وہ بے دردی سے سر کاٹیں امیر، اور میں کہوں ان سے حضور آہستہ آہستہ، جناب آہستہ آہستہ امیر مینائی مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ عبد الحسیب محسن صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔ اپنا تعارف تو دیں۔
عبدالحسیب محسن نے کہا: سرکتی جائے ہے نقاب آہستہ آہستہ نکلتا آرہا ہے آفتاب آہستہ آہستہ وہ بے دردی سے سر کاٹیں امیر، اور میں کہوں ان سے حضور آہستہ آہستہ، جناب آہستہ آہستہ امیر مینائی مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ عبد الحسیب محسن صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔ اپنا تعارف تو دیں۔
شمشاد لائبریرین نومبر 5، 2020 #9,570 ہوا ہے جو سدا اس کو نصیبوں کا لکھا سمجھا عدیمؔ اپنے کیے پر مجھ کو پچھتانا نہیں آتا (عدیم ہاشمی)
لاريب اخلاص لائبریرین نومبر 5، 2020 #9,571 کہیں شبنم کہیں خوشبو کہیں تازہ کلی رکھنا پرانی ڈائری میں قید کر کے زندگی رکھنا انتظار غازی پوری
لاريب اخلاص لائبریرین نومبر 5، 2020 #9,572 ہاتھ میں ہے اک پرانی ڈائری کھولنے بیٹھا ہوں گرہیں یاد کی حفیظ جوہر
شمشاد لائبریرین نومبر 5، 2020 #9,573 انداز اپنا دیکھتے ہیں آئنے میں وہ اور یہ بھی دیکھتے ہیں کوئی دیکھتا نہ ہو نظام رامپوری
سیما علی لائبریرین نومبر 5، 2020 #9,574 آپ کے سر کی قسم داغ کو پروا بھی نہیں آپ کے ملنے کا ہوگا جسے ارمان ہوگا نواب مرزا داغ دہلوی
سیما علی لائبریرین نومبر 5، 2020 #9,575 لائی حیات آئے ، قضا لے چلی چلے اپنی خوشی نہ آئے نہ اپنی خوشی چلے۔ ابراھیم ذوق
سیما علی لائبریرین نومبر 5، 2020 #9,576 جاتے ہوائے شوق میں ہیں اس چمن سے ذوق اپنی بلا سے بادِ صبا اب کبھی چلے استاد ابراھیم ذوق
سیما علی لائبریرین نومبر 5، 2020 #9,577 مزا غم کے کھانے کا جس کو پڑا وہ اشکوں سے ہاتھ اپنا دھویا کیا آتش
سیما علی لائبریرین نومبر 5، 2020 #9,578 تم کو آشفتہ مزاجوں کی خبر سے کیا کام تم سنوارا کرو بیٹھے ہوئے گیسو اپنے نواب مرزا داغ دہلوی
سیما علی لائبریرین نومبر 5، 2020 #9,579 ہوش و حواس ، تاب و تواں داغ جاچکے اب ہم بھی جانے والے ہیں سامان تو گیا نواب مرزا داغ دہلوی
سیما علی لائبریرین نومبر 5، 2020 #9,580 بھنویں تنتی ہیں خنجر ہاتھ میںہے تن کے بیٹھے ہیں کسی سے آج بگڑی ہے جو وہ یوں بن ٹھن کے بیٹھے ہیں نواب مرزا داغ دہلوی
بھنویں تنتی ہیں خنجر ہاتھ میںہے تن کے بیٹھے ہیں کسی سے آج بگڑی ہے جو وہ یوں بن ٹھن کے بیٹھے ہیں نواب مرزا داغ دہلوی