اُن کی نظروں کی سمت دیکھا تھا بس وہیں رہ گئیں آنکھیں میری صفدر ہمدانی
سیما علی لائبریرین نومبر 5، 2020 #9,581 اُن کی نظروں کی سمت دیکھا تھا بس وہیں رہ گئیں آنکھیں میری صفدر ہمدانی
سیما علی لائبریرین نومبر 5، 2020 #9,582 ہشیار یار جانی، یہ دشت ہے ٹھگوں کا یہاں ٹک نگاہ چوکی اور مال دوستوں کا نظیر اکبر آبادی
سیما علی لائبریرین نومبر 5، 2020 #9,583 ٹک ساتھ ہو حسرت دل مرحوم سے نکلے عاشق کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے فدوی عظیم آبادی
سیما علی لائبریرین نومبر 5، 2020 #9,584 دیا ہے خلق کو بھی تا اسے نظر نہ لگے بنا ہے عیش تجمل حسین خاں کے لئے غالب
سیما علی لائبریرین نومبر 5، 2020 #9,585 گرہ سے کچھ نہیں جاتا، پی بھی لے زاہد ملے جو مفت تو قاضی کو بھی حرام نہیں امیر مینائی۔
سیما علی لائبریرین نومبر 5، 2020 #9,586 اب اس کے شہر میں ٹھہریں کہ کوچ کرجائیں فراز آو ستارے سفر کے دیکھتے ہیں احمد فراز
سیما علی لائبریرین نومبر 5، 2020 #9,587 پڑے بھنکتے ہیں لاکھوں دانا، کروڑوں پنڈت، ہزاروں سیانے جو خوب دیکھا تو یار آخر، خدا کی باتیں خدا ہی جانے نظیر اکبر آبادی
پڑے بھنکتے ہیں لاکھوں دانا، کروڑوں پنڈت، ہزاروں سیانے جو خوب دیکھا تو یار آخر، خدا کی باتیں خدا ہی جانے نظیر اکبر آبادی
شمشاد لائبریرین نومبر 5، 2020 #9,588 پہلے اس میں اک ادا تھی ناز تھا انداز تھا روٹھنا اب تو تری عادت میں شامل ہو گیا آغا شاعر قزلباش
سیما علی لائبریرین نومبر 19، 2020 #9,589 دوستی کو برا سمجھتے ہیں!!!!!!! کیا سمجھ ہے وہ کیا سمجھتے ہیں نوح ناروی
سیما علی لائبریرین نومبر 19، 2020 #9,590 ذوقؔ جو مدرسے کے بگڑے ہوئے ہیں ملا ان کو مے خانے میں لے آؤ سنور جائیں گے شیخ محمد ابراہیم ذوق
سیما علی لائبریرین نومبر 19، 2020 #9,591 علاجِ دردِ دل تم سے مسیحا ہو نہیں سکتا تم اچھا کر نہیں سکتے میں اچھا ہو نہیں سکتا مضطر خیر آبادی
سیما علی لائبریرین نومبر 19، 2020 #9,592 مانعِ وحشت خرامی ہائے لیلےٰ کون ہے؟ خانۂ مجنونِ صحرا گرد بے دروازہ تھا
سیما علی لائبریرین نومبر 19، 2020 #9,593 سچے موتی چھپائے رکھتے ہیں ہیں انوکھے سمندروں کے ڈھب نینا عادل
سیما علی لائبریرین نومبر 19، 2020 #9,594 وہ مجھ سے خفا ہے تو اسے یہ بھی ہے زیبا پر شیفتہ میں اس سے خفا ہو نہیں سکتا مصطفیٰ خان شیفتہ
سیما علی لائبریرین نومبر 19، 2020 #9,595 جانتا ہے کہ وہ نہ آئیں گے پھر بھی مصروفِ انتظار ہے دل فیض احمد فیض
سیما علی لائبریرین نومبر 19، 2020 #9,596 عشق سے طبیعت نے زیست کا مزا پایا درد کی دوا پائی درد بے دوا پایا مرزا غالب
سیما علی لائبریرین نومبر 19، 2020 #9,597 کاغذ تمام کلک تمام اور ہم تمام پر داستان شوق ابھی ناتمام ہے عادل اسیر دہلوی
سیما علی لائبریرین نومبر 19، 2020 #9,598 عمر جو بے خودی میں گزری ہے بس وہی آگہی میں گزری ہے پنڈت آنند کمار زتشی گلزار دہلوی
سیما علی لائبریرین نومبر 19، 2020 #9,599 کون سی جا ہے جہاں جلوۂ معشوق نہیں شوقِ دیدار اگر ہے تو نظر پیدا کر امیر مینائی
سیما علی لائبریرین نومبر 19، 2020 #9,600 شہر سے جب بھی کوئی شہر جدا ہوتا ہے ہر ط۔۔رف نقشے پ۔ہ کہ۔رام بپا ہوتا ہے