اسے پانا اسے کھونا اسی کے ہجر میں رونا یہی گر عشق ہے محسن تو ہم تنہا ہی اچھے ہیں محسن نقوی
سیما علی لائبریرین نومبر 19، 2020 #9,601 اسے پانا اسے کھونا اسی کے ہجر میں رونا یہی گر عشق ہے محسن تو ہم تنہا ہی اچھے ہیں محسن نقوی
سیما علی لائبریرین نومبر 19، 2020 #9,602 غم آرزو کا حسرتؔ سبب اور کیا بتاؤں مری ہمتوں کی پستی مرے شوق کی بلندی حسرت موہانی
سیما علی لائبریرین نومبر 19، 2020 #9,603 اپنی رسوائی ترے نام کا چرچا دیکھوں اک ذرا شعر کہوں اور میں کیا کیا دیکھو پروین شاکر
سیما علی لائبریرین نومبر 19، 2020 #9,604 ہم سے یہ بارِ لطف اٹھایا نہ جائے گا احسان یہ کیجیے کہ یہ احساں نہ کیجیے حفیظ۔ جالندھری
عبدالحسیب محسن محفلین نومبر 23، 2020 #9,605 بھول جاتا ہوں میں ستم اس کے وہ کچھ اس سادگی سے ملتا ہے آج کیا بات ہے کہ پھولوں کا رنگ تیری ہنسی سے ملتا ہے -جگرمرادآبادی
بھول جاتا ہوں میں ستم اس کے وہ کچھ اس سادگی سے ملتا ہے آج کیا بات ہے کہ پھولوں کا رنگ تیری ہنسی سے ملتا ہے -جگرمرادآبادی
عبدالحسیب محسن محفلین نومبر 24، 2020 #9,606 سوچا تھا تیرے غم میں یہ دنیا بھی روئے گی کچھ بھی اُداس دل کے علاوہ نہیں ہوا۔ سب کچھ ہمارے پاس ہے، حتّٰی کہ تُو بھی ہے آخر وہ کیا تھا ؟ جس کا مداوا نہیں ہوا۔ -میثم عباس
سوچا تھا تیرے غم میں یہ دنیا بھی روئے گی کچھ بھی اُداس دل کے علاوہ نہیں ہوا۔ سب کچھ ہمارے پاس ہے، حتّٰی کہ تُو بھی ہے آخر وہ کیا تھا ؟ جس کا مداوا نہیں ہوا۔ -میثم عباس
ع عطاء اللہ جیلانی محفلین نومبر 24، 2020 #9,607 اک بات میں ہو جائے مسخر وہ پری رو سنتا ہی نہیں سحر بیانی مرے دل کی امام بخش ناسخ
ع عطاء اللہ جیلانی محفلین نومبر 24، 2020 #9,608 انگڑائی دونوں ہاتھ اٹھا کر جو اس نے لی پر لگ گئے پروں نے پری کو اڑا دیا رضا برق
عبدالحسیب محسن محفلین نومبر 26، 2020 #9,609 سڑکوں پہ گھومنے کو نکلتے ہیں شام سے آسیب اپنے کام سے ، ہم اپنے کام سے مجھ بے عمل سے ربط بڑھانے کو آئے ہو ؟ یہ بات ہے اگر ، تو گئے تم بھی کام سے -رئیس فروغ
سڑکوں پہ گھومنے کو نکلتے ہیں شام سے آسیب اپنے کام سے ، ہم اپنے کام سے مجھ بے عمل سے ربط بڑھانے کو آئے ہو ؟ یہ بات ہے اگر ، تو گئے تم بھی کام سے -رئیس فروغ
شمشاد لائبریرین نومبر 26، 2020 #9,610 بھولے ہیں رفتہ رفتہ انہیں مدتوں میں ہم قسطوں میں خودکشی کا مزا ہم سے پوچھئے (خمار بارہ بنکوی)
عبدالحسیب محسن محفلین نومبر 29، 2020 #9,611 کبھی کبھی بازار میں یوں بھی ہوجاتا ہے قیمت ٹھیک تھی جیب میں اتنے دام نہیں تھے ایسے ہی اک بار میں تم کو ہار آیا تھا۔ -گلزار
کبھی کبھی بازار میں یوں بھی ہوجاتا ہے قیمت ٹھیک تھی جیب میں اتنے دام نہیں تھے ایسے ہی اک بار میں تم کو ہار آیا تھا۔ -گلزار
شمشاد لائبریرین نومبر 29، 2020 #9,612 کیا کام کیا تم نے تھی یہ بھی ادا کوئی پردے سے نکل آنا اور جی میں سما جانا مصحفی غلام ہمدانی
ع عطاء اللہ جیلانی محفلین دسمبر 1، 2020 #9,613 مرے ہم صفیر بلبل مرا تیرا ساتھ ہی کیا میں ضمیر دشت و دریا تو اسیر آشیانہ جگر مراد آبادی
شمشاد لائبریرین دسمبر 1، 2020 #9,614 ان کی محفل میں ظفرؔ لوگ مجھے چاہتے ہیں وہ جو کل کہتے تھے دیوانہ بھی سودائی بھی یوسف ظفر
ع عطاء اللہ جیلانی محفلین دسمبر 1، 2020 #9,615 میری خاطر اب وہ تکلیف تجلی کیوں کریں اپنی گرد شوق میں خود ہی چھپا جاتا ہوں میں جگر مراد آبادی
سیما علی لائبریرین دسمبر 1، 2020 #9,616 ادائے حسن کی معصومیت کو کم کر دے گناہ گار نظر کو حجاب آتا ہے!!!!!!!!!!!!! فیض احمد فیض
سیما علی لائبریرین دسمبر 1، 2020 #9,617 اتنا بھی ناامید دل کم نظر نہ ہو!!! ممکن نہیں کہ شام الم کی سحر نہ ہو نریش کمار شاد
ع عطاء اللہ جیلانی محفلین دسمبر 1، 2020 #9,618 مقصد سے بے نیاز رہا ذوق جستجو میں بے خبر ہوا جو ہوئی کچھ خبر مجھے وحشت رضا علی کلکتوی
سیما علی لائبریرین دسمبر 1، 2020 #9,619 عطاء اللہ جیلانی نے کہا: مقصد سے بے نیاز رہا ذوق جستجو میں بے خبر ہوا جو ہوئی کچھ خبر مجھے وحشت رضا علی کلکتوی مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ واہ واہ
عطاء اللہ جیلانی نے کہا: مقصد سے بے نیاز رہا ذوق جستجو میں بے خبر ہوا جو ہوئی کچھ خبر مجھے وحشت رضا علی کلکتوی مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ واہ واہ
شمشاد لائبریرین دسمبر 1، 2020 #9,620 ساقی ہمیں قسم ہے تری چشم مست کی تجھ بن جو خواب میں بھی پئیں مے حرام ہو (ولی اللہ محب)