یہ مجھے چین کیوں نہیں پڑتا ایک ہی شخص تھا جہان میں کیا جون ایلیاء
نوید خان محفلین دسمبر 2، 2020 #9,621 یہ مجھے چین کیوں نہیں پڑتا ایک ہی شخص تھا جہان میں کیا جون ایلیاء
شمشاد لائبریرین دسمبر 2، 2020 #9,622 میں آگ دیکھتا تھا آگ سے جدا کر کے بلا کا رنگ تھا رنگینیٔ قبا سے ادھر ثروت حسین
لاريب اخلاص لائبریرین دسمبر 3، 2020 #9,623 تمام یادیں مہک رہی ہیں ہر ایک غنچہ کھلا ہوا ہے زمانہ بیتا مگر گماں ہے کہ آج ہی وہ جدا ہوا ہے خلیل الرحمن اعظمی
تمام یادیں مہک رہی ہیں ہر ایک غنچہ کھلا ہوا ہے زمانہ بیتا مگر گماں ہے کہ آج ہی وہ جدا ہوا ہے خلیل الرحمن اعظمی
شمشاد لائبریرین دسمبر 3، 2020 #9,624 تحسین کے لائق ترا ہر شعر ہے اکبرؔ احباب کریں بزم میں اب واہ کہاں تک (اکبر الہ آبادی)
لاريب اخلاص لائبریرین دسمبر 3، 2020 #9,625 نہ آہ کرتے ہوئے اور نہ واہ کرتے ہوئے جئیں گے ضبط کو اپنی پناہ کرتے ہوئے مبین مرزا
نوید خان محفلین دسمبر 3، 2020 #9,626 وہ جہاں چاہے چلا جائے یہ اس کا اختیار سوچنا یہ ہے کہ میں خود کو کہاں لے جاؤں گا چندر بھان خیال
بابا-جی محفلین دسمبر 3، 2020 #9,627 مسافر ہیں ہم بھی مسافر ہو تم بھی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کسی موڑ پر پھر ملاقات ہوگی بشیر بدر
شمشاد لائبریرین دسمبر 3، 2020 #9,628 دماغ عرش پہ ہے خود زمیں پہ چلتے ہیں سفر گمان کا ہے اور یقیں پہ چلتے ہیں بیکل اتساہی
سیما علی لائبریرین دسمبر 3، 2020 #9,629 بیکار مجھ کو مت کہہ میں کارآمدہ ہوں بیگانہ وضع تو ہوں پر آشنازدہ ہوں (میر)
سیما علی لائبریرین دسمبر 3، 2020 #9,630 دختر رز نے اٹھا رکھی ہے آفت سر پر۔۔ خیریت گذری کہ انگور کو بیٹا نہ ہوا۔۔۔۔۔ اکبر الہ آبادی
شمشاد لائبریرین دسمبر 3، 2020 #9,631 دختر رز تو ہے بیٹی سی ترے اوپر حرام رند اس رشتہ سے سارے ترے داماد ہیں شیخ قائم چاندپوری
سیما علی لائبریرین دسمبر 4، 2020 #9,632 اپنے گھر سے مجھے کیوں دیر مغاں میں لاتا کچھ تو اس میں مرے اللہ کی حکمت ہوگی (بے نظیر شاہ)
سیما علی لائبریرین دسمبر 4، 2020 #9,633 حکمت عشق بو علی سوں نہ پوچھ نئیں وہ قانون شناس اس فن کا (ولی)
شمشاد لائبریرین دسمبر 4، 2020 #9,635 ہوش والوں کو خبر کیا بے خودی کیا چیز ہے عشق کیجے پھر سمجھئے زندگی کیا چیز ہے ندا فاضلی
لاريب اخلاص لائبریرین دسمبر 4، 2020 #9,636 صداقتوں سے نکھرتا ہے آدمی کا شعور صداقتوں کو سمجھنا بہت ہی مشکل ہے جاوید اختر بیدی
شمشاد لائبریرین دسمبر 4، 2020 #9,637 وہ وقت آ گیا ہے کہ ساحل کو چھوڑ کر گہرے سمندروں میں اتر جانا چاہیئے احمد فراز
سیما علی لائبریرین دسمبر 5، 2020 #9,638 مری روح کی حقیقت مرے آنسوؤں سے پوچھو مرا مجلسی تبسم مرا ترجماں نہیں ہے!!!!!!!!!!!!! مصطفیٰ زیدی
سیما علی لائبریرین دسمبر 5، 2020 #9,639 دل کے رشتے عجیب رشتے ہیں!! سانس لینے سے ٹوٹ جاتے ہیں مصطفیٰ زیدی
سیما علی لائبریرین دسمبر 5، 2020 #9,640 جس دن سے اپنا طرز فقیرانہ چھٹ گیا شاہی تو مل گئی دل شاہانہ چھٹ گیا!! مصطفیٰ زیدی