واں تُو ہے زرد پوش یہاں میں ہوں زرد رنگ!!!!!! واں تیرے گھر بسنت ہے یاں میرے گھر بسنت مومن
سیما علی لائبریرین دسمبر 5، 2020 #9,641 واں تُو ہے زرد پوش یہاں میں ہوں زرد رنگ!!!!!! واں تیرے گھر بسنت ہے یاں میرے گھر بسنت مومن
سیما علی لائبریرین دسمبر 5، 2020 #9,642 اسیر کر کے ہمیں حکم دے گیا صیاد قفس ہو تنگ تو ان کے نہ بال و پر رکھنا ۔ مہتاب علی بیگ منشیؔ
سیما علی لائبریرین دسمبر 5، 2020 #9,643 اُنگلیاں اٹھے لگیں دستِ حنائی پہ ترے رنگ لائے گا ابھی خونِ شہیداں کیا کیا ۔ جعفر علی خاں اثرؔ
سیما علی لائبریرین دسمبر 5، 2020 #9,645 بلایا موت کو برسوں میں التجا کر کے خدا کے پاس چلا ہوں خدا خدا کر کے ۔ بیخود دہلوی۔
سیما علی لائبریرین دسمبر 5، 2020 #9,646 تڑپتی دیکھتا ہوں جب کوئی شے اُٹھا لیتا ہوں اپنا دل سمجھ کر امیر اللہ تسلیم لکھنوی
سیما علی لائبریرین دسمبر 5، 2020 #9,647 جانا ہے سوئے وادیِ غربت بہ حالِ زار اہلِ وطن معاف ہو میرا کہا سنا ۔ نواب علیخاں سحرؔ
سیما علی لائبریرین دسمبر 5، 2020 #9,648 حسین اور طلبِ آب معاذا للہ!!!!!!!!! تمام کرتے تھے حجت سوالِ آب نہ تھا میرانیسؔ
سیما علی لائبریرین دسمبر 5، 2020 #9,649 خالِ لب آفتِ جاں تھا مجھے معلوم نہ تھا دام دانے میں نہاں تھا مجھے معلوم نہ تھا بقااللہ بقاؔ
سیما علی لائبریرین دسمبر 5، 2020 #9,650 خاروں سے پوچھیئے نہ کسی گل سے پوچھئے صدمہ چمن کے لٹنے کا بلبل سے پوچھئے ۔ انیس۔
شمشاد لائبریرین دسمبر 5، 2020 #9,651 کچھ تمہاری نگاہ کافر تھی کچھ مجھے بھی خراب ہونا تھا اسرار الحق مجاز
شمشاد لائبریرین دسمبر 5، 2020 #9,653 کو بہ کو پھیل گئی بات شناسائی کی اس نے خوشبو کی طرح میری پذیرائی کی (پروین شاکر)
سیما علی لائبریرین دسمبر 5، 2020 #9,654 زاہد وہ بادہ کش ہوں کہ مانگوں اگر شراب اُٹھیں ابھی شراب سے بادل بھرے ہوئے ناسخ
سیما علی لائبریرین دسمبر 5، 2020 #9,655 شمع ساں لگ اُٹھے زباں کو آگ گر کروں سوزِ دل بیاں اپنا ۔ بہادر شاہ ظفرؔ
سیما علی لائبریرین دسمبر 5، 2020 #9,656 قطرے قطرے کا ہے نصیب جدا کوئی گوہر کوئی شراب ہوا ۔ مائل دہلوی
سیما علی لائبریرین دسمبر 5، 2020 #9,657 کعبے چلتا ہوں پر اتنا تو بتا میکدہ کوئی ہے زاہد راہ میں اسیر لکھنوی
سیما علی لائبریرین دسمبر 5، 2020 #9,658 اس رشکِ گل کے جاتے ہی بس آ گئی خزاں ہر گل بھی ساتھ ہو کے چمن سے نکل گیا ۔ ناسخؔ
سیما علی لائبریرین دسمبر 5، 2020 #9,659 گل نے ہزار رنگِ سخن وا کیا ولے دل سے گئیں نہ باتیں تری پیاری پیاریاں میر
سیما علی لائبریرین دسمبر 5، 2020 #9,660 اس روش سے وہ چلے گلشن میں بچھ گئے پھول صبا لوٹ گئی امیر مینائی