خاکِ چمن میں شبنم و گل کا عجب ہے رنگ ساغر کسی سے چھوٹ پڑا ہے شراب کا ۔ جلیل مانکپوری
سیما علی لائبریرین دسمبر 5، 2020 #9,661 خاکِ چمن میں شبنم و گل کا عجب ہے رنگ ساغر کسی سے چھوٹ پڑا ہے شراب کا ۔ جلیل مانکپوری
سیما علی لائبریرین دسمبر 5، 2020 #9,662 کھل گیا عشقِ صنم طرزِ سُخن سے مومنؔ اب چھپاتے ہو عبث بات بناتے کیوں ہو مومن
سیما علی لائبریرین دسمبر 5، 2020 #9,663 اے دَستِ جنوں تیری مدد ہووے تو اب بھی اک جھٹکے میں لگتا ہے گریباں ٹھکانے مصحفی
سیما علی لائبریرین دسمبر 5، 2020 #9,664 گلچیں بُرا کیا جو یہ تنکے جلا دیے تھا آشیاں مگر ترے پھولوں سے دُور تھا ثاقب لکھنوی
سیما علی لائبریرین دسمبر 5، 2020 #9,665 ٹک ہمرہانِ قافلہ سے کہہ دے اے صبا ایسے ہی گر قدم ہیں تمہارے تو ہم رہے سوداؔ
سیما علی لائبریرین دسمبر 5، 2020 #9,666 "کہیو صبا کہ جس کو تو بٹھلا گیا تھا سو جُوں نقشِ پا پڑا تری دیکھے ہے راہ وہ" سوداؔ
لاريب اخلاص لائبریرین دسمبر 5، 2020 #9,667 آنکھ رہزن نہیں تو پھر کیا ہے لوٹ لیتی ہے قافلہ دل کا جلیل مانک پوری
سیما علی لائبریرین دسمبر 5، 2020 #9,668 اے دَستِ جنوں تیری مدد ہووے تو اب بھی اک جھٹکے میں لگتا ہے گریباں ٹھکانے مصحفی
سیما علی لائبریرین دسمبر 5، 2020 #9,669 ساقیا! یاں لگ رہا ہے چل چلاؤ جب تلک بس چل سکے ساغر چلے ۔ خواجہ میر دردؔ
شمشاد لائبریرین دسمبر 5، 2020 #9,670 وہ نگاہ مل کے نگاہ سے بہ ادائے خاص جھجھک گئی تو برنگ خوں مری آرزو مری چشم تر سے ٹپک گئی وقار بجنوری
شمشاد لائبریرین دسمبر 8، 2020 #9,673 آپ کی یاد آتی رہی رات بھر چشم نم مسکراتی رہی رات بھر رات بھر درد کی شمع جلتی رہی غم کی لو تھرتھراتی رہی رات بھر (ۢمخدوم محی الدین)
آپ کی یاد آتی رہی رات بھر چشم نم مسکراتی رہی رات بھر رات بھر درد کی شمع جلتی رہی غم کی لو تھرتھراتی رہی رات بھر (ۢمخدوم محی الدین)
لاريب اخلاص لائبریرین دسمبر 8، 2020 #9,674 پکا رستہ کچی سڑک اور پھر پگڈنڈی جیسے کوئی چلتے چلتے تھک جاتا ہے سعود عثمانی
شمشاد لائبریرین دسمبر 8، 2020 #9,675 آہٹ سی کوئی آئے تو لگتا ہے کہ تم ہو سایہ کوئی لہرائے تو لگتا ہے کہ تم ہو جب رات گئے کوئی کرن میرے برابر چپ چاپ سی سو جائے تو لگتا ہے کہ تم ہو (جاں نثار اختر)
آہٹ سی کوئی آئے تو لگتا ہے کہ تم ہو سایہ کوئی لہرائے تو لگتا ہے کہ تم ہو جب رات گئے کوئی کرن میرے برابر چپ چاپ سی سو جائے تو لگتا ہے کہ تم ہو (جاں نثار اختر)
لاريب اخلاص لائبریرین دسمبر 8، 2020 #9,676 مستقل بولتا ہی رہتا ہوں کتنا خاموش ہوں میں اندر سے جون ایلیا
شمشاد لائبریرین دسمبر 8، 2020 #9,677 اے محبت ترے انجام پہ رونا آیا جانے کیوں آج ترے نام پہ رونا آیا جب ہوا ذکر زمانے میں محبت کا شکیلؔ مجھ کو اپنے دل ناکام پہ رونا آیا (شکیل بدایونی)
اے محبت ترے انجام پہ رونا آیا جانے کیوں آج ترے نام پہ رونا آیا جب ہوا ذکر زمانے میں محبت کا شکیلؔ مجھ کو اپنے دل ناکام پہ رونا آیا (شکیل بدایونی)
لاريب اخلاص لائبریرین دسمبر 8، 2020 #9,678 انداز بیاں گرچہ بہت شوخ نہیں ہے شاید کہ اتر جائے ترے دل میں مری بات علامہ اقبال
شمشاد لائبریرین دسمبر 8، 2020 #9,679 کوئی سمجھے تو ایک بات کہوں عشق توفیق ہے گناہ نہیں فراق گورکھپوری
لاريب اخلاص لائبریرین دسمبر 8، 2020 #9,680 سوچو تو سلوٹوں سے بھری ہے تمام روح دیکھو تو اک شکن بھی نہیں ہے لباس میں شکیب جلالی