ساری رسوائی زمانے کی گوارا کر کے زندگی جیتے ہیں کچھ لوگ خسارہ کر کے ہاشم رضا جلالپوری
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,901 ساری رسوائی زمانے کی گوارا کر کے زندگی جیتے ہیں کچھ لوگ خسارہ کر کے ہاشم رضا جلالپوری
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,902 چپ رہو تو پوچھتا ہے خیر ہے لو خموشی بھی شکایت ہو گئ اختر انصاری
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,903 جو چاہو فقیری میں عزت سے رہنا نہ رکھو امیروں سے ملت زیادہ حالی.
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,904 یاد تو حق کی تجھے یاد ہے، پر یاد رہے یار دشوار ہے وہ یاد ،جو ہے یاد کا حق عبدالرحمان احسان دہلوی
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,905 بھلانا ہمارا مبارک مبارک مگر شرط یہ ہے نہ یاد آئیے گا جگر مراد آبادی
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,906 دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا وہ تری یاد تھی اب یاد آیا ناصر کاظمی
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,907 سو جاتا ہے فٹ پاتھ پہ اخبار بچھا کر مزدور کبھی نیند کی گولی نہیں کھاتا منور رانا
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,908 ارادے باندھتا ہوں سوچتا ہوں توڑ دیتا ہوں کہیں ایسا نہ ہو جائے کہیں ایسا نہ ہو جائے حفیظ جالندھری
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,909 کاغذ میں دب کے مر گئے کیڑے کتاب کے دیوانہ بے پڑھے لکھے مشہور ہو گیا بشیر بدر
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,910 کب لوٹا ہے بہتا پانی بچھڑا ساجن روٹھا دوست ہم نے اس کو اپنا جانا جب تک ہاتھ میں داماں تھا ابن انشا
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,911 عجیب خواب تھا تعبیر کیا ہوئی اسکی کہ ایک دریا ہوائوں کے رخ پہ بہتا تھا آشفتہ چنگیزی
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,912 اک لفظ محبت کا ادنی یہ فسانہ ہے سمٹے تو دل عاشق پھیلے تو زمانہ ہے جگر مراد آبادی
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,913 ہر آدمی میں ہوتے ہیں دس بیس آدمی جس کو بھی دیکھنا ہو کئی بار دیکھنا ندا فاضلی
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,914 کھینچتی ہے عقل جب کوئی حصار دھوپ کہتی ہے کہ یہ سایہ بھی کیا امید فاضلی
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,915 دیوار ان کے گھر کی مری دھوپ لے گئی یہ بات بھولنے میں زمانہ لگا مجھے اصغر مہدی ہوش
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,916 ہم کو اس شہر میں تعمیر کا سودا ہے جہاں لوگ معمار کو چن دیتے ہیں دیوار کے ساتھ احمد فراز
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,917 اتنا سچ بول کہ ہونٹوں کا تبسم نہ بجھے روشنی ختم نہ کر آگے اندھیرا ہوگا ندا فاضلی
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,919 جب نہیں کچھ اعتبار زندگی اس جہاں کا شاد کیا ، ناشاد کیا امداد امام اثرؔ
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,920 عمرِ عزیز بھول بھلیاں میں کٹ گئی جو بھی ملا وہ اک پہیلی سنا گیا مشتاق عاجز