شراب حسن نزاکت جو پاس ہے اس کے اُسی شراب کی حوروں نے پائی ہے تلچھٹ (انشا)
سیما علی لائبریرین دسمبر 28، 2020 #9,881 شراب حسن نزاکت جو پاس ہے اس کے اُسی شراب کی حوروں نے پائی ہے تلچھٹ (انشا)
سیما علی لائبریرین دسمبر 28، 2020 #9,882 اے نزاکت ترے پردے میں انہیں رحم آئے وہ کہیں ہم سے گلے پر نہیں خنجر پھرتا (نارائن پرشاد ورما)
سیما علی لائبریرین دسمبر 28، 2020 #9,883 ناز ہے گل کو نزاکت پہ چمن میں اے ذوق اس نے دیکھے ہی نہیں‘ ناز و نزاکت والے (ذوق)
شمشاد لائبریرین دسمبر 28، 2020 #9,884 خوف ناکامی ہے جب تک کامیابی ہے محال مشکلیں جب بندھ گئیں ہمت سب آساں ہو گئیں اسماعیل میرٹھی
احسن جاوید محفلین دسمبر 29، 2020 #9,885 وہ ملے تو یہ پوچھنا ہے مجھے اب بھی ہوں میں تری امان میں کیا (جون ایلیاء)
احسن جاوید محفلین دسمبر 29، 2020 #9,886 ہم تو سمجھے تھے کہ ہم بھول گئے ہیں ان کو کیا ہوا آج یہ کس بات پہ رونا آیا کس لیے جیتے ہیں ہم کس کے لیے جیتے ہیں بارہا ایسے سوالات پہ رونا آیا (ساحر لدھیانوی)
ہم تو سمجھے تھے کہ ہم بھول گئے ہیں ان کو کیا ہوا آج یہ کس بات پہ رونا آیا کس لیے جیتے ہیں ہم کس کے لیے جیتے ہیں بارہا ایسے سوالات پہ رونا آیا (ساحر لدھیانوی)
احسن جاوید محفلین دسمبر 29، 2020 #9,887 ابھی ابھی تو جدائی کی شام آئی تھی ہمیں عجیب لگا زندگی کا ڈھل جانا (احمد فراز)
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,888 متاعِ درد سے دل مالا مال ہے میرا زمانہ کیوں یہ سمجھتا ہے کہ تنگ دست ہوں میں ساقی امرووہوی
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,889 واقف ہے خوب جھوٹ کے فن میں یہ آدمی یہ آدمی ضرور سیاست میں جائے گا۔ راحت اندوری
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,890 نہ کرتے شور شرابہ تو اور کیا کرتے تمہارے شہر میں کچھ اور کام کاج بھی ہو ندا فاضلی
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,891 دھوپ میں نکلو گھٹاؤں میں نہا کر دیکھو زندگی کیا ہے کتابوں کو ہٹا کر دیکھو ندا فاضلی
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,892 اِک زخم تھا،کہ وقت کے ہاتھوں سے بھر گیا کیا پُوچھتے ہیں آپ،کسی مہرباں کی بات عبدالحمید عدم
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,893 کسی کو فکر نہیں قوم کے مسائل کی ریا کی جنگ ہے بس حاشیہ نشینوں میں حبیب جالب
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,894 قید میں اتنا زمانہ ہو گیا اب قفس بھی آشیانہ ہو گیا حفیظ جونپوری
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,895 ہم نشیں حاصل اسیری میں بھی آرام ہے۔ خانہ صیاد ہے کنج قفس ہے دام ہے۔ اشک بنارسی
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,896 ہم مصلحتِ وقت کے قائل نہیں یارو الزام جو دینا ہو سرِ عام دیا جائے محسن بھوپالی.
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,897 تم میرے لیے اب کوئی الزام نہ ڈھونڈو چاہا تھا تمہیں اک یہی الزام بہت ہے ساحر لدھیانوی
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,898 دوسروں کا درد اخترؔ میرے دل کا درد ہے مبتلائے غم ہے دنیا اور میں غم خوار ہوں اختر انصاری
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,899 پہلو میں میرے دل کو نہ، اے درد! کر تلاش مدت ہوئی تباہی کا مارا سفر میں ہے امیر مینائ
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,900 ہر دم جو خونِ تازہ مری چشمِ تر میں ہے ناسور دل میں ہے کہ الٰہی جگر میں ہے امیر مینائی