ابتدائے سفر کا شوق نہ پوچھ ہر مسافر کو ہم سفر جانا باقی صدیقی
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,921 ابتدائے سفر کا شوق نہ پوچھ ہر مسافر کو ہم سفر جانا باقی صدیقی
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,922 اپنی رسوائی ترے نام کا چرچا دیکھوں اک ذرا شعر کہوں اور کیا کیا دیکھوں پروین شاکر
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,923 کیا زمیں کیا آسماں کچھ بھی نہیں ہم نہ ہوں تو یہ جہاں کچھ بھی نہیں آفاق صدیقی
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,924 نہ تھا آزردہ دل کنعاں سے یوسف ڈرا تھا خواب میں اخواں سے یوسف محمد شاکر ناجی
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,925 یاں تک نہ دل آزارِ خلائق ہو کہ کوئی مَل کر لہو منھ سے صفِ محشر میں در آئے سودا
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,926 یہ تو بجا کہ ذوقِ سفر ہے ثبوتِ زیست اس دشت میں سموم و صبا دیکھ کر چلو احسان دانش
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,927 نگاہِ شوق سرِ بزم بے حجاب نہ ہو وہ بے خبر ہی سہی اتنے بے خبر بھی نہیں فیض احمد فیض
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,928 اک اک قدم پہ اس کے ہوا سجدہ ریز میں گزرا تھا جس جہاں کو کبھی روندتا ہوا قیوم نظر
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,929 وہ رابطہ نہیں ، وہ محبت نہیں رہی اس بے وفا کو ہم سے کچھ الفت نہیں رہی میر تقی میر
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,930 آئے وہ کیوں؟ اِس آنے سے حاصل ہی کیا ہوا چُپ تھوڑی دیر بیٹھے، اُٹھے، گھر چلے گئے امیر مینائی
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,931 یہ بات نہ ہوتی تو پہونچتی وہی نوبت دیوار گری آج ۔تو کل بیٹھ گئی چھت اسمٰعیل میرٹھی
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,932 کسی کا ہاتھ ملے اور اس طرح امجد کہ وقت چلتا رہے ،راستہ ٹھہر جائے امجد اسلام امجد
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,933 یقین کس لیے اس پر سے اٹھ گیا ہے منیر تمھارے سر پہ یہ شک کا عذاب کیوں آیا منیر نیازی
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,934 میں وہ نہیں کہ تم ہو کہیں، اور کہیں ہوں میں میں ہوں تمہارا سایہ، جہاں تم، وہیں ہوں میں (ذوق)
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,935 لرز گئی تیری لَو میرے ڈگمگانے سے چراغِ گوشہء کوئے حبیب ! کیا کہنا (مجید امجد)
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,936 پھر اس کی یاد میں دل بے قرار ہے ناصر بچھڑ کے جس سے ہوئی شہر شہر رسوائی ناصرکاظمی
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,937 گوکہ بت کدے جا رہا ہوں ميں بہ خدا با خدا رہا ہوں ميں مير تقی مير
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,938 بہنے دو انہیں یار کے آگے آتش دل کا احوال بھی آنکھوں کو بیان کرنے دو (خواجہ حیدر علی آتش)
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,939 مجھہ کو معلوم نہ تھی ہجر کی یہ رمز، کہ تو جب میرے پاس نہ ہوگا۔۔۔۔۔ تو بہر سو ہوگا احمد ندیم قاسمی
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,940 چاندنی نے شب تجھ بن، روپ یہ دکھایا تھا مجھ کو ماہتابی پر، دھوپ میں بٹھایا تھا (ذوق)