آگہی میں اک خلا موجود ہے اس کا مطلب ہے خدا موجود ہے (عدم)
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,962 باتیں ناصح کی سُنیں، یار کے نظارے کیے آنکھیں جنت میں رہیں، کان جہنم میں رہے اُن کے تڑپانے کی طاقت جو نہیں ہم میں نہ ہو کاش اپنے ہی تڑپنے کی سکت ہم میں رہے (امیر مینائی)
باتیں ناصح کی سُنیں، یار کے نظارے کیے آنکھیں جنت میں رہیں، کان جہنم میں رہے اُن کے تڑپانے کی طاقت جو نہیں ہم میں نہ ہو کاش اپنے ہی تڑپنے کی سکت ہم میں رہے (امیر مینائی)
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,963 یہ بزم مئے ہے یاں کوتاہ دستی میں ہے محرومی جو بڑھ کر خود اٹھا لے ہاتھ میں وہ جام اسی کا ہے (شاد عظیم آبادی)
یہ بزم مئے ہے یاں کوتاہ دستی میں ہے محرومی جو بڑھ کر خود اٹھا لے ہاتھ میں وہ جام اسی کا ہے (شاد عظیم آبادی)
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,964 کچھ دور نہیں ہے وہ زمانہ بجلی ہوگی نہ آشیانہ محکم ہے یہ عزمِ باغیانہ یا میں نہیں یا نہیں زمانہ ساغر نظامی
کچھ دور نہیں ہے وہ زمانہ بجلی ہوگی نہ آشیانہ محکم ہے یہ عزمِ باغیانہ یا میں نہیں یا نہیں زمانہ ساغر نظامی
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,965 سُنتے ہو زاہد و ناصح جو ہیں سمجھاتے مجھے کیا بدل دیں گے یہ اور میں بدل جاؤں گا (ذوق)
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,966 تبصرہ ہم بھی کریں گے تیرنے والوں پہ آج گرچہ پانی میں کبھی ہم آج تک اترے نہیں (حفیظ میرٹھی
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,967 جفا کے ذکر پہ تم کیوں سنبھل کے بیٹھ گئے تمہاری بات نہیں بات ہے زمانے کی مجروح سلطانپوری
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,968 رنگ اور نور کے دھاروں کی تمنا کی تھی میں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھی ساحر لدھیانوی
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,969 کس درجہ دل شکن تھے محبت کے حادثے ہم زندگی میں پھر کوئی ارماں نہ کر سکے مایوسیوں نے چھین لیے دل کے ولولے وہ بھی نشاطِ روح کا ساماں نہ کر سکے ساحر لدھیانوی
کس درجہ دل شکن تھے محبت کے حادثے ہم زندگی میں پھر کوئی ارماں نہ کر سکے مایوسیوں نے چھین لیے دل کے ولولے وہ بھی نشاطِ روح کا ساماں نہ کر سکے ساحر لدھیانوی
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,970 مرگِ جگر پر کیوں تیری آنکھیں ہیں اشک ریز؟ اک سانحہ سہی، مگر اتنا اہم نہیں جگر مراد آبادی
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,971 نہیں نہیں! یہ خبر دشمنوں نے دی ہو گی وہ آئے! آ کے چلے بھی گئے!ملے بھی نہیں! پروین شاکر
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,972 ناؤ تو پانیوں کی تہوں میں اتر گئی پتوار ‘ بادبان کے سہارے کدھر گئے (فاخرہ بتول)
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,973 اتنی بھی بد مزاجی ہر لحظہ میر تم کو! الجھاؤ ہے زمیں سے ، جھگڑا ہے آسماں سے میر محمد تقی میر
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,974 نہ سوالِ وصل، نہ غرضِ غم، نہ حکایتیں نہ شکایتیں ترے عہد میں دلِ زار کے سبھی اختیار چلے گئے فیض احمد فیض
نہ سوالِ وصل، نہ غرضِ غم، نہ حکایتیں نہ شکایتیں ترے عہد میں دلِ زار کے سبھی اختیار چلے گئے فیض احمد فیض
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,975 یہ ارتقاء کا چلن ہے کہ ہر زمانے میں پرانے لوگ نئے آدمی سے ڈرتے تھے احمد ندیم قاسمی
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,976 عمر ساری تو کٹی عشقِ بتاں میں مومن آخری وقت میں کیا خاک مسلماں ہوں گے حکیم مومن خان مومن
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,977 خود اپنا ذوق اسیری ہے پاؤں کی زنجیر حضور! آپ کے زلفوں کے خم کی بات نہیں جوش
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,978 سو رمز کی کرتا ہے اشارے میں وہ باتیں ہے لطف خموشی میں تکلّم سے زیادہ ناسخ
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,979 محبتوں کے یہ دریا اتر نہ جائیں کہیں جو دل گلاب ہیں زخموں سے بھر نہ جائیں کہیں عبید اللہ علیم
سیما علی لائبریرین دسمبر 30، 2020 #9,980 وہ اور ہیں جو پیتے ہیں موسم کو دیکھ کر آتی رہی بہار میں توبہ شکن ہوا داغ دہلوی