آپ بیٹھیں تو سہی آ کے مرے پاس کبھی کہ میں فرصت میں حدیثِ دلِ دیوانہ کہوں حسرت موہانی
طارق شاہ محفلین اکتوبر 1، 2013 #1,081 آپ بیٹھیں تو سہی آ کے مرے پاس کبھی کہ میں فرصت میں حدیثِ دلِ دیوانہ کہوں حسرت موہانی
طارق شاہ محفلین اکتوبر 1، 2013 #1,082 قیامت کا ہے وعدہ اُس پہ انکار کلیجا پک گیا تیری نہیں سے داغ دہلوی
طارق شاہ محفلین اکتوبر 1، 2013 #1,083 کبھی دیکھا ہے اِتنا داغ کو خوش چلے آتے ہیں یہ حضرت وہیں سے داغ دہلوی
طارق شاہ محفلین اکتوبر 1، 2013 #1,084 فصلِ گل آئی یا اجل آئی، کیوں درِ زنداں کھُلتا ہے کیا کوئی وحشی اور آ پہنچا یا کوئی قیدی چُھوٹ گیا فانی بدایونی
فصلِ گل آئی یا اجل آئی، کیوں درِ زنداں کھُلتا ہے کیا کوئی وحشی اور آ پہنچا یا کوئی قیدی چُھوٹ گیا فانی بدایونی
طارق شاہ محفلین اکتوبر 1، 2013 #1,085 منزلِ عشق پہ تنہا پُہنچے، کوئی تمنّا ساتھ نہ تھی ! تھک تھک کر اِس راہ میں آخر اِک اِک ساتھی چُھوٹ گیا فانی بدایونی
منزلِ عشق پہ تنہا پُہنچے، کوئی تمنّا ساتھ نہ تھی ! تھک تھک کر اِس راہ میں آخر اِک اِک ساتھی چُھوٹ گیا فانی بدایونی
طارق شاہ محفلین اکتوبر 1، 2013 #1,086 ہوائے سرد ہے بادِ سمُوم کا جھونکا ! جو خاک آب، تو آندھی ہے بے شراب گھٹا فراقِ یار میں بے کار سب ہیں اے ساقی پیالہ، شیشہ، گزک، میکدہ، شراب، گھٹا صبا لکھنوی
ہوائے سرد ہے بادِ سمُوم کا جھونکا ! جو خاک آب، تو آندھی ہے بے شراب گھٹا فراقِ یار میں بے کار سب ہیں اے ساقی پیالہ، شیشہ، گزک، میکدہ، شراب، گھٹا صبا لکھنوی
طارق شاہ محفلین اکتوبر 1، 2013 #1,087 سِتارہ کیا مِری تقدِیر کی خبر دے گا ! وہ خود فراخئ افلاک میں ہے خوار و زبوں علامہ اقبال
طارق شاہ محفلین اکتوبر 2، 2013 #1,088 شمعِ تنہا کی طرح، صُبْح کے تارے جیسے شہر میں ایک ہی دو ہوں گے ہمارے جیسے عرفان صدیقی
طارق شاہ محفلین اکتوبر 2، 2013 #1,089 ہو کاش وفا، وعدۂ فردائے قیامت آئے گی، مگر دیکھئے کب آئے قیامت فانی بدایونی
طارق شاہ محفلین اکتوبر 2، 2013 #1,090 سُنتا ہُوں کہ ہنگامۂ دِیدار بھی ہو گا اِک اور قیامت ہے یہ بالائے قیامت فانی بدایونی
طارق شاہ محفلین اکتوبر 2، 2013 #1,091 وصْل کے باب میں، کی عرض، کہ ہنس کر بولے ! کیوں مرے جاتے ہو، ہوجائے گا، ہوجائے گا داغ دہلوی
بلال جلیل معطل اکتوبر 2، 2013 #1,092 طارق شاہ نے کہا: بَلا سے اُن کی، گزُارہ غریب لوگوں کا پسر فروشی پہ ہو یا بدن فروشی پر سیّد انصر مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ واہ کیا اچھا ہے ۔۔۔۔ایک شعر میں شیر (موجودہ حکومت) کی اوقات بتا دی ۔۔۔بہت خوب
طارق شاہ نے کہا: بَلا سے اُن کی، گزُارہ غریب لوگوں کا پسر فروشی پہ ہو یا بدن فروشی پر سیّد انصر مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ واہ کیا اچھا ہے ۔۔۔۔ایک شعر میں شیر (موجودہ حکومت) کی اوقات بتا دی ۔۔۔بہت خوب
طارق شاہ محفلین اکتوبر 3، 2013 #1,093 سب لوگ لِئے سنگِ ملامت نِکل آئے کِس شہر میں ہم اہلِ محبّت نِکل آئے احمد فراز
طارق شاہ محفلین اکتوبر 3، 2013 #1,094 یہ نوِید اَوروں کو جا سُنا، ہم اسیرِ دام ہیں، اے صبا ہمیں کیا چمن ہے جو رنگ پر، ہمیں کیا جو فصلِ بہار ہے اکبرالہٰ آبادی
یہ نوِید اَوروں کو جا سُنا، ہم اسیرِ دام ہیں، اے صبا ہمیں کیا چمن ہے جو رنگ پر، ہمیں کیا جو فصلِ بہار ہے اکبرالہٰ آبادی
طارق شاہ محفلین اکتوبر 3، 2013 #1,095 مجھے رحم آتا ہے دیکھ کر، تِرا حال اکبرِ نوحہ گر تجھے وہ بھی چاہے خُدا کرے، کہ تُو جس کا عاشقِ زار ہے اکبرالہٰ آبادی
مجھے رحم آتا ہے دیکھ کر، تِرا حال اکبرِ نوحہ گر تجھے وہ بھی چاہے خُدا کرے، کہ تُو جس کا عاشقِ زار ہے اکبرالہٰ آبادی
طارق شاہ محفلین اکتوبر 3، 2013 #1,096 میں گنہ کر کے، چلا آؤں گا پھر دُنیا میں ! دیکھ لے کرکےتُو جنّت کے حوالے مجھ کو حزیں لدھیانوی آخری تدوین: اکتوبر 3، 2013
طارق شاہ محفلین اکتوبر 3، 2013 #1,097 کوئی موسم ہو دل کو آتا ہے حالتِ اعتبار میں رہنا دل نے سیکھا ہے کس سلیقے سے لمحۂ بیقرار میں رہنا یاد صدیقی
کوئی موسم ہو دل کو آتا ہے حالتِ اعتبار میں رہنا دل نے سیکھا ہے کس سلیقے سے لمحۂ بیقرار میں رہنا یاد صدیقی
طارق شاہ محفلین اکتوبر 3، 2013 #1,098 اپنے مزاج، اُس کی انا کا سوال تھا تقسیم کرلِئے ہیں برابر کے راستے یاد صدیقی
عبدالقیوم چوہدری محفلین اکتوبر 3، 2013 #1,099 مشہور بہت ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میرے الفاظ کی تاثیر اک شخص مگر مجھ سے۔۔۔۔ منایا نہیں جاتا ______!!!!!
عبدالقیوم چوہدری محفلین اکتوبر 3، 2013 #1,100 میں تو خود پر بھی کفایت سے اسے خرچ کروں وہ ہے مہنگائی میں مشکل سے کمایا ہوا شخص۔۔