یہیں کہیں تِرا دُشمن چُھپا ہے، اے بانی کوئی بہانہ بنا، بزمِ دوستاں سے نِکل ہری منچندا بانی
طارق شاہ محفلین اکتوبر 3، 2013 #1,101 یہیں کہیں تِرا دُشمن چُھپا ہے، اے بانی کوئی بہانہ بنا، بزمِ دوستاں سے نِکل ہری منچندا بانی
طارق شاہ محفلین اکتوبر 3، 2013 #1,102 ایک ہی مسئلہ تا عمر، مِرا حل نہ ہُوا نیند پُوری نہ ہُوئی، خواب مُکمل نہ ہُوا جس پہ رکھنی تھی مجھے اپنی اساسِ ہستی اپنی قسمت میں مُنوّر وہی اِک پَل نہ ہوا منوّر رانا
ایک ہی مسئلہ تا عمر، مِرا حل نہ ہُوا نیند پُوری نہ ہُوئی، خواب مُکمل نہ ہُوا جس پہ رکھنی تھی مجھے اپنی اساسِ ہستی اپنی قسمت میں مُنوّر وہی اِک پَل نہ ہوا منوّر رانا
طارق شاہ محفلین اکتوبر 3، 2013 #1,103 موسمِ گل نہ سہی، بادِ نم آلود سہی شاخِ عُریاں کو دِلاسہ تو دِلا دے کوئی ماجد صدیقی
بلال جلیل معطل اکتوبر 3، 2013 #1,104 ایک پرانا موسم لوٹا یاد بھری پروائی بھی ایسا تو کم ہی ہوتا ہے وە بھی ہوں تنہائی بھی گلزار
طارق شاہ محفلین اکتوبر 3، 2013 #1,105 ہے پس و پیش جو اپنا یہ مُقدّر ماجد ! آخری تِیر بھی، ترکش سے چَلا دے کوئی ماجد صدیقی آخری تدوین: اکتوبر 3، 2013
طارق شاہ محفلین اکتوبر 3، 2013 #1,106 اب ہے خوشی، خوشی میں نہ غم ہے ملال میں ! دُنیا سے کھو گیا ہُوں تمہارے خیال میں بہزاد لکھنوی
طارق شاہ محفلین اکتوبر 3، 2013 #1,107 بیکار سی اُلجھن میں دل و جان گرِفتار جو کُچھ بھی گُزرنا ہے گُزر کیوں نہیں جاتا جمشید مسرُور
طارق شاہ محفلین اکتوبر 4، 2013 #1,108 وہ کہتا ہے کہ ، دل پھر سے لگاؤ خسارے پر خسارہ کِس لِیے جی فاخرہ بتول
طارق شاہ محفلین اکتوبر 4، 2013 #1,109 کہاں ہے، جِیتنے کا شوق بولو بتا دو، دل کو ہارا کِس لِیے جی فاخرہ بتول
طارق شاہ محفلین اکتوبر 4، 2013 #1,110 مِلیں گے، جب کبھی موقع مِلا تو ! ابھی سے اِستخارہ کِس لِیے جی فاخرہ بتُول wow
طارق شاہ محفلین اکتوبر 4، 2013 #1,111 دل سی شے، گردِ کدُورت میں سِتم ہے کہ نہیں ہائے کیا خاک میں ظالم نے مِلا رکھا ہے امیر مینائی
طارق شاہ محفلین اکتوبر 4، 2013 #1,112 سفّاک چتونیں بھی ہیں، قاتل نظر بھی ہے کیا چیز ہوگئے ہو، تمھیں کچھ خبر بھی ہے جگرمُراد آبادی
طارق شاہ محفلین اکتوبر 4، 2013 #1,113 ہر بُنِ مُو سے دُھواں اُٹھتا ہے آتشِ غم کو چُھپاؤں کیوں کر اُس کے آتے ہی بھڑک اُٹھّی اور آتشِ دل کو بُجھاؤں کیوں کر مُصطفیٰ خان شیفتہ
ہر بُنِ مُو سے دُھواں اُٹھتا ہے آتشِ غم کو چُھپاؤں کیوں کر اُس کے آتے ہی بھڑک اُٹھّی اور آتشِ دل کو بُجھاؤں کیوں کر مُصطفیٰ خان شیفتہ
طارق شاہ محفلین اکتوبر 4، 2013 #1,114 دردِ سر، شام سے اُس زُلف کے سودے میں رہا صبح تک مجھ کو شبِ تار نے سونے نہ دِیا خواجہ حیدر علی آتش
طارق شاہ محفلین اکتوبر 4، 2013 #1,115 روز اُس گُلشنِ رُخسار سے لے جاتے ہیں گُل اپنے دامانِ نظر، مردمِ بینا بھر کے خُمِ پُر جوش کے مانند چھلکتا ہے مُدام خونِ حسرت سے لبوں تک مِرا سینا بھر کے شیخ محمد ابراہیم ذوق
روز اُس گُلشنِ رُخسار سے لے جاتے ہیں گُل اپنے دامانِ نظر، مردمِ بینا بھر کے خُمِ پُر جوش کے مانند چھلکتا ہے مُدام خونِ حسرت سے لبوں تک مِرا سینا بھر کے شیخ محمد ابراہیم ذوق
طارق شاہ محفلین اکتوبر 4، 2013 #1,116 تھا لُطفِ جُنوں دیدۂ خُوں نابہ فشاں سے پُھولوں سے بھرا دامنِ صحرا نظر آیا اصغر گونڈوی
طارق شاہ محفلین اکتوبر 4، 2013 #1,117 اِتنا بھی نہ ہو در پئے جاں ، اے غمِ ہجراں کہتے نہیں کچھ ہم تجھے مہمان سمجھ کر نصیر الدین دہلوی
طارق شاہ محفلین اکتوبر 4، 2013 #1,118 کب عشق کِیا، کِس سے کِیا، جُھوٹ ہے یارو بس بُھول بھی جاؤ، جو کبھی ہم سے سُنا ہو اطہر نفیس
طارق شاہ محفلین اکتوبر 4، 2013 #1,119 قیامت کی دُنیا میں ہے دل فریبی قیامت میں بھی، یاد آئے گی دنیا بہزاد لکھنوی
طارق شاہ محفلین اکتوبر 4، 2013 #1,120 ہوگا کچُھ تجھ میں ایسا، ورنہ دِل ہر کِسی کو دِیا نہیں جاتا عالیہ تقوی