یا کِیا جائے مجھے خوش نظری سے آزاد ! یا اِسی دشت میں، پیدا کوئی صُورت کی جائے عرفان صدیقی
طارق شاہ محفلین اکتوبر 6، 2013 #1,141 یا کِیا جائے مجھے خوش نظری سے آزاد ! یا اِسی دشت میں، پیدا کوئی صُورت کی جائے عرفان صدیقی
طارق شاہ محفلین اکتوبر 6، 2013 #1,142 تڑپنے سے مِلے فرصت توجّہ تب کہیں جائے پُرانے زخم کو، آئی نئی چوٹوں کا غم کیوں ہو شفیق خلش
ص صائمہ شاہ محفلین اکتوبر 6، 2013 #1,143 پھر کسی درد نے پہلو بدلا اور چپکے سے کہا " اُٹھ بیٹھو" ظفر اقبال
طارق شاہ محفلین اکتوبر 7، 2013 #1,144 نقشِ پا کی صُورتیں وہ دل فریب تُو کہے بُت خانۂ آ ذر کھُلا مرزا غالب
طارق شاہ محفلین اکتوبر 7، 2013 #1,145 گر نہیں نکہتِ گُل کو تِرے کوُچے کی ہوس کیوں ہے گردِ رہِ جولانِ صبا ہو جانا مرزا غالب
طارق شاہ محفلین اکتوبر 7، 2013 #1,146 پکڑے جاتے ہیں فرشتوں کے لکھے پر ناحق آدمی کوئی ہمارا دم تحریر بھی تھا ؟ مرزا غالب
طارق شاہ محفلین اکتوبر 7، 2013 #1,147 فصلِ گُل جانے کو ہے، دَورِ خِزاں آنے کو ہے یہ چمن، یہ بُلبُلیں، یہ نغمہ خوانی پھر کہاں اختر شیرانی
طارق شاہ محفلین اکتوبر 7، 2013 #1,148 ایک ہی بستی میں ہیں، آساں ہے مِلنا، آ مِلو کیا خبر لے جائے، دورِ آسمانی پھر کہاں اختر شیرانی
بلال جلیل معطل اکتوبر 7، 2013 #1,149 کیا ہے جو بدل گئی ہے دنیا۔۔ میں بھی تو بہت بدل گیا ہوں۔۔ جون ایلیا
طارق شاہ محفلین اکتوبر 8، 2013 #1,150 اُس کے گئے پر ایسی گئی دل سے ہم نشیں معلوم بھی ہُوا نہ کہ طاقت کو کیا ہُوا میر تقی میر
طارق شاہ محفلین اکتوبر 8، 2013 #1,151 رہی ہرکام میں ہروقت مسبب پہ نگاہ ! اپنا منظر، نہ کبھی عالمِ اسباب ہُوا اکبر الہٰ آبادی
طارق شاہ محفلین اکتوبر 8، 2013 #1,152 خُدا ہی کی عبادت، جن کو ہو مقصُود اے اکبر وہ کیوں باہم لڑیں گو فرق ہو طرزِ عبادت میں اکبر الہٰ آبادی
طارق شاہ محفلین اکتوبر 9، 2013 #1,153 دُنیا کے تذکرے تو طبیعت ہی لے بُجھے بات اُس کی ہو تو پھر سُخن آرائیاں بھی ہوں احمد فراز
طارق شاہ محفلین اکتوبر 9، 2013 #1,154 پہلے پہل کا عشق ابھی یاد ہے فراز ! دل خود یہ چاہتا تھا کہ، رُسوائیاں بھی ہوں احمد فراز
باباجی محفلین اکتوبر 9، 2013 #1,155 مجھ سے گریز پا ہے تو ہر راستہ بدل میں سنگِ راہ ہوں تو سبھی راستوں میں ہوں شاعر: نامعلوم
بلال جلیل معطل اکتوبر 9، 2013 #1,156 طارق شاہ نے کہا: دُنیا کے تذکرے تو طبیعت ہی لے بُجھے بات اُس کی ہو تو پھر سُخن آرائیاں بھی ہوں احمد فراز مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ واہ۔۔۔کیا اچھا ہے
طارق شاہ نے کہا: دُنیا کے تذکرے تو طبیعت ہی لے بُجھے بات اُس کی ہو تو پھر سُخن آرائیاں بھی ہوں احمد فراز مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ واہ۔۔۔کیا اچھا ہے
ص صائمہ شاہ محفلین اکتوبر 9، 2013 #1,157 تمام عمر وفا کے گناہ گار رہے یہ اور بات کہ ہم آدمی تو اچھے تھے احمد ندیم قاسمی
ص صائمہ شاہ محفلین اکتوبر 9، 2013 #1,158 کاغذ کا اک چاند لگا کر ، رات اندھیری کھڑکی میں دل میں کتنے خوش تھے اپنی فرقت کی آرائش پر گلزار
طارق شاہ محفلین اکتوبر 10، 2013 #1,159 اے میرے ماہِ کامل، پھر آشکارا ہو جا ! اُکتا گئی طبیعت، تاروں کی روشنی سے شکیل بدایونی
طارق شاہ محفلین اکتوبر 10، 2013 #1,160 تھا انتظار، کہ بے رنگ زندگی پہ صبا ! گئے دِنوں کی طرح، پھر بہار لائے گی شفیق خلش آخری تدوین: اکتوبر 11، 2013