کسی کے درد محبت نے عمر بھر کے لئے خدا سے مانگ لیا انتخاب کر کے مجھے
گُلِ یاسمیں لائبریرین مئی 22، 2022 #11,241 کسی کے درد محبت نے عمر بھر کے لئے خدا سے مانگ لیا انتخاب کر کے مجھے
سحر کائنات محفلین مئی 23، 2022 #11,242 انا کے ستونوں پہ ،خود غرضی کے محل کھڑے ہیں احساس کی قبروں پہ انسانیت ہے نوحہ کناں۔۔۔ فی البدیہ
شمشاد لائبریرین مئی 23، 2022 #11,243 مدت ہوئی کہ زندہ ہوں دیکھے بغیر اسے وہ شخص میرے دل سے اتر تو نہیں گیا جاوید نسیمی
سیما علی لائبریرین مئی 29، 2022 #11,244 اس دورِ ترقی میں ہم نے یہ کمی پائی کترا کہ گزرتے ہیں برسوں کے شناسائی پیر نصیر الدین نصیر
سیما علی لائبریرین مئی 29، 2022 #11,245 دکھ ہی ایسا تھا کہ محسنؔ ہوا گم سم ورنہ غم چھپا کر اسے ہنستے ہوئے اکثر دیکھا
سیما علی لائبریرین مئی 29، 2022 #11,246 کر رہا تھا غم جہاں کا حساب آج تم یاد بے حساب آئے فیض احمد فیض
سیما علی لائبریرین مئی 29، 2022 #11,247 ساری دنیا کے غم ہمارے ہیں اور ستم یہ کہ ہم تمہارے ہیں جون ایلیا
سیما علی لائبریرین مئی 29، 2022 #11,248 اپنے چہرے سے جو ظاہر ہے چھپائیں کیسے تیری مرضی کے مطابق نظر آئیں کیسے وسیم بریلوی
شمشاد لائبریرین مئی 29، 2022 #11,249 چپ چاپ سنتی رہتی ہے پہروں شب فراق تصویر یار کو ہے مری گفتگو پسند داغؔ دہلوی
سیما علی لائبریرین جون 2، 2022 #11,250 ﺷﺎﻡ ﮐﮯ ﺳﺎﻧﻮﻟﮯ ﭼﮩﺮﮮ ﮐﻮ ﻧﮑﮭﺎﺭﺍ ﺟﺎﺋﮯ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮧ ﺳﺎﻏﺮ ﺳﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﭼﺎﻧﺪ ﺍﺑﮭﺎﺭﺍ ﺟﺎﺋﮯ
سیما علی لائبریرین جون 2، 2022 #11,252 جلوہ از بس کہ تقاضائے نگہ کرتا ہے جوہر آئنہ بھی چاہے ہے مژگاں ہونا
سیما علی لائبریرین جون 2، 2022 #11,253 ہوئی مدت کہ غالبؔ مر گیا پر یاد آتا ہے وہ ہر اک بات پر کہنا کہ یوں ہوتا تو کیا ہوتا
سیما علی لائبریرین جون 2، 2022 #11,254 پاتا ہوں اس سے داد کچھ اپنے كلام کی روح القدس اگرچہ میرا ہَم زُبان نہیں
سیما علی لائبریرین جون 2، 2022 #11,255 غم اگرچہ جاں گسل ہے پہ کہاں بچیں کہ دل ہے غم عشق گر نہ ہوتا غم روزگار ہوتا
سیما علی لائبریرین جون 2، 2022 #11,256 اے ربِ جہاں پنجتن پاک کا صدقہ اس قوم کا دامن غم ِ شبیر سے بھر دے محسن نقوی
سیما علی لائبریرین جون 2، 2022 #11,257 تیرے آستاں کو بھی رنگ دوں، تیری داستاں کو بھی رنگ دوں میرے پاس خونِ جگر تو ہے، مگر اتنا خونِ جگر نہیں! – کلیم عاجز
تیرے آستاں کو بھی رنگ دوں، تیری داستاں کو بھی رنگ دوں میرے پاس خونِ جگر تو ہے، مگر اتنا خونِ جگر نہیں! – کلیم عاجز
شمشاد لائبریرین جون 2، 2022 #11,258 شہر کی گلیوں میں گہری تیرگی گریاں رہی رات بادل اس طرح آئے کہ میں تو ڈر گیا منیر نیازی
علی وقار محفلین جون 9، 2022 #11,259 عتابِ اہلِ جہاں سب بھلا دیے لیکن وہ زخم یاد ہیں اب تک جوغائبانہ لگے! ناصر کاظمی
شمشاد لائبریرین جون 9، 2022 #11,260 اتنا تو بتا جاؤ خفا ہونے سے پہلے وہ کیا کریں جو تم سے خفا ہو نہیں سکتے اسد بھوپالی