کن بے دلوں میں پھینک دیا حادثات نے... آنکھوں میں جن کی نور نہ باتوں میںتازگی ― ناصر کاظمی
سیما علی لائبریرین جون 10، 2022 #11,261 کن بے دلوں میں پھینک دیا حادثات نے... آنکھوں میں جن کی نور نہ باتوں میںتازگی ― ناصر کاظمی
سیما علی لائبریرین جون 10، 2022 #11,262 جس روز ہمارا کوچ ہو گا پھولوں کی دکانیں بند ہوں گی افتخار عارف
شمشاد لائبریرین جون 10، 2022 #11,263 اتنا تو بتا جاؤ خفا ہونے سے پہلے وہ کیا کریں جو تم سے خفا ہو نہیں سکتے اسد بھوپالی
سیما علی لائبریرین جون 19، 2022 #11,265 دِل کی قیمت پہ بھی ،اِک عہد نِبھائے گئے ہم عُمر بھر بیٹھے رہے، ایک ہی دِیوار کے پاس افتخار عارف
سیما علی لائبریرین جون 19، 2022 #11,266 شِکم کی آگ لیے پھر رہی ہے شہر بہ شہر سگِ زمانہ ہیں ، ہم کیا ، ہماری ہجرت کیا افتخار عارف
سیما علی لائبریرین جون 19، 2022 #11,267 بادبانوں سے ہوا اُلجھی تو ساحل چُپ رہا ناؤ ڈوبی ہے تو اب ہر لہر سناٹے میں ہے افتخار عارف
سیما علی لائبریرین جون 19، 2022 #11,268 کھلی فضا میں خوش آواز طائروں کے ہجوم مگر وہ لوگ جو تیر و سناں بناتے ہیں "پلٹ کے آئے غریب الوطن پلٹنا تھا" یہ دیکھنا ہے کہ اب گھر کہاں بناتے ہیں افتخار عارف
کھلی فضا میں خوش آواز طائروں کے ہجوم مگر وہ لوگ جو تیر و سناں بناتے ہیں "پلٹ کے آئے غریب الوطن پلٹنا تھا" یہ دیکھنا ہے کہ اب گھر کہاں بناتے ہیں افتخار عارف
سیما علی لائبریرین جون 19، 2022 #11,269 میزان و تیغ و خلعت و منصب مزے میں ہیں سب کررہے ہیں آہ و فغاں، سب مزے میں ہیں افتخار عارف
سیما علی لائبریرین جون 19، 2022 #11,270 کبھی کبھی دل یہ سوچتا ہے نہ جانے ہم بے یقین لوگوں کو نام حیدر سے ربط کیوں ہے حکیم جانے وہ کیسی حکمت سے آشنا تھا شجیع جانے کہ بدر و خیبر کی فتح مندی کا راز کیا تھا افتخار عارف
کبھی کبھی دل یہ سوچتا ہے نہ جانے ہم بے یقین لوگوں کو نام حیدر سے ربط کیوں ہے حکیم جانے وہ کیسی حکمت سے آشنا تھا شجیع جانے کہ بدر و خیبر کی فتح مندی کا راز کیا تھا افتخار عارف
سیما علی لائبریرین جون 19، 2022 #11,271 اب کہیں جا کے سمیٹی ہے امیدوں کی بساط ورنہ اک عمر کی ضد تھی کہ سنبھالے مجھے کوئی افتخار عارف
سیما علی لائبریرین جون 19، 2022 #11,272 حق سے درخواست عفو کی حالیؔ کیجئے کس منہ سے ان خطاؤں پر الطاف حسین حالی
گُلِ یاسمیں لائبریرین جون 19، 2022 #11,273 میں اس کو کھو کے بھی اس کو پکارتی ہی رہی کہ سارا ربط تو آواز کے سفر کا تھا
گُلِ یاسمیں لائبریرین جون 19، 2022 #11,274 آتے جاتے پل یہ کہتے ہیں ہمارے کان میں کوچ کا اعلان ہونے کو ہے تیاری رکھو
شمشاد لائبریرین جون 19، 2022 #11,275 رنگ محفل چاہتا ہے اک مکمل انقلاب چند شمعوں کے بھڑکنے سے سحر ہوتی نہیں قابل اجمیری
لاريب اخلاص لائبریرین جون 20، 2022 #11,276 گھر کی اس بار مکمل میں تلاشی لوں گا غم چھپا کر مرے ماں باپ کہاں رکھتے تھے ساجد جاوید ساجد
سیما علی لائبریرین جون 20، 2022 #11,277 نغمۂِ شوق خوب تھا، ایک کمی ہے مطربہ شعلۂِ لب کی خیر ہو، سوزِ دروں بھی چاہیئے شکیب جلالی
شمشاد لائبریرین جون 20، 2022 #11,278 خواہشوں کی ارتھیاں اب تو اٹھیں گی شان سے دل لگا بیٹھی ہے میری مفلسی دھنوان سے دیدار بستوی
لاريب اخلاص لائبریرین جون 21، 2022 #11,279 بت کہہ دیا جو میں نے تو اب بولتے نہیں اتنی سی بات کا تمہیں اتنا خیال ہے جلیل مانک پوری
لاريب اخلاص لائبریرین جون 21، 2022 #11,280 سب کہاں کچھ لالہ و گل میں نمایاں ہو گئیں خاک میں کیا صورتیں ہوں گی کہ پنہاں ہو گئیں مرزا غالب