ہوں کہ جب تک ہے کسی نے معتبر رکھا ہو ا ورنہ وہ ہے باندھ کر رختِ سفر رکھا ہوا
سیما علی لائبریرین جون 21، 2022 #11,281 ہوں کہ جب تک ہے کسی نے معتبر رکھا ہو ا ورنہ وہ ہے باندھ کر رختِ سفر رکھا ہوا
سیما علی لائبریرین جون 21، 2022 #11,282 ایمان مجھے روکے تو کفر مجھے کھینچے ہے کعبہ میرے پیچھے ہے کلیسا میرے آگے
سیما علی لائبریرین جون 21، 2022 #11,283 وہ تو صدیوں کا سفر کر کے یہاں پہنچا تھا تو نے جس شخص کو منہ پھیر کے دیکھا بھی نہیں!
سیما علی لائبریرین جون 21، 2022 #11,284 کب تک، یقینِ عِشق ہَمَیں خود نہ آئے گا کب تک، مکاں کا حال کہیں گے مکِیں سے ہم اِک جبر لالہ زار کا، آنکھوں میں ہے صَباؔ دیکھا کئے ہیں خُون اُبلتا زمِیں سے ہم صباؔ اکبر آبادی
کب تک، یقینِ عِشق ہَمَیں خود نہ آئے گا کب تک، مکاں کا حال کہیں گے مکِیں سے ہم اِک جبر لالہ زار کا، آنکھوں میں ہے صَباؔ دیکھا کئے ہیں خُون اُبلتا زمِیں سے ہم صباؔ اکبر آبادی
سیما علی لائبریرین جون 21، 2022 #11,285 کچھ اور بڑھ گئے ہیں اندھیرے تو کیا ہوا مایوس تو نہیں ہیں طلوعِ سحر سے ہم ساحر لدھیانوی
سیما علی لائبریرین جون 21، 2022 #11,286 نے جائے واں بنے ہے نے بن جائے چین ہے کیا کیجیے ہمیں تو ہے مشکل سبھی طرح مومن خان مومن
سیما علی لائبریرین جون 21، 2022 #11,287 حیات لے کے چلو، کائینات لے کے چلو چلو تو سارے زمانے کو ساتھ لے کے چلو
سیما علی لائبریرین جون 21، 2022 #11,288 زندگی اتنی غنیمت تو نہیں جس کے لیے عہدِ کم ظرف کی ہر بات گوارا کر لیں
فہد اشرف محفلین جون 23، 2022 #11,289 کسی تنہا سے عجب گرمئ بازار رہی ایک انبوہ تمنا تھا خریدار کے ساتھ پیرزادہ قاسم
سیما علی لائبریرین جون 23، 2022 #11,290 محسن کرم بھی ہو جس میں خلوص بھی!!! مجھ کو غضب کا پیار ہے اُس دشمنی کے ساتھ!!!
شمشاد لائبریرین جون 23، 2022 #11,291 سنبل کو پریشان کیا باد صبا نے جب باغ میں باتیں تری زلفوں کی چلائیں مصحفی غلام ہمدانی
یاسر شاہ محفلین جون 26، 2022 #11,292 یقیں کرو کہ تمھاری جگہ جو ہم ہوتے محبتوں کے خزانے لٹا دیا کرتے جگر
لاريب اخلاص لائبریرین جولائی 11، 2022 #11,293 میری ساری زندگی کو بے ثمر اس نے کیاعمر میری تھی مگر اس کو بسر اس نے کیامنیر نیازی
لاريب اخلاص لائبریرین جولائی 11، 2022 #11,294 سب ستارے دلاسہ دیتے ہیں چاند راتوں کو چیختا ہے بہت آلوک مشرا
شمشاد لائبریرین جولائی 12، 2022 #11,295 ایک ہی شہر میں رہنا ہے مگر ملنا نہیں دیکھتے ہیں یہ اذیت بھی گوارہ کر کے اعتبار ساجد
نیرنگ خیال لائبریرین جولائی 20، 2022 #11,296 پیاس کہتی ہے کہ چلو ریت نچوڑی جائے اپنے حصے میں سمندر نہیں آنے والا معراج فیض آبادی
شمشاد لائبریرین جولائی 20، 2022 #11,297 کسی کے ہاتھ تو لگتا نہیں ہے اک عیار کہاں تلک ترے پیچھے کوئی خراب پھرے مصحفی غلام ہمدانی
ع عظیم محفلین جولائی 20، 2022 #11,298 بہت آرزو تھی گلی کی تری سو یاں سے لہو میں نہا کر چلے میر تقی میر
علی وقار محفلین جولائی 20، 2022 #11,299 رفتہ رفتہ ہوئے ہم خانہء خالی کی طرح اب جو روگ آئے گا رہنے کے لیے آئے گا دل میں ابھریں گے خیالات نہ کہنے کے لیے آنکھ میں اشک ۔۔۔ نہ بہنے کے لیے آئے گا شاعر: خورشید رضوی
رفتہ رفتہ ہوئے ہم خانہء خالی کی طرح اب جو روگ آئے گا رہنے کے لیے آئے گا دل میں ابھریں گے خیالات نہ کہنے کے لیے آنکھ میں اشک ۔۔۔ نہ بہنے کے لیے آئے گا شاعر: خورشید رضوی
شمشاد لائبریرین جولائی 20، 2022 #11,300 زندگی نے مرا پیچھا نہیں چھوڑا اب تک عمر بھر سر سے نہ اتری یہ بلا کیسی تھی قیصر الجعفری