کاشفی

محفلین
رحمت کا تیرے امیدوار آیا ہوں
منہ ڈھانپے کفن میں شرمسار آیا ہوں
آنے نہ دیا بار گنہ نے پیدل
تابوت میں کاندھوں پہ سوار آیا ہوں

(بھارتیندو ہریش چندر - تخلص: رساؔ)
 
شمشاد

لائبریرین
عمر سیف آپ کو ایک عرصہ کے بعد اردو محفل میں دیکھ کر خوشی ہوئی۔
---------------------------------------------------
یہ برسوں کا تعلق توڑ دینا چاہتے ہیں ہم
اب اپنے آپ کو بھی چھوڑ دینا چاہتے ہیں ہم
اعتبار ساجد
 
عمر سیف

شکریہ ۔

دریا تو کہیں بعد میں دریافت ہُوئے ہیں
آغ۔۔۔از ہُوئی دِل سے رَوان۔ی کی کہانی
ذولفقار عادلؔ
 
شمشاد

لائبریرین
یہ برسوں کا تعلق توڑ دینا چاہتے ہیں ہم
اب اپنے آپ کو بھی چھوڑ دینا چاہتے ہیں ہم
اعتبار ساجد
 
رباب واسطی

محفلین
پرکھنا مت پرکھنے میں کوئی اپنا نہیں رہتا
کسی بھی آئنے میں دیر تک چہرہ نہیں رہتا
بڑے لوگوں سے ملنے میں ہمیشہ فاصلہ رکھنا
جہاں دریا سمندر سے ملا دریا نہیں رہتا
ہزاروں شیر میرے سو گئے کاغذ کی قبروں میں
عجب ماں ہوں کوئی بچہ مرا زندہ نہیں رہتا
محبت ایک خوشبو ہے ہمیشہ ساتھ چلتی ہے
کوئی انسان تنہائی میں بھی تنہا نہیں رہتا
بشیر بدر۔۔
 
Top